surah e yaseen ka lajawab amal jis ki her aamil ko zarurat hai

سورہ یس شریف

سورہ یس شریف قلب قرآن ہے ۔ بے شمار خواص عاملین نے اس کے درج فرمائے ہیں ، بے شمار اعمال ، نقوش اس سے منسوب ہیں لیکن یہاں ایک نہایت ہی آسان عمل پیش کرنے جا رہا ہوں جو گزشتہ کئی سالوں تک میرے معمول میں رہا ۔
طریقہ اس عمل کا کچھ یوں ہے کہ ہر نماز سے قبل اور بعد ایک مرتبہ سورہ یس کی تلاوت کرنا ہے اول و آخر ۳ مرتبہ درود شریف کے ہمراہ ۔
اگر اس طرح تلاوت کرنا مشکل ہو تو بعد نماز فجر سات مرتبہ اور نماز عشاء کے بعد ۳ مرتبہ ۔
اس کے ان گنت فوائد حاصل ہونا شروع ہونگے ۔
اگر آپ تعویذات لکھتے ہیں تو نقوش الواح و تعویذات میں حیران کن اثر پائیں گے ۔
تمام دشمن مل کر بھی نقصان نہیں پہنچا پائیں گے ۔
طبیعت میں استقلال اور فکر و پریشانی سے نجات حاصل ہوتی ہے ۔
روزانہ خرچے کا انتظام بحکم اذن ربی غیب سے ہوتا رہے گا۔نہ یہ حاجت باقی رہے گی کہ کل کیا ہوگا حتی کہ شادی بیاہ اور اس قسم کی دیگر ضروریات خودبخود پورا ہونا شروع ہوجائے گی ۔
افسران خوش رہیں گے ۔
ہر بات اور ہر مشورہ کو مخلوق صحیح مانے گی اور اس پر عمل کرے گی ۔
کتنی ہی قلیل المعاشی کیوں نہ ہو غیب سے سامان رزق ملتا رہے گا۔
اگر صاحب اولاد ہیں تو تمام اولاد اچھی حالت میں رہیں گی ۔
چہرہ پر جلال رہے گا۔ ایک عجب قسم کا چہرے پر رعب و جلال ظاہر ہوتا ہے ۔
جس مریض پر ایک مرتبہ پڑھ کر دم کریں گے اللہ شفاء دے گا ۔
اللہ پاک نے ایک عجیب تاثیر اس سورہ شریف میں پنہاں رکھی ہے ۔ جس قدر تعداد اس کی بڑھتی جائے گی یعنی جیسے جیسے دن گزرتے جائیں گے اسی قدر اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوں گے ۔
نہایت خلوص کے ساتھ روزانہ پڑھتے جائیے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*