طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ ۱۶۔ اسم مقدس "شرنطخ”(الحئی الباقی)۔
جنوری 20, 2018Last Updated: جنوری 20, 2018
Less than a minute
طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ ۱۶۔ اسم مقدس "شرنطخ"(الحئ الباقی)۔طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبری کا تعارف ۔ اس کے خواص ۔ جو حضرات عملیات کے شعبہ سے وابستہ ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مرحوم نے طلسمات کے باب پر کافی ریسرچ کی اور چند کتابوں کی صورت میں عوام الناس کے سامنے اپنی ریسرچ کو پیش کیا ، مرحوم کی مشہور کتب میں قانون طلسمات، بوستان طلسمات، انوار طلسمات ، طلسمات کی دنیا ، طلسمات رفیق ارباب فن سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ مرحوم سے میرے تعلقات کافی قریبی رہے اور ایک عرصہ تک ان سے فیض یاب ہوتا رہا ۔ لیکن میرے علم میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ مرحوم نے طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر باقاعدہ کوئی کتاب تحریر کی ہو ، گو کہ طلسم ہٰذا پر چند رسائل میں مرحوم نے مختصراََ تعارف و خواص ضرور پیش کئے تھے ۔ گزشتہ دنوں انڈیا سے ایک علمی شخصیت نے ان کی اس کتاب کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کتاب بھی روانہ کردی ۔ طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر ایک جامع تحریر کہوں تو بے جا نہ ہوگا ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ ساتھ قارئین کے علم میں بھی اضافہ ہو اور اپنے دینی و دنیاوی کاموں میں اس حیرت انگیز طلسم سے کام لے سکیں ۔ لہٰذا طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ قسط وار سلسلہ کے طور پر پیش خدمت ہے ۔ جو حضرات اس سے مستفید ہوں ان سے درخواست کروں گا کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر مرحوم کی روح کو بخش دیں
Roohani Aloom
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