قمر ہماری زمین کا نزدیک ترین ہمسایہ ستارہ ہے یہ برج سرطان کا مالک ہے جو کہ دائرۃ البروج کا چوتھا برج ہے اور آبی برج ہے یہ رات کے وقت ہماری دنیا کو روشن کرتا ہے سریع السیر اور سعد اصغر ہے ، ہر برج کو سوا دو دن میں طے کرتا ہے ایک درجہ کا وقت قریباً دو گھنٹے کا ہے ۔
قمری سال 354 دن 8 گھنٹے اور 48 منٹ کا ہوتا ہے یہ مذکر ہے جب یہ برج ثور کے 3 درجہ پر ہو تو اسے شرف حاصل ہوتا ہے اور عقرب کے 3 درجہ پر ہی اسے ہبوط ہوتا ہے عامل اور منجمین حضرات اس کے شرف میں جو زائد النور میں ہو سے کئی عمل تیار کرتے ہیں ۔ یہ وقت ہر ماہ آتا ہے اس سلسلہ میں آپ کسی قریبی منجم سے مدد لے سکتےہیں یا براہ راست ہمیں ای میل کرکے اس وقت کے متعلق جان سکتے ہیں ۔
آپ نے کئی شرف قمر کے اعمال دیکھے ہوں گے لیکن اس وقت جس عمل کو تحریر کرنے جا رہا ہوں یہ ایک نادرالوجود عمل ہے جو تسخیر حاکم ، ادائیگی قرض ، ملازمت ، ترقی ، وغیرہ جیسے مقاصد میں تیر بہدف ہے ۔
نقش عین شرف کے وقت عرق گلاب و زعفران سے تیار کردہ سیاہی سے بخور لوبان کافور ، صندلین اور عود سلگا کر روبہ قبلہ بیٹھ کر الگ جگہ
خاموشی سے تحریر کریں طریقہ یہ ہے کہ نام طالب مع والدہ کے اعداد بذریعہ ابجد قمری لیں
ان اعداد میں 1493 جمع کریں اور نقش مثلث تیار کریں جس خانہ میں جو عدد آئے اس کا موکل بھی اسی میں لکھیں اس مثلث کے پر کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کل اعداد سے 12 عدد کم کرکے تین پر تقسیم کردیں اور خارج قسمت کو خآنہ اول میں رکھ کر نقش پر کریں باقی ایک بچنے کی صورت میں خانہ سات میں ایک کا اضافہ کریں اگر باقی دو بچے تو خانہ چار میں ایک عدد کا اضافہ ہوگا ۔ اس طرح نقش پر ہوجائے گا ، میں کئی بار نقوش پر کرنے کے طریق لکھ چکا ہوں سمجھ نہ آئے تو دیگر مضامین کی جانب رجوع کریں ۔
درمیانی خانہ میں حرف کے آگے لفظ یوش لگائیں اور اردگرد کے خانوں میں حروف کے ساتھ ایل لگائیں گے ، موکل سفلی و علوی پیدا ہوں گے ۔
یہ نقش پہلے دن ایک سو ، دوسرے دن ایک سو ایک ، اور تیسرے دن ایک سو دو مرتبہ اسی طرح روزانہ ایک ایک کی تعداد بڑھاتے جائیں گے آخری روز 108 نقش لکھے جائیں گے ۔
یہ عمل ایسے شرف قمر میں کریں گے جو قمری ماہ کے شروع کے چودہ دنوں میں آئے ، وہ شرف قمر جو اسلامی 14 تاریخ کے بعد لگے اس میں عمل کرنے سے تاثیر یا تو ظاہر نہ ہوگی یا بہت ہی کم ہوگی ۔
ہم یہ عمل ہم 2 مارچ 2017بوقت شام 4 بجکر 5 منٹ پر شروع کریں گے ۔ ہم 2مارچ سے شروع کر کے 10مارچ تک عمل کریں گے ۔
اگر اس وقت سے فائدہ نہیں اٹھا سکے توپھر دوسرا وقت اپریل کی 30 تاریخ بوقت 0بجکر 3 منٹ یعنی 29 تاریخ کا دن گزارنے کے بعد جو رات آئے گی اس رات 12 بجکر 3 منٹ پر عمل شروع کیا جا سکتا ہے (اس وقت یہ ضرور دیکھ لیا جائے کہ نیا چاند نظر آگیا ہے یا نہیں)
طریقہ کار کے مطابق 100 نقش روزانہ لکھنے ہونگے
