نماز تسخیر

عمل ہٰذا حکمت النعیم سے نقل کیا جا رہا ہے ۔ ذاتی طور پر تجربہ کے بعد قارئین کے لئے پیش خدمت ہے ۔
چار رکعت نماز تسخیر کی نیت سے ادا کریں ۔ اول رکعت سبحانک۔ الحمد شریف معہ سورہ پڑھے پھر ۶۰(ساٹھ ) مرتبہ یا ودود پڑھ کر رکوع کرے بعد تسبیح رکوع پھر یا ودود چالیس بار ۔ اب سر اٹھایا یعنی سمع اللہ لمن حمدہ کہا پھر چالیس بار یا ودود پڑھیں ۔ اب سجدہ میں بعد تسبیح چالیس بار یا ودود ۔ پھر سر اٹھاکر قعدہ میں چالیس بار پھر دوسرے سجدہ میں بعد تسبیح چالیس بار۔
دوسری ،تیسری اور چوتھی رکعت میں بھی اسی طرح ۔ گویا تعداد ۱۲۰۰ مرتبہ ہوگی یا ودود کی ۔
خیال رہے کہ جس شخص کی تسخیر مطلوب ہو نماز سے قبل وہ مقصد پیش نظر رہے ۔ چند ہفتہ میں فضل الہی سے محبوب انسان ہو یا فرشتہ ۔ جن ہو یا ملک ۔ روح ہو یا جسم سب واصل ہوگا۔ اور طرح طرح کے فوائد سے مالا مال ہوگا اور اگر روزانہ بلاناغہ معمول بنالے گا تمام عزیز و اقارب
دوست و دشمن سب کا پیار حاصل ہوگا اور عجب تسخیر ہوگی ۔ ہر شخص فرمان کا بندہ ہوگا اور جس شخص کی جانب جو حکم دے گا وہ منحرف نہ ہوگا۔ جس قسم کا چاہئے فائدہ حاصل کرے خاکسار اس عمل سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا۔طریقے اور ترکیب اپنی اپنی جگہ سب بہتر اور موثر ہیں

جس طرح نماز تہجد کے لئے ایک خاص وقت مقرر ہے اسی طرح اس نماز کیلئے نماز عشاء کے بعد کا وقت مقرر ہے ۔ اور اس شخص کو جس سے فائدہ اٹھانا منظور ہے اول وآخر درود شریف سہہ بار یحبھم و یحبونہ اذلہ علی المومنین اعزۃ علی الکافرین ۔ اکتالیس بار شیرینی یا کھانے کی چیز یا الائچی سبز وغیرہ پر دم کر کے مطلوب کو چند بار کھلایا جائے ۔(تسخیر خاص مطلوب ہو اور کھلانے یا پلانے میں کوئی حرج نہ ہوتو)۔

اس نماز کو جائز مقام پر استعمال کریں اور ناجائز سے پرہیز کریں ورنہ سخت نقصان اور خجالت کا باعث ہوگا۔
وہ خواتین جو اکثر یہ شکایات کرتی ہیں کہ ان کے خاوند کے غیر عورتوں کے ساتھ مراسم ہیں ، وہ بھی اس نماز کو اپنے معمول میں لاکر خاوند کی تسخیر کر سکتی ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*