تکسیر بطنی – غیر یقینی صورتحال سے تحفظ ۔ مرحوم شاہد الیاس سلیمی

علم جفر میں عمل کا تمام دارومدار سیارگان و مؤکلات پر ہوتا ہے پھر ساعت اور طالع میں بخور کے ساتھ پڑھو تو استخراج کیا ہوا موکل فوراً کام سر انجام دیتا ہے ۔ جفر میں حروف کی سائنس بہت دقیق ہے ، حروف کو علم جفر میں ایک خاص میزان پر تولا جا سکتا ہے ۔ اس طریق سے تیار کیا ہوا عمل نہایت سریع التاثیر تسلیم کیا جاتا ہے ۔ موجودہ دور میں ہر شخص مصائب و الم کا شکار ہے ۔ ملازم پیشہ حضرات کو تنزلی کا کھٹکا ، تاجر حضرات غیر یقینی صورت حال کی فکر میں مبتلا ، اس لئے ضروری ہے کہ اپنے تحفظ کی خاطر ہر شخص کچھ نہ کچھ کرے ۔
جس شخص کا جو مطلب ہو اسے اپنے نام معہ والدہ کے ایک سطر میں لکھے مثلاً ” اکرم بن نیامت کے رزق میں ترقی ہو " اس طرح نفع تجارت، تسخیر مطلوب ، ترقی منصب وغیرہ امر کو لکھا جا سکتا ہے ۔ پھر اس سطر کے آگے خدا پاک کا کوئی اسم پاک اپنے مطلب کے موافق لگاؤ ۔ مثلاً اوپر فقرہ میں یا رزاق لگائیں ، دولت کے لئے اسم یا غنی ، فتوحات کے لئے یا فتاح ، محبت و تسخیر کے لئے یا ودود ، استعمال کریں ۔
اب اپنے مطلب کی سطر کے حروف بسط پر پھیلاؤ پھر اس کی تکسیر اس طرح کرو کہ چار حروف چھوڑ کر پانچواں لکھتے جاؤ ۔ جب زمام نکلے تو ہر سطر کے درمیان سے ایک یا دو حروف لے لیں ۔ یعنی اگر تکسیر جفت ہوگی تو دو حروف نکلیں گے طاق ہوگی تو درمیان میں صرف ایک ہی حرف ہوگا۔ مثال کی تکسیر یہ ہوگی


ا ک ر م ب ن ن ی ا م ت ک ی ر ز ق م ی ن ت ر ق ی ھ و ی ا ر ز ا ق
ب م ز ت و ا م ا ر ن ھ ز ر ی ی ی ی ر ک ن ک م ق ا ا ن ت ق ر ی ق
و ن ی ن ا ی ت ر ی ک ا ر ز ا ر ر ق ق م م ز ی م ت ب ا ھ ی ک ن ق
ا ک ر م ب ن ن ی ا م ت ک ی ر ز ق م ی ن ت ر ق ی ھ و ی ا ر ز ا ق


چونکہ یہ تکسیر طاق حروف کی ہے اس لئے ہر سطر کے بطن سے ایک حرف نکلے گا ۔ چناکہ
ق ۔ ر ۔ ق حروف برآمد ہوئے ۔
اب طریق موکل و اعوان یہ ہے کہ جس قدر حرف ہوں ان کے شروع سے دو دو جوڑ کر کلمہ ایل لگا دو اور آخری خواہ دو ہوں یا ایک کلمہ یوش لگا دو ۔
ان حروف سے ” قرائیل ” ۔ ” قیوش ” صرف ایک موک اور اعوان پیدا ہوا ۔ عزیمت اس کی یہ ہوگی


عَزمتُ علیکم و اقسمت علیکم یا ملائکۃ الموکل والاعوان علی الحروف التکسیر یا قرائیل یا قیوش میرے رزق میں برکت کی صورت پیدا کرو، بحق یا رزاق یا رزاق ُ یا رزاق ُ ۔


یہ عمل نوچندی جمعرات کے دن طلوع آفتاب کے ایک گھنٹہ کے اندر کرنا چاہئے ۔ پھر تمام تکسیر کے اعداد (مثالی تکسیر کے اعداد 9125 ہیں ) نکال کر ان کا ایک نقش مربع پُر کریں ، اگر سطر اول میں آتشی حروف غالب ہیں تو آتشی چال ، بادی ہے تو باد ، خاکی ہے تو خاک ، آبی ہے تو آبی چال سے پُر کریں ۔ اور نیچے اس عزیمت کو لکھیں اور خود عزیمت کو بعد نماز عشاء اسلم الہی کی تعداد کے موافق بخور روشن کرکے پڑھیں ۔ بفضل تعالیٰ اکیس یوم میں حسب منشا مشکل کام حل ہوجائے گا ۔ یہ ایک نہایت ہی زود اثر اور زبردست عمل ہے ۔ جس کا جی چاہے اس طریق سے عمل تیار کرے ۔ صرف غلط استخراج و ترتیب سے عمل ناقص ہوتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*