ہردوسرے دن ایک نقش کا اضافہ کرتے جانا ہے
ہر ایک دن کے نقش علیحدہ علیحدہ لفافوں میں بند کرتے جائیں ۔ اوپریاد دھانی کے لئے تاریخ لکھتے رہیں ۔
اب دیکھیں کہ ان ایام میں مقصد پورا ہوا یا کوئی اثر ظاہر ہوا ۔ اگر نہیں ہوا تو دوسرے دن یعنی جب 108 نقوش تک جا پہنچے ہوں اس کے اگلے دن اسی مقام و جگہ پر پہلا لفافہ کھولیں جس میں ایک سو نقوش ہونگے ایک چراغ جو کہ مٹی کا ہو نیا ہو اس سے قبل استعمال نہ ہوا ہو میں ان سو نقوش کو یکجا کرکے ایک فتیلہ بنا لیں اب
اس چراغ میں روغن گاؤ اور قدرے شہد ملا کر ۔ اوپر پاکیزہ روئی لپیٹ لیں اور چراغ کا منہ خانہ مظلوب کی طرف ، رزق کے لئے منہ مغرب کو رکھیں گے اور خود پاس بیٹھ کر آیت یحبونھم کحب اللہ والذین آمنوا اشد حبا للہ پڑھییں ۔ دوسرے دن دوسرے نقوش کی بتی بنا کر جلائیں اور اسی طرح پڑھیں ۔ گویا آئندہ مزید آٹھ دنوں میں یہ تعداد ختم ہو جائے گی ۔
مطلوب ہے تو برہنہ سر حاضر ہوگا ۔ حاکم ہے تو وہ مطیع ہوگا اگر ترقی یا رزق کا کوئی سوال ہے اور تسخیر سے متعلق نہ ہو تو پھر بجائے نقوش جلانے کے روزانہ کے نقش آٹے کی گولیوں میں ملا کر رواں پانی میں بہانے ہوں گے ۔ اکٹھے نہیں بلکہ ایک ایک بہانے ہوں گے ۔ اور نقش پھینکتے وقت ایک بار آیت یحبونھم پڑھیں گے اور قدرت کا تماشا دیکھیں ۔ انشاءاللہ آپ کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی ۔ کسی پرہیز کی کوئی ضرورت نہیں البتہ حرام فحش گوئی وغیرہ سے خود کو محفوظ رکھیں۔
اب میں ایک مثالی نقش سے اس سارے عمل کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ تاکہ آپ کو عمل استخراج کرنے میں دشواری پیش نہ آئے ۔
یاد رہے کہ درست عمل کا استخراج ہی آپ کے مقصد کے پورا ہونے میں مدد دے گا ۔ ورنہ محنت اور وقت دونوں کا ضیاع ہے ۔
مثال :طالب مع والدہ کے اعداد 461
مطلوب رزق کے اعداد : 307
آیت کے اعداد : 1493
کل مجموعہ : 2261
اب کل مجموعہ 2261 سے 12 کم کئے تو 2249 ہوئے اب 3 پر تقسم کیا تو 749 خارج قسمت باقی دو رہا ۔ یہ خانہ4 میں ایک کے اضافہ سے نقش پُر کریں گے ۔ مؤکل خانہ اول کا 749 ط م ذ ہوا
9 40 700
(یا موکلات نقش ہٰذا فلاں بن فلاں کے لئے رزق میں کشادگی کی راہیں پیدا کرو بحق یحبونھم کحب اللہ والذین آمنوا اشد حبا للہ) برائے رزق
( یا موکلات مسخر گرداں فلاں بن فلاں بحق فلاں بن فلاں
بحق یحبونھم کحب اللہ والذین امنو اشد حبااللہ ) برائے تسخیر قلب و مطیع و فرمانبرداری
یعنی نقش کے نیچے اپنا مقصد واضع طور پر تحریر کریں ۔ کوئی ایسا مشکل طریق نہیں ہے ۔ محنت کریں گے تو اس کا صلہ بھی عظیم ہے بھر عمل کی ساری کوفت ایک لمحہ میں دورہو جائے گی ۔ جو حضرات محنت سے جی چراتے ہیں وہی نا کامی کے شاکی ہوتے ہیں بدوں محنت کے کچھ ہاتھ نہیں آتا۔
اللہ آپ سب کا حامی و ناصر رہے
Be the first to comment