کیا آپ کے نام کا عدد 5 ہے

Roman-urdu main parhnay kay liye yahaan Click karein.

اپنے نام کا عدد جاننے کے لئے یہاں کلک کریں 

 

عدد 5 کا مختصر تعارف

عدد 5 ہمیشہ دو اعداد کا مفرد ہو گا جیسے 14 ، 23، اور 32۔ وہ لوگ جو کسی بھی ماہ کی اس تاریخ کو پیدا ہوئے ہیں وہ عدد 5 کے زیر اثر ہوں گے۔

آپ کی خوبیاں و خامیاں

آپ سلھجھے ہوئے اور چالاک ذہن کے مالک ہیں۔  آپ فرسودہ روایات کی جگہ جدید روایات کو پسند کرتے ہیں۔ آپ باہمت انسان ہیں۔ آپ مشکل لوگوں کے ساتھ بھی اچھا نبھاہ کرنا جانتے ہیں۔ آپ لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور گرم جوشی سے پیش آتے ہیں۔ آپ دوسروں کے منہ سے اپنی تعریف سننا پسند کرتے ہیں۔ آپ میں خود نمائی کا جذبہ بھی خوب پایا جاتا ہے۔ آپ ذہین ہیں۔ آپ اپنے رشتہ داروں سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ آپ کے لیے اپنی ذات سب سے پہلے ہے۔ آپ اپنی ذات پر انحصار کرنے والے ہیں اور اپنی زندگی کے تمام معاملات میں دوسروں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی ذات پر بھروسہ کرتے ہیں۔ آپ جلد حسد سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ آپ بہت کفایت شعار ہیں۔ آپ کو دولت حاصل کرنے کا جنون ہوتا ہے۔ 

شخصیت

آپ اینی جدت پسندی کی وجہ سے آزاد خیال تصور کیے جاتے ہیں۔ آپ پرجوش انسان ہیں اور بسا اوقات اس جوش کے سبب آپ بہت سارے معاملات میں جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آپ کو سماجی تقریبات میں شامل ہونے سے خوشی محسوس ہوتی ہے۔ آپ مقوقع شناس واقع ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے آپ دوسروں کی بھلائی نہیں کرتے۔ آپ شدید غصہ کے عالم میں  ہوں تو اکثر آپ کی زبان الفاظ کی ادائیگی میں دقت محسوس کرتی ہے۔  آپ اپنے دل میں کوئی بات چھپا کر نہیں رکھ سکتے۔ آپ کو کسی بھی بات پر زارداں نہیں بنایا جا سکتا۔ آپ سے وفاداری کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ آپ جب اپنی کمزویوں کا احساس کر کے ان پر قابو پا لیتے ہیں تو پھر بہت جلد آپ بہترین کامیابیاں سمیٹنا شروع کر دتیے ہیں۔

دلی معاملات اور شادی

آپ دوسروں کو جلد متاثر کر لیتے ہیں۔ آپ پرجوش اور جذباتی انسان ہیں۔ اگر آپ کی شادی ایسے انسان سے ہو جائے جو آپ کا ہم مزاج ہے تو پھر آپ دنیا کے خوش قسمت انسان ہوتے ہیں بصورت دیگر آپ بدقسمتی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 

مال و دولت

آپ مال و دولت کے اعتبار سے بادشاہ اور فقیر کی زندگی گذارتے ہیں۔ آپ پر کبھی دولت اتنی مہربان ہوتی ہے کہ آپ کے پاس ضرورت سے زیادہ ہوتا ہے اور کبھی دولت کی دیوی آپ سے ایسے منہ موڑ لیتی ہے کہ آپ کے پاس بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے بھی رقم نہیں ہوتی۔ آپ کفایت شعاری میں کنجوسی کی حد تک بھی چلے جاتے ہیں۔ آپ کا شمار ایسے لوگوں میں ہو سکتا ہے جو فوراً امیر ہو جاتے ہیں۔ آپ اگر مالی خوشحالی کے دور میں خرچ پر قابو نہیں رکھیں گے تو جلد آپ غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوں گے۔

 

صحت و بیماری

آپ کی صحت میں آپ کی ذہنی حالت بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ شدید ذہنی دباو کا شکار ہو سکتے ہیں۔ آپ کو جلد کے مختلف امراض ہو سکتے ہیں۔ آپ کو گردہ کی تکلیف کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آپ نیند کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ آپ ان تمام امراض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اگر آپ اپنے ذہن کو بےجا بوجھ سے بچا کر رکھیں۔

عدد 5 کی مشہور شخصیات

عدد 5 کی حامل مشہور شخصیات میں مشہور سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن ہیں۔ اس کے ساتھ دنیا ادب کی مشہور ہستی ولیم شیکسپیر، بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی اور جواہر لال نہرو بھی شامل ہیں۔ بدھ مذہب کے بانی بدھا کا تعلق بھی عدد 5 سے ہے۔

آپ کے عدد سے مطابقت رکھنے والے اسمائے الہیہ

اگر آپ کا عدد 5 ہے یا یہ مرکب ہے عدد 14 کا ۔ تو پھر آپ  ”یا وھاب” کا ورد کریں۔

اگر آپ کا عدد5 مرکب عدد 23 کا ہے تو پھر آپ ”یا بدیع” کا ورد کریں

آپ کا نگینہ

ہیرا اور زرقون آپ کے لیے مبارک نگینے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*