قران زہرہ و مشتری

قران زہرہ و مشتری

فہرست

مورخہ ۱۱ مئی ۲۰۱۱ع بروز بدھ شام ۷ بجکر ۴۱منٹ

۱۱مئی۲۰۱۱بروز بدھ ، دن گزرنے کے بعد شام ۷ بجکر ۴۱ منٹ پر پاکستانی اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق زہرہ و مشتری قران کا عین تکمیلی وقت ہوگا۔ علم النجوم سے واقف حضرات دیگر باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یعنی ساعت،طالع وغیرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے بہتر وقت اخذ کر سکتے ہیں جبکہ مبتدی حضرات اسی وقت کی پیروی کر سکتے ہیں ۔
یہ وقت عاملین کے نزدیک انتہائی موثر تسلیم کیا جاتا ہے یہ بھی واضح ہو کہ سال بھر میں یہ وقت تقریباً ایک بار ہی میسر آتا ہے دو انسانوں کو ملانے کے لئے خداوند متعال نے اس وقت میں ایک خاص تاثیر پنہاں رکھی ہے ۔
دو نفرت کرنے والے دلوں کو ملانے ، محبوب کو تسخیر کرنے ، افسران بالا کی نظروں میں محبوب ہونے کے لئے، دشمن کو اپنی اطاعت پر مجبور کرنے ، روٹھے ہوئے شخص کو منانے اور گئے ہوئے فرد کی حاضری کے لئے یہ وقت سریع التاثیر ہے ۔ دونوں سعد کواکب ہیں یعنی زہرہ سعد اصغر اور مشتری سعد اکبر ۔ ان دونوں کے قران کو قران السعدین بھی کہا جاتا ہے ان کی یہ نظر سعد اکبر ہے اگر اس وقت تسخیر خلق کے لئے بھی کوئی عمل کیا جائے تو خلقت کسی مخفی طاقت کے زیر اثر کھینچی چلے آئے گی ۔
وہ تمام افراد جن کی ڈیلنگ پبلک سے رہتی ہو جیسے حکیم ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے، کمیشن ایجنٹ ، دوکاندار حضرات، عاملین ، تجارت پیشہ اصحاب ، لیڈر وغیرہ ۔ اس وقت کے سعد اور سریع التاثیر اثرات سے مستفیض ہو سکتے ہیں ۔
وہ حضرات جن کی ازدواجی زندگی ناچاقی کا شکار ہے اپنے شریک حیات کے لئے اس خاص وقت میں لوح تیار کرکے مستفید ہو سکتے ہیں ۔
اس مرتبہ جو عمل پیش کر رہے ہیں ہر ضرورت مند کو اس کی اجازت عام ہے کہ وہ ا س سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔
اس عمل میں الجھن صرف حسابی قواعد کی ہیں جو کہ آپ وقت سے پیشتر حل کرکے رکھ سکتے ہیں لوح کی تیاری عین وقت پر کریں ، تیاری کے وقت لوبان اور صندل کو بطور بخور روشن کریں ۔طریقہ عمل :۔ ۱۔ اگر کسی عورت یا مرد کی تسخیر مخصوص مطلوب ہو تو آیہ مبارکہ یحبونھم کحب اللہ والذین آمنوا اشد حبا للہ (اعداد ابجد قمری ۱۴۹۳)کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کریں (ہم نے استخراج کرکے لکھ دئیے ہیں)۔۲۔اگر تسخیر خلائق مطلوب ہو تو سورہ توبہ کی آیت نمبر ۱۲۸ یعنی لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ما عنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم کے اعداد قمری حاصل کئے جائیں گے (اعداد قمری 2898ہیں)۔
۳۔ اول نام طالع مع والدہ ۔ مطلوب مع والدہ کے اعداد قمری لیں اور آیہ مبارکہ یحبونھم کے اعداد اس میں شامل کریں
کل مجموعہ سے اکتالیس عدد نفی کریں جو اعداد باقی رہیں ان کے حروف بنا کر کلمہ ایل کا اضافہ کرکے موکل عمل استخراج کرلیں ۔
۴۔ اگر تسخیر خلق کے لئے عمل تیار کیا جا رہا ہے تو مطلوب کچھ نہیں ہوگا صرف نام مع والدہ اور آیہ مبارکہ سورہ توبہ کا مجموعہ حاصل کریں اور حسب قانون ۴۱عدد تفریق کرکے باقی اعداد کے حروف بنا کرکلمہ ایل کا اضافہ کرتے ہوئے موکل بنالیں ۔
۵۔ اب ایک سطر میں نام طالع مع والدہ ۔ آیت ۔ نام مطلوب مع والدہ کو بسط حرفی کرکے تکسیر موخر صدر کرتے ہوئے زمام استخراج کریں ۔ ہم نے کئی مرتبہ زمام استخراج کرنے کے سلسلے میں مثال پیش کرچکے ہیں تاہم نئےقارئین کے لئے دوبارہ تحریر کئے دیتے ہیں ۔
مثلاً حروف ہیں "ا  ب  ج  د  ھ  "۔
ان حروف کی زمام کس طرح استخراج کی جائے گی ؟ مثال پر غور کریں ۔
ہماری مطلوبہ سطر :۔
ا  ب  ج  د  ھ (ہماری مطلوبہ سطر یعنی سطر اول )۔
ھ ا  د  ب  ج
ج ھ ب ا د
د ج ا ھ ب
ب د ھ ج ا (یہ سطر ۔ سطر زمام ہے )۔
ا ب ج د ھ (یہ سطر ، سطر میزان کہلاتی ہے )۔

