امتحان میں کامیابی کا حصول

فہرست

گزشتہ کئی ماہ سے امتحان میں کامیابی کے لئے کئی قارئین کی ای میلز موصول ہوتی رہی ہیں ۔ اسی بات کو مد نظر رکھ کر اس ماہ ایک مجرب ترین عمل پیش خدمت ہے ۔
اکثر طالب علم امتحان میں فیل ہوجاتے ہیں حالانکہ محنت پوری کرتے ہیں اور ہر ایک امور میں بھی طاق ہوتے ہیں اور اکثر دو دو تین تین مرتبہ ناکامی کا سامنا کرتے ہیں ۔ ایسے ہی تمام طالب علموں کے لئے یہ عمل ایک لاجواب تحفہ ہے ۔
امتحان دینے سے سوا ماہ قبل بعد ہر نماز کے یہ الفاظ سجدہ میں جا کر پڑھنا چاہئے اور بعدہ سجدہ سے سر اٹھا کر یہ دعا مانگنا چاہئے کہ "اے اللہ مجھے امتحان میں کامیاب کر اور ممتحن کو میرے تمام سوالات وغیرہ کی چانگ میں اگر غلطی ہو تو اسکی نظر میں صحیح دکھلا ۔ چند طالب علموں کو یہ عمل دے چکا ہون وہ کامیاب ہوگئے ۔ اگر خود طالب علم یہ عمل نہ کر سکیں تو اپنے والدین سے بھی کروا سکتے ہیں ۔ تعلیم میں کسی زبان کی قید نہیں ہے خواہ عربی ہو یا فارسی ، انگریزی ہو یا دیگر اور کوئی زبان ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آیات یہ ہیں ۔

بعد از نماز ظہر مغرب اور عشاء میں سجدہ میں جا کر ایک بار ، بعد نماز فرض فجر میں سنت پڑھنے کے بعد سجدہ میں جا کر ایک بار ، اسی طرح نماز عصر میں دو رکعت اول نفل نماز پڑھ کر سجدہ میں ایک بار ۔ سجدہ میں پڑھنے کے فوری بعد سر اٹھا کر دعا مانگنی چاہئے ۔خیال رہے کہ یہ گمان نہ کیا جائے کہ وظیفہ ہاتھ آگیا ہے جب امتحان ہوگا اسی کو پڑھ لیا جائے گا لکھنے پڑھنے کی اب کیا ضرورت ہے ؟
ایسی صورت میں وظیفہ کیا کام دے سکتا ہے ۔ حصول تعلیم کی پوری کوشش کیجئے یہ تعلیم ہی ہے جو انسان کو معاشرہ میں مہذب مقام کا حامل بناتی ہے ۔ ہاں کوئی بچہ اگر تعلیمی معاملہ میں کمزور ہے یا بار بار فیل ہوتا ہے تو اس وظیفہ سے ضرور فیض حاصل کرنا چاہئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*