No Picture
مضامین

قران زہرہ و مشتری

قران زہرہ و مشتری ۔ مورخہ ۱۱مئی ۲۰۱۱ع بروز بدھ شام ۷ بجکر ۴۱ منٹ بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم۔
یہ وقت عاملین کے نزدیک انتہائی موثر تسلیم کیا جاتا ہے یہ بھی واضح ہو کہ سال بھر میں یہ وقت تقریباً ایک بار ہی میسر آتا ہے دو انسانوں کو ملانے کے لئے خداوند متعال نے اس وقت میں ایک خاص تاثیر پنہاں رکھی ہے ۔
دو نفرت کرنے والے دلوں کو ملانے ، محبوب کو تسخیر کرنے ، افسران بالا کی نظروں میں محبوب ہونے کے لئے، دشمن کو اپنی اطاعت پر مجبور کرنے ، روٹھے ہوئے شخص کو منانے اور گئے ہوئے فرد کی حاضری کے لئے یہ وقت سریع التاثیر ہے ۔ دونوں سعد کواکب ہیں یعنی زہرہ سعد اصغر اور مشتری سعد اکبر ۔ ان دونوں کے قران کو قران السعدین بھی کہا جاتا ہے ان کی یہ نظر سعد اکبر ہے اگر اس وقت تسخیر خلق کے لئے بھی کوئی عمل کیا جائے تو خلقت کسی مخفی طاقت کے زیر اثر کھینچی چلے آئے گی ۔
وہ تمام افراد جن کی ڈیلنگ پبلک سے رہتی ہو جیسے حکیم ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے، کمیشن ایجنٹ ، دوکاندار حضرات، عاملین ، تجارت پیشہ اصحاب ، لیڈر وغیرہ ۔ اس وقت کے سعد اور سریع التاثیر اثرات سے مستفیض ہو سکتے ہیں ۔
وہ حضرات جن کی ازدواجی زندگی ناچاقی کا شکار ہے اپنے شریک حیات کے لئے اس خاص وقت میں لوح تیار کرکے مستفید ہو سکتے ہیں [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

طلسم ہیکل سلیمانی۲

آج سے چند ماہ قبل قارئین کو یاد ہوگا کہ طلسم شفاء الامراض کے نام سے ایک عنوان شروع کیا گیا تھا جو کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کی کتاب قانون طلسمات سے نقل کیا گیا تھا ۔ درحقیقت علامہ مرحوم علم کی اس بلندی پر پرواز تھے جہاں تخیل کے پر بھی جلا کرتے ہیں ۔ علامہ مرحوم نے قدیم نایاب و صدری اعمال جو کہ عبرانی و سریانی زبان میں تھے پر کافی تحقیق کی اور اسے پیش کیا ۔ علامہ صاحب کے وہ اعمال جو سہل الحصول ہونے کے علاوہ ممکن العمل تھے انہیں میں نے ذاتی طور پر استعمال کیا اور حرف بحرف درست پایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم سے رابطہ نہ ہوتا تو شاید میں اس پرخار دشت میں بھٹکتا رہتا ۔ اس ماہ سے ہم ایک نیا سلسلہ بعنوان “طلسم ہیکل سلیمانی ” قسط وار صورت میں تحریر کر رہے ہیں عمل ہٰذا علامہ مرحوم کی کتاب انوار طلسمات سے لیا گیا ہے ۔ تمام قارئین سے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی گزارش کی جاتی ہے [مزید جانئے۔۔۔]