یاد رکھیں کہ اگر مطلوب کوئی افسر ہے تو اس کا نام وغیرہ لکھا جائے گا اگر عمل تسخیر خلق کے لئے تیار کیا جا رہا ہے تو نام طالب مع والدہ اور فقط سورہ توبہ کی آیت ہی لکھی جائے گی مطلوب کچھ نہ ہوگا۔
۶۔ جب سطر میزان برآمد ہوجائے تو تکسیر کی دائیں جانب کے حروف (اوپر سے نیچے کی جانب) اور بائیں جانب کے حروف علیحدہ علیحدہ ایک جانب لکھ کر گن لیں ۔ اگر جفت ہوں تو چار چار، اور طاق ہو توں پانچ پانچ کے کلمات بنا کر ہر کلمہ کے آخر میں کلمہ یوش کا اضافہ کردیں ۔ یہ اعوان العمل ہیں۔
۷۔ اب تمام تکسیر کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کرلیں آسان طریقہ یہ ہے کہ سطر اول کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کرکے اپنے پاس نوٹ کرلیں اور دیکھیں کہ سطر زمام کتنی سطور میں استخراج ہوئی ہے ، پس تعداد سطور کو حاصلہ اعداد ابجد قمری سے ضرب دیدیں کل تکسیر کے اعداد نکل آئیں گے ۔
ان حاصلہ اعداد کو نقش مخمس میں پر کرنا ہے طریقہ یہ ہے کہ کل اعداد سے قانون کے ۶۰عدد تفریق کرکے باقی اعداد کو ۵ پر تقسیم کردیں حاصل قسمت کو خانہ اول میں رکھ کر نقش کی چال کو مد نظر رکھ کر ایک ایک کے اضافہ سے نقش پر کریں ۔
اگر تقسیم سے ایک باقی رہے تو خانہ ۲۱
دو باقی رہے تو خانہ ۱۶
تین باقی رہے تو خانہ ۱۱
چار باقی رہے تو خانہ ۶ میں ایک عدد کا مزید اضافہ کیا جائے گا ۔
نقش پر کرنے کے بعد چاروں طرف سے نقش کی میزان کرکے دیکھ لیں اگر میزان ہر طرف سے ٹھیک ہے تو نقش صحیح پر ہوا ہے ورنہ آپ نے نقش پر کرنے میں کہیں کوئی غلطی کردی ہے ۔
۸۔جنات العمل حاصل کریں جس کا طریقہ یہ ہے کہ کل تکسیر کے اعداد سے ۳۱۹ جو کہ کلمہ "طیش” کے ہیں نفی کریں باقی اعداد کے حروف بنالیں اور آخر میں کلمہ "طیش” کا اضافہ کرلیں جنات العمل تیار ہے ۔
۹۔ نقش مخمس کی سیدھی جانب طالب کی فرضی تصویر بنا کر آپ نے جو موکل کا نام استخراج کیا تھا وہ نام لکھ دیں اور نقش مخمس کی بائیں جانب مطلوب کی فرضی تصویر بنا کر اوپر جنات العمل لکھ دیا جائے اگر عمل تسخیر خلائق کے لئے بنایا جا رہا ہے تو کسی تصویر کی ضرورت نہیں اب نقش کی دائیں جانب وہ اعوان العمل لکھے جائیں جو تکسیر کی سیدھی جانب سے ہم نے حاصل کئے تھے اور نقش کی بائیں جانب وہ اعوان العمل تحریر ہوں گے جو تکسیر کی بائیں جانب سے ہم نے حاصل کئے تھے نقش کے نیچے مقصد کے موافق عزیمت لکھیں اگر نقش کسی مخصوص فرد کی تسخیر کے لئے لکھا جا رہا ہے تو عزیمت یہ ہوگی ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم اقسمت علیکم یا ایھاالارواح العلویات والسفلیات یا (نام موکل ۔ پھر تمام اعوان العمل ۔ پھر جنات العمل ) سخر القلب فلاں بن فلاں (مطلوب کا نام مع والدہ ، افسر ہونے کی صورت میں افسر کا نام مع عہدہ) فی محبتہ فلاں بن فلاں ( نام طالب مع والدہ ) العجل الساعتہ الوحاً۔
اگر عمل روٹھے ہوئے یا گئے ہوئے کی واپسی کے لئے کیا جا رہا ہے تو عزیمت یہ ہوگی ۔بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ اقسمت علیکم یا ایھاالارواح العلویات والسفلیات یا (نام موکل ۔ تمام اعوان العمل ۔ پھر جنات العمل) احضروا فلاں بن فلاں ( نام مطلوب مع والدہ ) فی محبتہ فلاں بن فلاں ( نام طالب مع والدہ ) العجل الساعتہ الوحاً۔اگر عمل تسخیر خلائق کے لئے تیار کیا جا رہا ہے تو عزیمت یہ ہوگی ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم اقسمت علیکم یا ایھا الارواح العلویات والسفلیات یا (نام موکل ۔ تمام اعوان العمل ۔ جنات العمل) بقضائے حاجتی تسخیر خلائق و رجوع خلائق بحق آیہ پاک لقد جاء کم رسول من انفسکم عزیز علیہ ما عنتم حریص علیکم بالمومنین رؤف رحیم وبحق الاسم الاعظم یا بدوح و بحق خالقکم و موحدکم و بارکم و بارک اللہ فیکم و علیکم العجل الساعتہ الوحاً۔۱۰۔تسخیر مخصوص کے لئے ایسے تیرہ عدد نقوش تیار کئے جائیں گے ایک نقش طالب اپنے پاس رکھے گا ۔
دوسرا نقش مطلوب کی گزرگاہ میں یا گھر کے قریب کسی جگہ دفن کیا جائے گا اگر یہ ممکن نہ ہو تو کسی قبر میں دفن کیا جائے ۔ باقی ۱۱ نقوش کے فتیلے بنالئے جائیں طالب وقت مقررہ پر ایک فتیلہ لے کر تنہا کمرہ میں نئے مٹی کے چراغ میں روغن چنبیلی سے فتیلہ کو تر کرکے چراغ میں رکھ کر چراغ کا رخ خانہ مطلوب کی جانب کرکے فتیلہ کے ایک سرے کی جانب آگ لگا دیں ۔ جب تک فتیلہ جلتا رہے اس کے سامنے بیٹھ کر یوں پڑھتے رہیں ۔
احضرو یا (موکل کا نام ) فلاں بن فلاں (مطلوب کا نام ) العجل الساعۃ ۔ عمل کے دوران کسی سے بات چیت نہ کریں عمل حاضری کی بجائے اگر تسخیر قلب کے لئے بنایا گیا ہے تو احضرو کی جگہ سخر القلب پڑھاجائے گا۔ انشاء اللہ گیارہ یوم میں مقصد ہاتھ آجائے گا ۔ ۱۱ یوم تک یادرہے اسی جگہ عمل کیا جائے گا جس جگہ پہلے روز فتیلہ روشن کیا گیا تھا ۔

