اعداد متحابہ کا ایک قوی ترین عمل

فہرست

قارئین کرام! میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ جو کچھ لکھوں وہ مستند ہو اورتجربہ کی میزان پر پورا اتر چکا ہو۔ لہٰذا کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی کسی موضوع پر لکھوں خواہ مخواہ کسی کا وقت ضائع نہ ہو ۔ آج کی اس بزم میں جو عمل پیش کرنے جا رہا ہوں اس کے اثرات اٹل ہیں کہنے کو اعداد متحابہ صرف دو کلمات (رک۔ رفد) پر مشتمل ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حاضری مطلوب اور کشش قلب کے لئے بے پناہ تاثیر کے حامل ہیں ان کے اعداد میں ایسی تاثیر ہے کہ جیسے مقناطیس لوہے کو اپنی جانب کھینچتا ہے ۔ جب اس کا عمل تیار کرکے طالب کے پاس رکھنے کو دیا جاتا ہے تو طالب کا عشق مطلوب پر غالب آتا ہے اور محبوب کا دل صرف طالب کے لئے تڑپتا ہے اور عاشق محبوب بن کر رہ جاتا ہے
خیال رہے کہ اکثر حضرات اس قسم کے اعمال کی تلاش میں رہتے ہیں جس سے کسی پردہ نشین کو اپنے دام محبت میں گرفتار کر سکیں ایسے تمام حضرات کے لئے سخت تنبیہ کی جاتی ہے کہ عمل صرف اور صرف جائز مقام پر استعمال کرنے کی اجازت ہے بصورت دیگر نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے ۔
یہ عمل خالد خاں خلجی کا تحریر کیا ہوا ہے وہ اس عمل کے بارے میں فرماتےہ یں کہ موجودہ عمل اعداد متحابہ کا کسی کے پاس نہیں ہے جس کے پاس ہوگا وہ یقیناََ میرا روحانی بھائی یا پیر ہوگا یہ عمل استاد محترم حضرت علامہ شاد گیلانی مرحوم نے ۱۹۸۸ء میں تعلیم فرمایا تھا ۔
علامہ مرحوم کو یہ عمل کسی مرشد کے صاحبزادہ نے جفر اخبار کے بدلے عنایت فرمایا تھا۔طریقہ عمل:۔نام طالب مع والدہ کے اعداد نکال کر اعداد کو ۲۲۰ سے ضرب دیں ۔ اور پھر حاصل ضرب کو ۵۰۴ سے ضرب دیں ۔
اس حاصل ضرب سے مربع آتشی پر کریں ۔نام مطلوب مع والدہ کے اعداد نکال کر ان اعداد کو ۲۸۴ سے ضرب دیں حاصل ضرب کو ۵۰۴ سے ضرب دیں اس حاصل ضرب سے مربع خاکی پر کریں ۔اب دونوں نقوش کو ایک دوسرے پر اس طرح رکھیں کہ نقوش کے خانے ایک دوسرے کے خانوں پر آجائیں اب اسے تہہ کرکے معطر کرلیں
اور کپڑے میں سی کر سیدھے بازو پر باندھ لیں یا گلے میں ڈال لیں ۔
نقش کے رکھتے ہی مطلوب کسی نہ کسی بہانے آپ سے بات کرنے یا ملنے کے لئے پریشان ہوگا۔مثال نام طالب مع والدہ ۴۶۱ضرب ۲۲۰ضرب ۵۰۴    مجموعہ۔51115680اب مربع نقش کے قانون کے مطابق نقش پر کرنا ہے ۔یعنی کل اعداد سے ۳۰ نفی کرکے ۴ پر تقسیم کردیں خارج قسمت کو خانہ اول میں رکھ کر چال کے مطابق ایک ایک کے اضافہ سے نقش پر کریں ۔ ایک تقسیم سے ایک باقی رہے تو خانہ ۱۳، دو باقی رہنے کی صورت میں خانہ ۹ اور تین باقی بچنے کی صورت میں خانہ ۵ میں ایک عدد کا مزید اضافہ کیا جائے ۔
51115680
-30
—————
51115650
/   4
—————
12778912
یہ خارج قسمت ہوا۔
۲ باقی
لہٰذا خانہ کسر ، خانہ نمبر ۹ ہوا۔

