طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبری کا تعارف ۔ اس کے خواص ۔ جو حضرات عملیات کے شعبہ سے وابستہ ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مرحوم نے طلسمات کے باب پر کافی ریسرچ کی اور چند کتابوں کی صورت میں عوام الناس کے سامنے اپنی ریسرچ کو پیش کیا ، مرحوم کی مشہور کتب میں قانون طلسمات، بوستان طلسمات، انوار طلسمات ، طلسمات کی دنیا ، طلسمات رفیق ارباب فن سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ مرحوم سے میرے تعلقات کافی قریبی رہے اور ایک عرصہ تک ان سے فیض یاب ہوتا رہا ۔ لیکن میرے علم میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ مرحوم نے طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر باقاعدہ کوئی کتاب تحریر کی ہو ، گو کہ طلسم ہٰذا پر چند رسائل میں مرحوم نے مختصراََ تعارف و خواص ضرور پیش کئے تھے ۔ گزشتہ دنوں انڈیا سے ایک علمی شخصیت نے ان کی اس کتاب کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کتاب بھی روانہ کردی ۔ طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر ایک جامع تحریر کہوں تو بے جا نہ ہوگا ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ ساتھ قارئین کے علم میں بھی اضافہ ہو اور اپنے دینی و دنیاوی کاموں میں اس حیرت انگیز طلسم سے کام لے سکیں ۔ لہٰذا طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ قسط وار سلسلہ کے طور پر پیش خدمت ہے ۔ جو حضرات اس سے مستفید ہوں ان سے درخواست کروں گا کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر مرحوم کی روح کو بخش دیں
شَمَاخٍ ۔(الحلیمُ)۔
کتاب بصائر الدرجات میں مذکور ہے کہ سحر و جادو سے حفظ و امان میں رہنے کے لئے نماز شب سے فارغ ہونے کے بعد سات مرتبہ اسم مقدس”شماخ” پڑھیں ۔ نماز جمعہ کے بعد مسجد کے کسی خالی گوشہ میں بیٹھ کر اخلاص و یقین اور صدق دل کے ساتھ اسم متذکرہ الصدر کو دو سو مرتبہ پڑھیں جس مقصد کے لئے اس عمل کو کریں گے وہ یقیناً برآئے گا اور اگر اسی اسم مقدس کو کسی بیماری پر دس دفعہ دس دن بلا ناغہ پڑھیں تو اس سے شفائے کاملہ و عاجلہ نصیب ہوگی ۔
بصائر الدرجات میں لکھا ہے کہ اسم شماخ کو چینی کی طشتری پر مشک و زعفران کے ساتھ ایک سو دس مرتبہ لکھیں اور اسے دھو کر سل ودق کے مریض کو پلائیں تو وہ جلد صحتیاب ہوگا۔
لکھا گیا ہے کہ اسم شماخ کو جس دوا پر ۳۱۹ مرتبہ پڑھ کر دم کرکے وہ دوا جو مریض استعمال کرے گا وہ یقینی طور پر صحت پائے گا
اور اگر اسم متذکرہ الصدر کو مذکورہ بالا تعداد کے مطابق روزانہ تلاوت کرتا رہے گا تو ظاہری و باطنی امراض و عوارضات سے محفوظ رہے گا
کتاب مکارم الاخلاق میں تحریر ہے کہ اگر کھانا کھاتے وقت اس اسم مقدسہ کا ورد کرکے کھانا تناول کیا جائے تو وہ کھانا زہر آلود بھی ہوگا تو اسے کوئی گزند نہیں پہنچائے گا ۔
اگر کوئی عامل اس اسم مقدسہ کے پڑھنے میں مداومت کرے تو وہ آگ میں جلنے ، دریا میں غرق آب ہونے اور دشمنوں کے خوف سے امان میں رہے گا جسمانی صحت و حصول مرتبہ و جاہ کے لئے بھی یہ اسم مقدس بہت ہی نافع عمل ہے اس اسم مقدس کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اگر اسے دشمن کی زبان بندی کے لئے ہر روز ۱۸ مرتبہ پڑھا جائے تو اس مقصد کے لئے نہایت پرتاثیر ہے ۔
غم و الم میں مبتلا شخص اس اسم مقدس کو ایک ہزار مرتبہ پڑھے تو اس کا غم و الم جاتا رہے گا اور اگر پوشیدہ امور کے بھید جاننے کے لئے چالیس روز تک سولہ مرتبہ روزانہ پڑھیں تو علم لدنی کے اسرار و عجائبات سے واقف ہوجائیں گے ۔
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔
محترم قارئین،ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔جزاک اللہ خیراً