Related Articles
قران زہرہ و مشتری
قران زہرہ و مشتری ۔ مورخہ ۱۱مئی ۲۰۱۱ع بروز بدھ شام ۷ بجکر ۴۱ منٹ بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم۔
یہ وقت عاملین کے نزدیک انتہائی موثر تسلیم کیا جاتا ہے یہ بھی واضح ہو کہ سال بھر میں یہ وقت تقریباً ایک بار ہی میسر آتا ہے دو انسانوں کو ملانے کے لئے خداوند متعال نے اس وقت میں ایک خاص تاثیر پنہاں رکھی ہے ۔
دو نفرت کرنے والے دلوں کو ملانے ، محبوب کو تسخیر کرنے ، افسران بالا کی نظروں میں محبوب ہونے کے لئے، دشمن کو اپنی اطاعت پر مجبور کرنے ، روٹھے ہوئے شخص کو منانے اور گئے ہوئے فرد کی حاضری کے لئے یہ وقت سریع التاثیر ہے ۔ دونوں سعد کواکب ہیں یعنی زہرہ سعد اصغر اور مشتری سعد اکبر ۔ ان دونوں کے قران کو قران السعدین بھی کہا جاتا ہے ان کی یہ نظر سعد اکبر ہے اگر اس وقت تسخیر خلق کے لئے بھی کوئی عمل کیا جائے تو خلقت کسی مخفی طاقت کے زیر اثر کھینچی چلے آئے گی ۔
وہ تمام افراد جن کی ڈیلنگ پبلک سے رہتی ہو جیسے حکیم ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والے، کمیشن ایجنٹ ، دوکاندار حضرات، عاملین ، تجارت پیشہ اصحاب ، لیڈر وغیرہ ۔ اس وقت کے سعد اور سریع التاثیر اثرات سے مستفیض ہو سکتے ہیں ۔
وہ حضرات جن کی ازدواجی زندگی ناچاقی کا شکار ہے اپنے شریک حیات کے لئے اس خاص وقت میں لوح تیار کرکے مستفید ہو سکتے ہیں [مزید جانئے۔۔۔]
علم الساعات ۔ قسط۳۔
کسی بھی انسان کی زندگی کا سب سے اہم وقت اس کی پیدائش کا ہوتا ہے انسان کی پیدائش کا وقت محض ایک دفتری ریکارڈ نہیں ہے بلکہ یہ کسی بھی انسان کی فطرت، سوچ اور مستقبل کے بارے میں راہنمائی فراہم کرنے والا ایک کوڈ ہے آپ پیدائش کی ساعت سے انسان کی زندگی کا ایک بھرپور تجزیہ پیش کر سکتے ہیں آج اس مضمون میں شمس ، قمر اور عطارد کی ساعت میں پیدا ہونے والے افراد کا ایک تعارف پیش کیا جا رہا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]
اوج مریخ . قوت مدافعت کے حصول کا بہترین ذریعہ ۔ 10 جولائی 2021 ع
جسمانی کمزوری و تھکاوٹ رہتی ہو ،
دشمنوں پر غلبہ مطلوب ہو ، کھیلوں کے میدان میں فتحیابی درکار ہو یا کہیں مقابلہ ہو اور خواہش ہو کہ مقابلہ میں غالب آسکوں ، کسی بھی قسم کی مردانہ کمزوری کا شکار ہیں یا کسی بیماری کا شکار ہیں ، یا جسم میں خون کی کمی واقع ہے یا آپ چاہتے ہیں کہ جسم میں قوت مدافعت کو بڑھایا جائے تاکہ مختلف امراض سے لڑنے کی اہلیت حاصل ہو سکے تو اس سعد وقت سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]
السلام علیکم۔۔
امید ہے آپ خیریت سے ہونگے۔۔ عملیات و وظائف کی جامع تفصیل دی گئ ہے جو ک بہت اچھی بات ہے۔۔
برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں کہ میں اسم ( اللہ الصمد ) کا عامل بننے کے لیے اس اسم کی زکات کب کیسے اور کتنی تعداد میں ادا کروں۔ اور اسکے بعد روزآنہ کتنی تعداد میں پڑھنا ہے۔۔۔
برائے مہربانی سادہ اور آسان فہم انداز میں رہنمائی فرمائیں۔۔
جزاک اللہ الخیر۔۔۔ احسان شاہ
حضرت استخراج ساعت کا کوئی موبائل سوفٹ وئیر بتا دیں
انڈرائیڈ پر planetary hours کے نام سے موجود ہے ۔
انڈرائیڈ پر planetary hours سے درجے اور ساعت کا کیسے معلوم ہو گا