۱۱۔ تسخیر خلق مطلوب ہو تو بجائے تیرہ نقوش لکھنے کے صرف تین نقوش لکھے جائیں گے ۔ نقوش تحریر کرنے کے بعد آیہ مبارکہ لقد جاء کم ۔ ۔ ۔  ۹۲ مرتبہ پڑھ کر نقوش پر دم کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ اس آیہ مبارکہ کو نقش کے چاروں جانب بھی تحریر کرنا ہوگا ۔ ایک نقش طالب اپنے سیدھے بازو پر باندھ لیں ایک نقش اپنے دفتر یا کاروباری جگہ پر فریم کروا کر لگوا لیں جب کہ تیسرا نقش اپنے گھر میں کسی ایسی جگہ لٹکا دیں کہ ہوا سے ہلتا رہے ۔ اگر گھر میں کوئی درخت موجود ہے تو اس پر لٹکا دیا جائے ۔
نقوش کو استعمال کرنے سے قبل موم جامہ کرلیں تاکہ بارش وغیرہ سے تحریر خراب نہ ہو ۔ نقوش صرف اور صرف جمعرات یا جمعہ کے روز استعمال کئے جائیں ۔
اب طالب چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت آیہ مبارکہ کو ۹۲ مرتبہ پڑھ لیا کریں اول و آخر درود شریف گیارہ مرتبہ ۔
یقین جانئے کہ اگر بتائی گئی ترکیب کے مطابق عمل کیا گیا تو بہت جلد تسخیر کی روحانیت بیدار ہوجائے گی کاروباری حضرات جن کی آمدن خلقت کی آمد سے منسوب ہے ان حضرات کے لئے ایک معجز نما وقت اور عمل ہے اس وقت سے اور عمل سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔
اب آخر میں ایک مثال برائے تفہیم پیش خدمت ہے ۔
نام طالب :محمد حسن
مقصد: تسخیر خلائق (لہٰذا آیہ مبارکہ سورہ توبہ کی استعمال کی جائے گی )۔
نام طالب کے اعداد ۲۱۰
آیہ مبارکہ کے اعداد : ۲۸۹۸
مجموعہ :۳۱۰۸
موکل بنانے کے لئے اس میں سے ۴۱ عدد قانون کے نفی کئے ۔ ۳۰۶۷  ان کے حروف یہ بنے ۔ ز م ج غ کلمہ ائیل کا اضافہ کیا ۔ زمجغائیل (یہ موکل عمل استخراج ہوگیا )۔

