جن حضرات کا مفرد عدد دو ہو ، ان کی خصوصیات

فہرست

ایسے لوگ خوددار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں
اگر ایسے لوگ کسی سے ناراض ہوجائیں تو ان کا دل مشکل سے صاف ہوتا ہے
کسی کی اچھائی برائی میں کبھی حصہ نہیں لیتے
دوسروں کی رائے سے جلدی متفق نہیں ہوتے
ایسے لوگ کسی کی غلامی کے قائل نہیں ہوتے
عقائد پختہ ہوتے ہیں لیکن رسومات کے قائل نہیں ہوتے
جلدی سے دوستی نہیں کرتے
خوشامد پسند نہیں ہوتے
اپنے کام کو نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں
خاموشی کو پسند کرتے ہیں
ان کو تنہائی بھی اچھی لگتی ہے
سنجیدگی سے وابستہ ہوتے ہیں لیکن ہنس مکھ بھی ہوتے ہیں
اچھی بری صحبت کے اثرات جلدی قبول کرلیتےہیں
بہت برائی اختیار کرنے کے بعد بھی بہت جلد سنبھل جاتے ہیں

دو عدد لوگ اگر تعلیم یافتہ ہوں

حساب اور نفسیات کے ماہر ہوتے ہیں
متحیر کرنے والے مضامین سے انہیں دلچسپی ہوتی ہے
ادبی مضامین سے بھی انہیں لگاؤ ہوتا ہے
ایسے لوگوں کو اگر اہم کام سونپ دیا جائے تو بہت ہی خوش اسلوبی سے ادا کریں گے
اپنے ماتحت کے ساتھ اچھا سلوک کریں گے
ایسے لوگوں سے ہمیشہ دوسروں کو فائدہ ہی پہنچتا ہے
بہت امن پسند ہوتے ہیں
انتقام کی عادت نہیں ہوتی
اپنی ترقی کے لئے کسی کی چاپلوسی نہیں کرتے
ایسے لوگوں کے سامنے قوم و ملت کی بھلائی ہوتی ہے

اگر دو عدد والے لوگ ان پڑھ ہوں

بہت باتونی ہوتے ہیں
چرب زبان کی حد تک ہر وقت گفتگو کرتے ہیں
بے حد غصہ والے ہوتے ہیں
ذرا ذرا سی باتوں پر جھلا اٹھتے ہیں
اپنی ذاتی لڑائی جم کرلڑتے ہیں
دوسروں کی خاطر جھگڑا مول نہیں لیتے
خطرناک حد تک دشمنی کرتے ہیں مرنے مارنے پر اتر آتے ہیں
اگر چند دن بھی بری صحبت میں بیٹھ جائیں تو نرے شیطان بن جاتے ہیں
ایسے لوگ تخریب کاری میں ماہر ہوتے ہیں
دوسروں کو لڑوانا بھی ان کا مشغلہ ہوتا ہے
اپنے اہل خانہ پر ظلم و ستم بھی توڑ سکتے ہیں

جن خواتین کا مفرد عدد دو ہوں ان کی خصوصیات

ایسی خواتین اگر ہم سفر ہوں تو معمولی فائدہ ہوتا ہے
شادی کے بعد شوہر کو فائدہ ہوتا ہے اور پریشانیاں شوہر کی ختم ہوجاتی ہیں
ایسے عورت خاموش طبیعت کی ہوتی ہے زیادہ بولنے کی عادی نہیں ہوتی
کسی کے نجی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتی
پیری مریدی کے سلسلے کو پسند نہیں کرتی
ایسی عورت جلدی سے کسی کو سہیلی نہیں بناتی
ایسی عورت جلدی سے کسی کی رائے سے متفق نہیں ہوتی اور اپنی رائے کسی پر نہیں تھونپتی
ضدی نہیں ہوتی اور ضد جلد ختم کردیتی ہے
اپنے اور اپنے والدین کے گھر سے کبھی بے پروہ نہیں ہوتی
نازک حالات میں اپنے عزائم اچانک بدل دیتی ہے اور سب کو حیرت میں ڈال دیتی ہے