مربع آتشی کی چال یہ ہے۔

جبکہ مربع خاکی کی چال درج ذیل ہے ۔

دونوں نقوش کی چال ملاحظہ کی۔ اب ہم پہلے مذکورہ بالا اعداد کے مطابق مربع آتشی پر کرتے ہیں۔

خانہ نمبر ۹ میں کسر ہونے کے سبب ایک عدد کا مزید اضافہ کرکے نقش پر کیا گیا ہے ۔اب نقش مربع خاکی پرکرنے کے لئے عدد مطلوب مع والدہ ۲۸۴ سے ضرب دیں گے حاصل ضرب کو
عدد ۵۰۴ سے ضرب دیکر مربع خاکی پر کریں گے ۔
عدد مطلوب مع والدہ :۴۴۰ ضرب ۲۸۴ ضرب ۵۰۴       حاصل مجموعہ  62979840
مربع خاکی پرکرنے کے لئے قانون کے ۳۰ عدد نفی کرکے چار پر تقسیم کرکے خارج قسمت کو خانہ اول میں رکھ کر ایک ایک کے اضافہ سے نقش پر کیا اور بصورت کسر ، حسب قاعدہ کسر پر کی جائے گی۔
62979840
-30
—————
62979810
/    4
—————
15744952
یہ خارج قسمت جبکہ تقسیم سے دو باقی رہے لہٰذا خانہ ۹ میں کسر واقع ہوئی۔

خیال رہے کہ دونوں نقش جو مثال میں دئیے گئے ہیں یہ بغیر اضلاع کے ہیں اصل نقش لکھتے وقت نقش کے اضلاع قانون کے مطابق بنائیں ۔نقش استخراج  کرنے کے بعد چاروں پٹی کی اوپر سے نیچے ، دائیں سے بائیں میزان دیکھیں کہ آیا نقش صحیح بھرا بھی ہے یا نہیں؟۔

لوازمات نقش:۔ قلم کاہی یا انار کی لکڑی کا ہو۔
زعفران کو عرق گلاب میں حل کرکے سیاہی تیار کریں اور اس سیاہی سے نقش لکھیں۔
باوضو قبلہ رخ ہو کر لکھیں
ہر خانہ بھرتے وقت زبان سے "رک ۔ رفد” کہیں اور منہ میں کوئی میٹھی چیز ہو۔
نقوش لکھتے وقت کسی سے بات نہ کریں وقت مقررہ سے قبل ہی نقش استخراج کرکے رکھ دیں تاکہ اصل وقت پر صرف نقل کیا جا سکے ۔
ان نقوش کو سعد ساعت میں تحریر کریں یعنی نوچندی جمعہ کی پہلی ساعت ، یا بہتر ہے کہ تثلیث یا تسدیس زہرہ و مشتری کے اوقات میں سعد ساعت زہرہ کا انتخاب کریں ۔یا پھر دونوں سیارگان کے قران میں لکھیں ۔
بخور سیارہ زہرہ کا روشن کریں ۔یقین جانئے کہ ایک نہایت علمی گوہر بتلا دیا گیا ہے تھوڑا سا تدبر کرکے ہر فرد تیار کر سکتا ہے ۔ ضروری نہیں کہ مطلوب کوئی انسان ہو ۔ میرے ذاتی تجربہ کے مطابق مطلوب کی جگہ میں نے دولت ، ترقی کاروبار جیسے مقاصد لکھ کر بھی استعمال کیا ہے ۔
صد فیصد نتیجہ برآمد ہوتا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*