Roohani taraqi | 3 Roohani taraqi ke mujarrib amal | روحانی ترقی

روحانی ترقی

فہرست

موجودہ دور کا انسان مالی ترقی ، کاروبار کی ترقی ، ترقی عہدہ و مرتبہ وغیرہ کا تو خواہشمند ہے لیکن باز ایسے بھی ہیں جو روحانی علوم سے شغف رکھنے کے باعث روحانی ترقی کے شائق ہیں لہٰذا اس مرتبہ سوچا کہ ایسا عمل پیش کیا جائے جو روحانی ترقی کے حصول میں اپنا ثانی نہ رکھتا ہو۔
ہم یہاں بیداری روحانیت کے لئے اپنے تین مجرب اعمال پیش کرتے ہیں ۔ جس کا جی چاہے ان اعمال کا تجربہ کرکے دیکھ سکتا ہے انشاء اللہ ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اکثر شائقین عملیات مختلف کتب و رسائل سے نقوش وغیرہ دیکھ کر اپنے عمل میں لانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن روحانیت بیدار نہ ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر ناکامی سے دوچار ہوتے ہیں ،یاد رکھیں کہ روحانی دنیا میں سفر کرنے کا شوق ہے تو روحانیت کی بیداری کے سلسلے میں کوئی مشق یا عمل زیر عمل ہونا چاہئے ۔ اکثر کتب عملیات و رسائل وغیرہ میں آپ نے تحریر دیکھا ہوگا کہ اعمال میں کامیابی کے لئے روحانی قوتوں کا بیدار ہونا ضروری ہے لیکن اس اعتراف کے ساتھ کہ بہت کم حضرات نے روحانیت بیدار کرنے کے طریق پر سیر حاصل تحریر لکھی ہو ۔ اگر کوئی شخص عملیاتی زندگی میں قدم رکھنا چاہتا ہے تو وہ پہلے ان اعمال میں سے پہلے کوئی ایک عمل کریں تاکہ کوئی بھی عمل جو آپ کرنا چاہیں تو اس میں ناکامی نہ ہو اب اپنے موضوع کی طرف آتا ہوں ۔

عمل نمبر 1۔

عمل نمبر ۱۔ عمل ہٰذا اپنے اثرات کے لحاظ سے حیران کن ہے عمل کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ بعد از نماز فجر یا بصیرُ ۳۰۲ مرتبہ
اور سورہ یونس ایک مرتبہ
بعد ازنماز مغرب یا بصیر ۳۰۲ مرتبہ اور سورہ مزمل ایک مرتبہ
بعد از نماز عشاء یا بصیر ۳۰۲ مرتبہ اور سورہ کافرون ایک مرتبہمندرجہ بالا عمل آپ نوچندی پیر سے شروع کریں اور عمل کا تذکرہ کسی سے نہ کریں یہ عمل آپ بلاناغہ چالیس دن تک کریں پھر دیکھیں کہ آپ کی روحانی طاقت کیسے بڑھتی ہے ۔ کوشش کریں کہ دوران عمل کچا پیاز اور لہسن نہ کھائیں ۔ باقی جو کھانا چاہیں کھا سکتے ہیں البتہ شرعی احکام کی پابندی کریں ۔

عمل نمبر 2۔ 

عمل نمبر ۲۔ یہ عمل بھی لاجواب ہے جو شخص بھی اسے اپنے عمل میں لائے گا اس کے اثرات کی داد دئیے بغیر نہ رہے گا۔
عمل کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ
بعد نماز فجر یا قدوس ۱۷۰ مرتبہ
سورہ طلاق ۱ مرتبہ

بعد از نماز مغرب یا باسط ۷۲ مرتبہ
بعد از نماز عشاء یا مالک الملک ۲۱۲ مرتبہ

طریقہ اس عمل کا کچھ یوں ہے کہ عمل ہٰذا آپ نوچندی بدھ سے شروع کریں اس عمل کا تذکرہ بھی کسی سے نہ کریں یہ عمل بھی چالیس یوم تک کرنا ہوگا۔

عمل نمبر 3۔ 

عمل نمبر ۳۔ عمل ہٰذا کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ اپنے نام مع والدہ کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کریں اور انہیں مربع آتشی میں پرکریں یعنی نقش مربع آتشی ان اعداد کا پر کریں ۔
اب ضلع نمبر ایک کے تمام اعداد کو ایک لائن میں لکھ لیں اور ان اعداد کو اکائی کے حساب سے حروف میں بدل دیں ۔
اب حروف کی تخلیص کریں اور اس تخلیص شدہ سطر کو چار مرتبہ موخر صدر کریں ۔
اب اگر حروف جفت ہیں  تو ان کے دو دو حروف جوڑ کر آگے ائیل لگا کر موکل بنالیں ۔
اگر حروف طاق ہوں تو پہلے حرف ر لگا کر حروف کی تعداد جفت کرلیں پھر موکل بنائیں
اب ندائے ” یا ” کے ساتھ ضلع اول سے استخراج شدہ موکلات کو خانہ نمبر ۱۴ کے اعداد کے مطابق چالیس دن تک پڑھیں ۔
یہ پڑھائی ساعت عطارد میں کریں انشاء اللہ پہلے ہی چلہ میں روحانیت بیدا رہوجائے گی
اگر اسی طرح ضلع نمبر ۴، ۳،۲سے بھی عمل استخراج کرکے پڑھیں گے تو ایسی روحانی طاقت آجائے گی جس کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا
ضلع نمبر ۲ میں خانہ نمبر ۱۳،۔
ضلع نمبر ۳ میں خانہ نمبر ۱۶
اور ضلع نمبر ۴ میں خانہ نمبر ۱۵ کے مطابق پڑھائی ہوگی ۔
اب مثال حاضر خدمت ہے
نام معہ والدہ کے اعداد ۴۶۱
ان اعداد کا نقش مربع آتشی پرکرنا ہے ۔ نقش مربع آتشی پرکرنے کے لئے کئی مرتبہ قوانین تحریر کئے جا چکے ہیں میرے گزشتہ مضامین سے مدد لیں ۔

پہلے ضلع کے اعداد ۔ ۱۰۷۔۱۲۱۔۱۱۸۔۱۱۵
ان اعداد کے حروف لئے گئے (اکائی کی صورت میں ) ۔ ز ا ا ب ا ح ا ا ھ ا ا
حروف کی تخلیص کی ۔ ز ا ب ح ھ
چار مرتبہ موخر صدر کرنے کے بعد جو سطر حاصل ہوئی وہ یہ ہے ۔ ا ح ھ ب ز
چونکہ تعداد حروف طاق ہے اس لئے اس سطر کے حروف کی تعداد کو جفت کرنے کے لئے اول حرف ر کا اضافہ کیا ۔ تو سطر یہ ہوئی
ر ا ح ھ ب ز
موکلات یہ ہوئے ۔ راآئیل ۔ حھائیل ۔ بزائیل ۔
نقش کا خانہ نمبر ۱۴ جس میں ۱۲۱ کا ہندسہ آیا ہے ۔ کے مطابق ندائے ” یا ” کے ہمراہ ان موکلات کو چالیس یوم تک پڑھیں گے ۔

میری دلی دعا ہے کہ آپ ان اعمال میں کامیاب ہوں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*