حقائق حاضرات الارواح (جون)۔

حاضرات سورہ الجن

فہرست

مصر کے عبدالفتاح السید الطوخی کا عمل ہے جسے انہوں نے اپنی کتاب "سحر الکھان فی حضور الجان” کے صفحہ نمبر ۷۷ پر بیان کیا ہے نہایت ہی منفرد اور حد درجہ آسان عمل ہے اور اس عمل میں زکوٰۃ و چلہ کشی کی کوئی پابندی نہیں ہے بوقت ضرورت عامل جب چاہے حاضرات و روحانیات کی حاضری طلب کر کے مشکل امور میں مدد لے سکتا ہے۔

ترکیب: آپ اس آیت الکشف کو کسی کاغذ پر لکھ کر معمول کی پیشانی پر باندھ دیں تاکہ سامنے سے پڑھی جا سکے (فکشفنا عنک غطاء ک فبصرک الیوم الحدید) اور آپ اس خاتم یعنی نقش کو معمول کی سیدھی ہتھیلی پر لکھیں اور معمول کو تاکید کریں کہ وہ سیاہ نشان والی جگہ بغور دیکھیں ۔ بخور جاوی و لوبان جلائیں اب عامل سورہ جن شریف ایک بار پڑھ کر تین مرتبہ عبارت عمل پڑھیں اور معمول پر پھونک دیں انشاء اللہ تعالیٰ فوراً حاضرات کا نزول ہوجائے گا خاتم یہ ہے ۔

scan00014

 

 

اصراف:جب موکلات حاضر ہوں تو کام لینے کے بعد انہیں واپس رخصٹ کرنے کے لئے سورۃ اذا زلزلت شروع سے پڑھ کر لفظ اشتاتا کی تین بار تکرار کرکے پھر یہ پڑھیں بخ ٍ بخ ٍ بخ ٍ بسلام آمین فاذا قضیت الصلاۃ الی تعلمون۔ موکلات چلے جائیں گے ۔

حاضرات علی ابن سینا

اس عمل مبارک کو الرئیس علی ابن سینا نے اپنی کتاب "مجموعہ ابن سینا فی العلوم الروحانیۃ” مطبوعہ مصر صفحہ ۶۳ میں بیان کیا ہے یہ ایک نہایت ہی مصدقہ عمل ہے جسے آپ حضرات کی خدمت میں پیش کررہا ہوں ۔ واضح ہو صاحب کتاب نے اس عمل میں چلہ کشی کی کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے بلکہ بوقت ضرورت عامل جب چاہے حاضرات و روحانیت کی حاضری طلب کر کے مشمل امور میں ان سے مدد و راہنمائی لے سکتا ہے ۔ ترکیب:حسب ضرورت جب بھی حاضرات کرنی ہو تو عامل کسی نابالغ بچہ یا بچی کو سامنے بٹھائے اور آیت کشف( فکشفنا عنک غطاء ک فبصرک الیوم حدید) کسی صاف کاغذ پر لکھ کر معمول کے ماتھے پر لگا دے ۔بخور عمدہ و خوشبودار جلائیں اور اس کے بعد کسی چینی کے برتن میں روغن زیتون ڈال کر معمول کو تاکید کریں کہ اس پیالی میں دیکھیں اور عامل خود طاق مرتبہ درود شریف پڑھ کر عبارت عمل کو تین بار پڑھ کر معمول پر پھونک دیں انشاء اللہ کچھ لمحوں بعد فی الفور حاضرات کا نزول ہوجائے گا ۔ عبارت عمل یہ ہے تقفول مرقول آہٍ آہٍ آہٍ صرطا طالب بقراھیا اھیا اجیبو ا یا ایھا الملوک الروحانیون واحضرو ا فی مندلی ھذا واحرقوا الحجاب بینکم و بینہ حتیٰ ینظر کم بعینہ ویخاطبکم بلسانہ بحق اھیا شراھیا ادونای اصباؤت آل شدای وانہ لقسم لو تعلمون عظیم العجل ۲ الوحا ۲ الساعۃ ۲ جب موکلات حاضر ہوں اور ان سے کام لینے کے بعد ان کو واپس رخصت کرنا ہو تو یہ اصراف پڑھیں تو وہ چلے جائیں گے ۔

بخ ٍ بخ ٍ بخ ٍ بسلام آمین فاذا قضیت الصلاۃ الی تعلمون

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*