kia aap k naam ka adad 2 hai | کیا آپ کے نام کا عدد 2 ہے

اپنے نام کا عدد جاننے کے لئے یہاں کلک کریں 

عدد 2 کا مختصر تعارف

عدد 2 ہمیشہ تین اعداد کا مفرد ہو گا جیسے 11 ، 20، اور 29۔ وہ لوگ جو کسی بھی ماہ کی اس تاریخ کو پیدا ہوئے ہیں وہ عدد 2 کے زیر اثر ہوں گے۔

آپ کی خوبیاں و خامیاں

آپ اچھے خیالات رکھنے والے، بردبار اور دوسروں کی مدد کرنے پر یقین رکھنے والے ہیں۔ آپ دوستیاں بنانے اور نبھانا پسند کرتے ہیں۔ آپ کی طبعیت میں نرمی و لطافت کے ساتھ صلہ رحمی پائی جاتی ہے۔ آپ دوسروں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آپ مضبوطی مذہبی رجحان رکھتے ہیں۔ آپ کو ہر طرح کے سفر سے کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور ہوگا۔ آپ کے خیالات کی وسعت رکھتے ہیں۔ آپ غیر مستقل مزاج ہیں۔ آپ سیر و تفریح کو پسند کرنے والے ہیں۔ آپ اپنے جذبات کو عقل پر فوقیت دیتے ہیں۔ آپ ضدی اور ہٹ دھرم ہیں۔ آپ اکثر قرض کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔ آپ ہر وقت اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ دوسرے آپ سے تعاون کریں۔ آپ بسا اوقات اپنے رشتہ داروں سے دوری اختیار کر لیتے ہیں۔ آپ حاسد اور دوسروں پر جلد یقین کرنے والے ہیں۔  آپ کی طبیعت میں بے چینی اور شرمیلا پن پایا جاتا ہے۔ آپ کے بھول پن کی وجہ سے لوگ ناجائز فائدہ اٹھاتے  ہیں۔

شخصیت

قدرت نے آپ کو حسن سے نوازا ہوا ہے۔ آپ اپنی ذہانت کے سبب ایسے دلائل دیتے ہیں کہ دوسرے آپ کے قائل ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ ذہنی دانش سے کام لیں تو آپ کسی بھی مقصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں لیکن اکثر آپ اس کے برعکس کرتے ہیں۔ آپ امن پسند طبعیت کے مالک ہیں اور اس کے ساتھ دوسروں کی مدد کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے آپ کو اکثر فلاحی تنظیموں کر رکن یا پھر طبی میدان میں مریضوں کا خیال رکھتے پایا جاتا ہے۔ آپ تنہائی پسند ہونے باوجود اس بات کے آرزو مند رہتے ہیں کہ لوگ آپ کی طرف توجہ دیں۔ آپ پر اچھی بری صحبت کا اثر بہت جلد ہوتا ہے۔ اگر آپ غلط راستہ پر چل پڑیں تو بہت جلد خود کو اس برائی سے دور کر لیتے ہیں۔ آپ میں ایک بہترین ماہر نفسیات اور اکاونٹینٹ بننے کی تمام صلاحتیں ہیں۔ آپ بہت زیادہ باتونی بھی ہو سکتے ہیں۔

دلی معاملات اور شادی

آپ محبت کے معاملہ بہت فہم سے کام لیتے ہیں۔ حسن کے دلدادہ ہونے کے باوجود آپ یہ نہیں چاہتے کہ ہرحسین انسان پر دل کو فریفتہ کرتے پھریں۔ آپ محبت کے فوری عملی اظہار کی بجائے اپنی محبت کی ایک خیالی دنیا بسا لیتے ہیں اور اسی میں بہت خوش رہتے ہیں۔ آپ اپنے شریک حیات پر بہت زیادہ مہربان ہونے والے اور جان نچھاور کرنے والے ہیں۔ آپ تمام سختیاں برداشت کر کے اپنے شریک حیات کو زیادہ سے زیادہ خوشیاں دیتے ہیں۔

 

مال و دولت

مال و دولت کے لین دین میں آپ ایمانداری سے کام لیتے ہیں۔ آپ فضول خرچ نہیں ہیں بلکہ برے وقتوں کے لیے دولت کو جمع کرنے کے قائل ہیں۔ کاروباری معاملات میں آپ بہت سوچ سمجھ کر مال لگاتے ہیں اور اسی وجہ سے ایسے کاروبار کا انتخاب کرتے ہیں جو آپ کے لیے فائدہ مند ہو۔ اپنی رحم دلی کے باعث آپ دوسروں کی مالی مدد کرنے کی وجہ خود اکثر مالی مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

صحت و بیماری

آپ ایک بہت شاندار جسمانی صحت نہیں رکھتے۔ آپ کو اکثر چھوٹی موٹی تکالیف کا سامنا رہتا ہے۔ جذباتی ہونے کی وجہ سے آپ اکثر ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ آپ کو اپنے نظام ہضم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت رہتی ہے۔ اس کے سااتھ آپ نیند کی کمی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنا لیں۔

 

عدد 2 کی مشہور شخصیات

عدد 2 کی حامل مشہور شخصیات میں سائنس دان تھامس ایڈیسن، سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی، مصنف تھامس ہارڈی، بھارت کے مشہور اداکار شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن۔

آپ کے عدد سے مطابقت رکھنے والے اسمائے الہیہ

اگر آپ کا عدد 2 مرکب ہے عدد 11 کا ۔ تو پھر آپ  ”یا خالق” کا ورد کریں۔

اگر آپ کا عدد 2  مرکب عدد20 کا ہے تو پھر آپ ”یا ھادی” کا ورد کریں

اگر آپ کا عدد2 مرکب ہے عدد 29 کا ۔ تو پھر آپ  ”یا مغنی” کا ورد اپنے معمول میں رکھیں۔

آپ کا نگینہ

پرل اور کیٹس آئی آپ کے لئے بہت مبارک ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ آپ جیڈ کو بھی پہن سکتے ہیں جو آپ کی صحت کی بہتری کے لیے مفید ہے۔

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*