اب نام طالب و آیہ مبارکہ کو بسط حرفی کیا ۔
م ح م د ح س ن ل ق د ج ا ا ک م ر س و ل م ن ا ن ف س ک م ع ز ی ز ع ل ی ھ م ا ع ن ت م ح ر ی ص ع ل ی ک م ب ا ل م و م ن ی ن ر ا و ف ر ح ی م

عمل تکسیر ملاحظہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں ۔

آپ دیکھیں گے کہ دائیں جانب اوپر سے نیچے کی جانب ہم نے سطور کو ہائی لائیٹ کیا ہوا ہے اسی طرح بائیں جانب بھی ۔ یہی حروف ہمارے کام کے ہیں ۔
دائیں جانب کے حروف۔
م م ی س ن ع ل ی ز ل م ل ی ا ج و ز ا ک ا ا ا ک ر ع ن  م ع ک ن ر ع ر ل د ح (تعداد حروف ۳۶)۔

بائیں جانب کے حروف :۔
م ی س ن ع ل ی ز ل م ل ی ا ج و ز ا ک ا ا ا ک ر ع ن م ع ک ن ر ع ر ل د ح م (۳۶حروف)۔

چونکہ تعداد حروف جفت ہیں اس لئے چار چار کے کلمات بنائے گئے اور آگے کلمہ یوش لگا کر اعوان العمل تیار کیا گیا ۔

دائیں جانب کے حروف اور اعوان العمل :۔ ممیسیوش  ۔  نعلی یوش ۔  زلمل یوش ۔ یاجو یوش ۔ زاکا یوش۔ ااکر یوش ۔ عنمع یوش ۔ کنرع یوش ۔ رلدح یوش

بائیں جانب کے حروف اور اعوان العمل : ۔ میسن یوش ۔ علیز یوش ۔ لملی یوش۔ اجوز یوش ۔ اکاا یوش ۔ اکرع یوش ۔ نمعک یوش ۔ نرعر یوش ۔ لدحم یوش

اب جنات العمل اخذ کرنے کے لئے تکسیر کے کل اعداد سے ۳۱۹ عدد نفی کرکے حاصلہ مجموعہ کے حروف بنا کر آخر میں کلمہ طیش کا اضافہ کیا گیا ۔
تکسیر کے کل اعداد ۱۱۱۸۸۸
نفی کئے                ۳۱۹
باقی رہے              ۱۱۱۵۶۹
حروف بنائے : ط س ث ا ی ق غ (حروف بنانے کے دیگر قواعد بھی مستعمل ہیں لیکن مروجہ طریقہ یہی ہے )۔
جنات العمل : طسثایقغطیش

مطلوبہ کوائف ہم نے استخراج کرلئے ہیں اب نقش مخمس پر کرنا ہے ۔
سب سے پہلے نقش مخمس کی چال ملاحظہ کیجئے ۔

نقش مخمس پر کرنے کے لئے کل تکسیر کے اعداد سے ۶۰ عدد قانون کے تفریق کئے تو باقی111828 بچے ۔ ان کو ۵ پر تقسیم کیا تو حاصل قسمت 22365
تقسیم سے ۳ عدد باقی بچے لہٰذا خانہ نمبر ۱۱ میں ۱ عدد کا مزید اضافہ کیا جائے گا۔ باقی نقش مندرجہ بالا اصول کے تحت پر کیا جائے گا۔
ہمارا مثالی نقش درج ذیل ہوا۔

 

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*