علم النقوش

Naqsh e Tajalli e Quran | نقشِ تجلی قرآن

علمائے علم الاوفاق نے جہاں مشکل ترین قواعد کا ذکر کیا ہے وہیں کچھ ایسے سادہ طریق بھی ہیں جو کسی بھی طرح اپنے اثرات کے اعتبار سے کم نہیں ۔ اس مرتبہ ایک ایسے نقش قرآنی کا طریقہ پیش کیا جا رہا ہے جو کئی مرتبہ ہماری میزان کی کسوٹی پر پورا اترا ہے ۔ ہمہ قسم کے مسائل میں اس نقش معظم کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

Loh-e-sulemani-tayar-karein
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

عظیم المرتبت نایاب لوح حضرت سلیمان علیہ السلام

یہ ایک ایسی عظیم الشان لوح ہے کہ جس کی تعریف میں الفاظ کم معلوم ہوتے ہیں۔ یہ لوح آج تک کسی روحانی کتاب میں شائع نہیں ہوئی۔ اس لوح کی تیاری میں ادارے کی عرصہ دراز کی تحقیق اور محنت شامل ہے۔
اخبار و آثار کے امتزاج سے تیار ہونے والی یہ لوح
جس کا ایک ایک خانہ ، ایک ایک نگینہ تحقیقات اور جفر کی کسوٹی پر پرکھ کر منتخب کیا گیا [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

یکم رجب اور لوح تحفظ

یوں تو ماہ رجب المرجب بے شمار فضیلتوں و برکتوں کا حامل ہے لیکن اس بے پناہ برکتوں والے ماہ میں ایک اور اہم بات یہ ہے کہ ہم لوح تحفظ تیار کر سکتے ہیں ۔ سحر و جادو سے حفاظت، حادثات سے بچاؤ۔ مال و دولت کی فراوانی ۔ بے برکتی کا خاتمہ ۔ دشمنوں پر غلبہ ۔ آسیب و جناتی اثرات سے تحفظ ۔ چوری سے محفوظ رہنے کے لئے ، رشتوں کا نہ آنا یا آکر چلے جانا ۔ وغیرہ جیسے امور کے لئے یہ لوح حروف مقطعات قرآنی اپنے اندر ایک عجیب تاثیر لئے ہوئے ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

لوح کامیابی برائے ہر مقصد

علم جفر ایک ربانی علم ہے اور اس کے قواعد کے مطابق تیار کردہ الواح اپنے اندر ایک خاص تاثیر رکھتی ہیں۔ یہ الواح بہت جلد اپنا اثر دکھانا شروع کر دیتی ہیں ۔ یہ الواح لطف ربانی کو فوری طور پر سائل کی طرف لے کر آتی ہیں اور چند دنوں میں بے حال پریشان حال انسان اللہ کی رحمت سے جھومتا ہوا نظر آتا ہے ۔
قارئین کی خدمت میں ایک ایسی ہی بے مثال لوح پیش کر رہے ہیں جو ہر مقصد کے حصول میں انتہائی مجرب المجرب لوح کا درجہ رکھتی ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

تثلیث مریخ و مشتری

یہ اس سال کا ایک اہم سعد وقت ہے جس کی ابتداء ۲۰ اکتوبر صفر بجکر تینتالیس منٹ سے ہوگی تکمیل نظر ۲۱ اکتوبر چھ بجکر اکتالیس منٹ جبکہ اس سعد وقت کا خاتمہ ۲۲ اکتوبر بارہ بجکر چوالیس منٹ پر ہوگا۔
یہ وقت حصول زر و مال و حصول آمدن کے لئے کافی مفید ہے خصوصاََ وہ افراد جن کے کام کا تعلق مشینری ، لوہا ، اسٹیل وغیرہ سے ہو۔ یا انجینئر ، ڈرائیور ،ادویات اور دھاتوں کا کام کرنے والے ،۔
الغرض کہ مالی لحاظ سے حصول آمدن اور آسودگی کے لئے ایک سعد ترین وقت ہے [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

قران زہرہ و عطارد

اس سعد وقت کی ابتداء ۲۵اکتوبر ۷ بجکر ۲۰ منٹ پر ہوگی جبکہ مکمل نظر ۲۵ اکتوبر ۱۸بجکر ۱۷منٹ اور خاتمہ نظر ۲۶اکتوبر ۵بجکر ۱۳منٹ پر ہوگا۔
اس دوران دو شخصوں کو ملانا ، معاملات محبت زن و شوہر ۔ حصول علم و کامیابی امتحان۔ شادی میں رکاوٹ کا خاتمہ ۔ ترقی کا نہ ہونا یا رک جانا۔ ملازمت کے سلسلے میں کی گئی کوششوں کا بارآور ثابت نہ ہونا (بشریطکہ ملازمت کا تعلق عطارد کی منسوبات یعنی حساب کتاب وغیرہ سے ہو)۔
ان تمام امور کے لئے یہ وقت انتہائی سعد اثرات کا حامل ہے اس وقت سے فیض یاب ہوتے ہوئے مطلوبہ امور میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ اس وقت سے فیضیاب ہوتے ہوئے مطلوبہ امور میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

لوح مبارکہ الفاتحہ

مورخہ ۵نومبر ۲۰۱۰ عیسوی بوقت صبح ۲ بجکر ۴۵ منٹ پر یہ وقت آرہا ہے ۔ جفری عملیات تیار کرنے والے اس وقت کے منتظر ہوتے ہیں
یہ نظر کبریت احمر کا حکم رکھتی ہے ۔ اگر امر ربی ہی مانع ہو تو علیحدہ بات ہے کہ اثرات زائل ہوجائیں بصورت دیگر اس کی تاثیر مسلمہ ہےوہ تمام افراد جو روزگار کی تلاش میں ہیں ، باوجود سعی و بسیار کے روزگار نہیں مل پا رہا ہے یا وہ افراد جنہیں روز بروز کاروبار میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا خدانخواستہ کاروبار میں کسی قسم کی بندش واقع ہو چکی ہو ، یا وہ افراد جن کا تبادلہ کسی سبب نہ ہوتا ہو اور اپنے تبادلہ کے خواہاں ہوں یا وہ افراد جن کی ترقی رکی ہوئی ہو یا علمی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو ۔ یہ لوح آپ کو خوش قسمتی سے ہمکنار کردے گی انشاء اللہ ۔ [مزید جانئے۔۔۔]