طریقہ نمبر۲۲
اگر کوئی آسیبی اثرات کا شکار ہوتو سرسوں کے تیل پر اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں ایک بار سورہ فاتحہ اور سات مرتبہ سورہ ناس قرآن حکیم کی آخری سورہ بغیر سین کے پڑھیں مثلاً قل اعوذ برب النا ۔ ملک النا ۔ واضح رہے کہ یہ عمل قدیم عاملین سے نقل ہوتا چلا آرہا ہے پھر بھی بہتر یہ ہے چونکہ قرآن کریم کا معاملہ ہے اس لئے شرعی فتویٰ حاصل کرکے یہ عمل کیا جائے اور اس عمل کو اس وقت اختیار کیا جائے جب دوسرے عملیات سے فائدہ نہ ہوا ہو۔
طریقہ نمبر۲۳۔
اگر یہ شبہ ہو کہ کسی کو کسی نے کچھ کھلا پلا دیا ہے جس سے جسم کے اندر جادو کے اثرات پیدا ہوگئے ہیں تو ایسے شخص کے علاج کے لئے اس نقش کو روزانہ طشتری پر لکھ کر دن میں تین مرتبہ پلائیں انشاء اللہ جسم کے اندر سے جادو کے اثرات نکل جائیں گے اور اس شخص کو شفاء حاصل ہوگی نقش یہ ہے
طریقہ ۲۴۔
جس شخص پر سحر کا اثر ہو اس پر مندرجہ ذیل تمام سورتیں پڑھ کر دم کریں اس کے بعد ایک بوتل میں پانی بھر کر اس پانی پر بھی اسی طرح دم کریں اور دن کے ۱۲ گھنٹوں میں ہر ایک گھنٹے میں ایک گھونٹ یہ پانی مریض کو پلائیں اس طرح سات دن تک یہ عمل کریں انشاء اللہ
کیسا ہی مہلک اور سفلی جادو ہوگا اتر جائے گا جو کچھ پڑھا جائے گا اس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم ایک بار۔ سورہ فاتحہ سات بار ۔ آیت الکرسی سات بار ۔ قل یا ایھاالکافرون سات بار۔ قل ھو اللہ احد سات بار ۔ سورہ فلق سات بار ۔ سورہ ناس سات بار ۔
عمل کے شروع و آخر میں تین تین مرتبہ درود شریف بھی پڑھیں ۔
طریقہ۲۵
حروف مقطعات کے چاروں عناصر کا مجموعی نقش دو عدد بنائیں ایک گلاب و زعفران سے تیار کردہ سیاہی سے بنا کر بوتل میں ڈالیں اور پھر اس میں پانی بھر دیں اس پانی کو صبح دوپہر شام تین تین گھونٹ سحر زدہ کو پلائیں اور دوسرا نقش کالی روشنائی سے لکھ کر کالے کپڑے میں پیک کرکے گلے میں ڈالیں انشاء اللہ ۱۱ دن میں سحر کے اثرات سے نجات مل جائے گی ۔ نقش یہ ہے
طریقہ نمبر۲۶
جس پر جادو کیا گیا ہو اس پر روزانہ ۲۱ مرتبہ یہ کلمات پڑھ کر دم کریں ۷ دن تک اور انہی کلمات کو لکھ کر مریض کے گلے میں ڈالیں انشاء اللہ سحر سے نجات ملے گی کلمات یہ ہیں
طریقہ نمبر۲۷
سحر کو دفع کرنے کے لئے سورہ یس شریف کی درج ذیل آیت کو روزانہ ۳۶۰ مرتبہ پڑھ کر سات روز تک دم کریں انشاء اللہ سحر کے اثرات رفع ہونگے آیت یہ ہے
انا جعلنا فی اعناقھم سے فاغشینھم فھم لا یبصرون تک ۔ اسی آیت کو لکھ کر مریض کی کمر میں باندھیں کہ تعویذ پشت پر رہے اور گرہ آگے پیٹ پر ۔
طریقہ نمبر۲۸
سورہ طٰہ کی تلاوت بھی جادو کے دفیعہ کے لئے تیر بہدف ہے روزانہ اس کی تلاوت مریض کے پاس بیٹھ کر کی جائے اور تلاوت کے بعد مریض پر دم کردیں اور سورہ طہ کا نقش مریض کے گلے میں ڈالیں تلاوت ۱۱ روز تک لگاتار کریں نقش یہ ہے
طریقہ نمبر۲۹
منررجہ ذیل دونوں نقش چینی کی بڑی پلیٹ پر لکھ کر مسحور کو پلائے جائیں نقش نمبر ۱ صبح کو پلایا جائے نقش نمبر ۲ شام کو پلایا جائے
طریقہ نمبر۳۰
اگر کوئی شخص اس دعا کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا اور ہر نماز کے بعد ورد کرے گا اگر کسی شخص نے اس پر جادو کیا ہوگا تو کرنے والے پر لوٹ جائے گا اور تمام جنات شیاطین اور انسانوں کے شر سے محفوظ رہے گا یہ عمل قادریہ سلسلہ کا ہے اور بے حد موثر ہے
Be the first to comment