لوح نصرت

زحل کے ان اوقات میں جہاں دیگر مقاصد کے لئے کام کیا جا سکتا ہے وہیں جن میاں بیوی میں تفرقہ ہے یا کسی بڑی جماعت میں عرصہ سے دشمنی وخصومت چلی آرہی ہے یا کسی کو کسی دشمن کا خوف واندیشہ ہے یا کسی میدان جنگ یا خطرناک مقام پر جان جانے کا خوف ہے یا کسی بڑی جماعت پر فتح پانا مقصود ہے اور اس سے حفاظت بھی درکار ہے یا مقدمہ میں فتح پانا مقصود ھے تو ان تمام مقاصد کے لئے بھی اس وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوح نصرت تیار کی جا سکتی ہے۔
آیہ مبارکہ نصر من اللہ وفتح قریب کے اعداد نکال لیں جو کہ ۱۳۰۲ ہونگے ۔ کل حروف کی تعداد ۱۷ جبکہ نقاط کی تعداد ۱۰ہیں کل ۱۳۲۹ہوئے اگر فتحمندی مقصود ہے تو صرف انہی اعداد کا نقش نُہ در نُہ پُر کرنا ہے اگر کسی شخص پر فتح پانے کی ضرورت ہے تو اس کا نام بھی شامل کرلیں
وقت مقررہ پرغسل کریں صاف کپڑے پہن کر تنہائی میں بیٹھ جائیں اور سیسہ کے پترہ پر اس نقش کو کندہ کریں۔
نقش کی چال اور اسے پر کرنے کا طریقہ جفری لوح زحل کے مضمون میں تحریر کردیا ہے ۔ وہیں سے ملاحظہ فرمالیں۔
جب نقش تیار ہوجائے تو سیاہ رنگ کے کپڑے میں سی کر طالب اپنے پاس بحفاظت رکھ لے ۔
اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے فتح مندی و نصرت عطا فرمائے گا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*