مقدمہ میں کامیابی کے لئے :۔
خدا نخواستہ جب آپ پر یا آپ کے کسی دوست پر کوئی مقدمہ سخت پڑجائے تو یوں کریں کہ جس روز مقدمہ کے لئے پیش ہونا ہو ، سورج کے طلوع ہونے سے قبل اس کا کوئی دوست یا رشتہ دار (جس پر مقدمہ ہے ) سانس روک کر اور یکسو قلب ہو کر حاکم کا تصور باندھے اور ایک لوہے کا سُوا لے کر سورہ تبت یدا تین دفعہ پڑھ کر حاکم کا نام لے اور سوئے کو چولھے مین گاڑدے اور اس پر آگ سلگانی شروع کرے ۔ خواہش کو خوب دل میں جما کر پاس بیٹھے کہ یہ سوا فلاں کے منہ میں آئے اور وہ ہمارے فلان دوست کے ساتھ ہر گز بری طرح پیش نہ آئے اور ہر طرح اس کو بری کرے جب بھی تاریخ ہو ایک شخس کو مقرر کرے جو یہ عمل کرے ۔ جیساچاہے گا ویسا ہی ہوگا۔
مرد کو راغب کرنے کے لئے :۔
ایضاََ:۔ایک اوپلا کسی کا چرا کر کسی چورستہ کی طرف لے جائیں ۔ نہ آتے کسی سے کلام کریں نہ ہی جاتے وقت۔ پیچھے مڑ کر دیکھنے کی ممانعت ہے ۔ اس اوپلے کو راستے یعنی چورستہ میں رکھ کر آجائیں کہو بخار اب یہاں پڑا رہ ۔ کہتے ہیں کہ اس کے بعد بخار نہ آئے گا۔