دو عدد والی خواتین اگر تعلیم یافتہ ہوں

حساب اور نفسیات سے اس کو بطور خاص دلچسپی ہوتی ہے
حیران کن مضامین اور محیرالعقول موضوعات سے اسے خاص دلچسپی ہوتی ہے
اگر ایسی کو انتظامی امور سونپ دئیے جائیں تو بحسن خوبی انہیں نبھاتی ہیں
اپنے ماتحتوں کو ہمیشہ خوش رکھتی ہیں
اپنے افسروں کو کبھی ناخوش نہیں کرتی
اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی کوتاہی نہیں کرتی
کسی کو سفارش قبول کرنے میں پس و پیش کرتی ہیں
اپنے سے چھوٹوں کی غلطی کو نظر انداز کر دیتی ہیں
اپنے کسی کام اور ذمہ داری میں شکایت کا موقع آنے نہیں دیتیں
جس کا بھی ساتھ دیتی ہیں آخری حد تک دیتی ہیں لیکن اپنے اصولوں پرقائم رہتی ہیں

دو عدد والی خواتین اگر ان پڑھ ہوں

ایسی عورتوں کے اخلاق اچھے ہوتے ہیں
آس پاس والی عورتوں سے بنائے رکھتی ہیں
گھر کی صفائی کا خیال رکھتی ہیں اور گھریلو کاموں میں زیادہ دلچسپی ہوتی ہے
اکثر گھر کی چیزوں کو بدلتی رہتی ہیں
اپنے حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں اور حد سے زیادہ مبالغہ کرتی ہے
رشک و حسد کا مادہ ایسی عورتوں میں حد سے زیادہ ہوتا ہے
اگر یہ کسی جگہ گھریلو طور پر ملازمت کرتی ہیں تو قابل اعتبار ہوتی ہیں
ایسی عورت اپنے شوہر سے دب کر رہتی ہیں اور کسی ایسی بات کو پنپنے نہیں دیتی جو شوہر کی مرضی کے خلاف ہو
ایسی عورت احسان سے بہت چڑتی ہیں
نسل پرست ہوتی ہیں اپنے خاندان کو بڑھا چڑھا کر بتاتی ہیں

