قران زہرہ و عطارد

اس سعد وقت کی ابتداء ۲۵اکتوبر ۷ بجکر ۲۰ منٹ پر ہوگی جبکہ مکمل نظر ۲۵ اکتوبر ۱۸بجکر ۱۷منٹ اور خاتمہ نظر ۲۶اکتوبر ۵بجکر ۱۳منٹ پر ہوگا۔
اس دوران دو شخصوں کو ملانا ، معاملات محبت زن و شوہر ۔ حصول علم و کامیابی امتحان۔ شادی میں رکاوٹ کا خاتمہ ۔ ترقی کا نہ ہونا یا رک جانا۔ ملازمت کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کا بارآور ثابت نہ ہونا (بشریطکہ ملازمت کا تعلق عطارد کی منسوبات یعنی حساب کتاب وغیرہ سے ہو)۔
ان تمام امور کے لئے یہ وقت انتہائی سعد اثرات کا حامل ہے اس وقت سے فیض یاب ہوتے ہوئے مطلوبہ امور میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ اس وقت سے فیضیاب ہوتے ہوئے مطلوبہ امور میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
طریقہ عمل
۱۔ نام طالب مع والدہ کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کئے جائیں ۔ ابجد قمری میرے دیگر کئی مضامین میں شائع کی جا چکی ہے وہیں سے ملاحظہ کرلیں ۔
۲۔ نام مطلوب مع والدہ کےا عداد بھی ابجد قمری سے حاصل کریں اگر مطلوب کوئی انسان ہے یعنی مرد یا عورت تو نام مع والدہ لیا جائے اگر مطلوب کوئی مقصد ہے جیسے ترقی ، نکاح ، ملازمت وغیرہ تو صرف مقصد کے اعداد لئے جائیں ۔
۳۔ ان اعداد میں ۳۵ عدد قانون کے جمع کئے جائیں ۔
۴۔کل مجموعہ سے تین عدد نقش مربع آبی پرکئے جائیں ۔
دو نقوش کو بغیر کسی آٹے کی گولیوں میں ڈالے ، دریا ، سمندر یا ایسی جھیل میں بہا دیں جہاں مچھلیاں ہوں۔جبکہ تیسرا نقش معطر کرکے موم جامہ کرلیں اور اپنے سیدھے بازو پر باندھ لیں۔
نقش استعمال کرنے سے قبل کسی میٹھی چیز پر حضرت خضر علیہ السلام و جناب سرور کائنات افضل الانبیاء و المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علی وآلہ وسلم کی نیازس دی جائے ۔ انشاء اللہ مقصد میں ضرور کامیابی ہوگی۔مثال :۔ محمد حسن ترقی چاہتا ہے ۔ طالب کے اعداد ازروئے ابجد قمری ۲۱۰
مقصد یا مطلوب : ترقی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اعداد ابجد قمری ۷۱۰
قانون کے ۳۵ عدد
کل مجموعہ :۔۹۵۵اب اسے نقش مربع آبی میں پرکرنے کے لئے ۳۰ عدد قانون کے نفی کرکے ۴ پر تقسیم کریں گے۔
حاصل قسمت کو خانہ اول میں رکھ کر چال کے مطابق ایک ایک کے اضافہ سے نقش پرکریں گے۔
اگر تقسیم سے ایک باقی بچے گا تو خانہ نمبر ۱۳ میں ایک عدد کا مزید اضافہ کیا جائے گا۔
دو باقی بچیں تو خانہ نمبر ۹ میں ، جبکہ تین باقی بچنے کی صورت میں خانہ نمبر ۵میں مزید ایک عدد کااضافہ کیا جائے ۔
نقش مربع آبی کی چال یہ ہے۔

درج بالا مثال کا وضع کردہ نقش۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*