مرکب اعداد کی کرشمہ سازی

کسی شخص کا مفرد عدد ۲ لا محالہ ۳ مرکب عددوں سے بنے گا
دو عدد والے شخص کا مرکب عدد یا تو ۱۱ ہوگا یا ۲۰ ہوگا یا ۲۹ ہوگا اگر کسی شخص کا مفرد ۲ عدد ۱۱ سے بنے گا تو اس کا مطلب ہوگا اس شخص کو اپنی زندگی میں سخت ترین حالات سے گزرنا پڑے گا قدم قدم پر اس کو سرد جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا مرکب ۱۱ عدد اس بات کی علامت ہے کہ اس شخص کو زندگی کے ہر موڑ پر نت نئے مخالفین سے سابقہ پڑے گا اور اس کے اپنے رشتہ دار بھی مسلسل اس کے خلاف سازشیں کریں گے اگر کسی شخص کا مفرد عدد ۲۰ سے بنے گا اس کا مطلب ہوگا کہ صاحب عدد کے دل میں نئی نئی خواہشات اور نئے نئے ولولے جنم لیتے ہیں اور نئے نئے ارادے و منصوبے ایسا شخص آئے دن بناتا ہے ۔ جس شخص کا مفرد عدد ۲۰ سے بنے گا وہ حوصلہ مند انسان ہوگا نئے نئے ارادے اس کے دل میں مچلتے ہوں گے لیکن یہ عدد بار بار کی ناکامیوں کی طرف اشارہ کرتا ہے جس کا عدد دو ہوگا اور ۲۰ سے بنا ہوگا وہ روحانی طور پر ہی کسی مقصد میں کامیاب ہوسکتا ہے اگر وہ مادی طریقے اختیار کرے گا تو بار بار اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا جس شخص کا مرکب عدد ۲۰ ہوگا اس کو طرح طرح کی رکاوٹیں درپیش ہونگی اور اس کی راہوں میں قسم قسم کے حوارج اور موانعات سینہ تانے کھڑے ہونگے مجموعی اعتبار سے ۲۰ کا مرکب عدد غیر مبارک عدد ہے جس شخص کا مفرد دو ہوگا اور وہ ۲۹ سے بنا ہوگا تو ایسا شخص ہمیشہ بے اعتبار کا شکار رہے گا اس میں خود اعتمادی نہیں ہوگی بلکہ ایسا شخص احساس کمتری کا شکار ہوگا اور کسی بھی وقت کسی بھی انسان کی غداری کا شکار ہوجائے گا جس کا عدد مرکب ۲۹ ہوتا ہے اس کو دوستوں کی بے وفائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شریک حیات سے بھی اس کو صدمات برداشت کرنے پڑتے ہیں مرکب ۲۹ عدد مستقبل کے بے شمار خطرات سے آگاہ کرتا ہے ایسے شخص کو جس کا مرکب عدد ۲۹ ہو بہت محتاط زندگی گزارنی چاہئے اگر خاتون کا عدد مفرد دو ہو اور یہ ۱۱ سے بنا ہو تو ایسی عورت کو سسرال میں محبت ملتی ہے لیکن قدم قدم پر احتیاط برتنی پڑتی ہے کیونکہ مرکب ۱۱ عدد والی خواتین کو خوامخواہ کے اختلافات کا سامنا روزانہ کرنا پڑتا ہے اس لئے کامیاب زندگی ایسی خاتون اسی وقت گزار سکتی ہے جب وہ احتیاط سے چلے اور ہر کس و ناکس پر بھروسہ نہ کریں اگر کسی خاتون کا مفرد عدد دو ہو اور دو عدد بیس سے بنا ہو تو ایسی خاتون کو سسرال میں بے شمار صدمات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ شوہر اگرچہ محبت کرتا ہے پھر بھی ایسی خاتون کو دوسرے بہت سے غموں سے سابقہ پڑتا ہے اس لئے ازدواجی زندگی میں تلخیاں زیادہ ہوتی ہیں اگر کسی خاتون کا مرکب عدد ۲۹ ہو تو ایسی عورت کو نئے نئے اختلافات اور حادثات کا سامنا آئے دن کرنا پڑتا ہے اور ایسی خاتون کو اپنے شوہر کی بے اعتنائی کا دکھ بھی جھیلنا پڑتا ہے

تاریخ پیدائش بمطابق عیسوی

کسی بھی ماہ کی ۲ تاریخ کو پیدا ہونے والے حضرات و خواتین معتدل زندگی گزارتے ہیں اور ان کی زندگی میں غم و خوشی کا امتزاج برقرار رہتا ہے غموں کی دھوپ کے ساتھ ساتھ خوشیوں کا سایہ بھی انہیں میسر رہتا ہے تنگی کے ساتھ ساتھ انہیں خوش حالی بھی عطا ہوتی ہے کسی ماہ کی ۱۱ تاریخ کو پیدا ہونے والے حضرات و خواتین کو اپنی زندگی میں بار بار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے وہ مشکلات پر قابو پا لیتے ہیں اور حادثات و صدمات کو ہنسی خوشی برداشت کرلیتے ہیں کسی بھی ماہ کی ۲۰ تاریخ کو پیدا ہونے والے حضرات و خواتین کا زندگی کا ابتدائی حصہ مشکلات میں گزرتا ہے لیکن درمیانی حصہ اعتدال کے ساتھ بسر ہوتا ہے اور عمر کے آخری ایام میں انہیں راحتیں میسر آجاتی ہیں ۔ جن حضرات و خواتین کی تاریخ پیدائش ۲۹ تاریخ کو ہوئی ہو وہ حضرات و خواتین زندگی میں بار بار سازشوں اور مخالفتوں کا شکار ہوتے ہیں لیکن تقدیر انہیں بار بار عروج عطا کرتی ہے اور وہ بار بار لوگوں کی سازشوں سے خود کو بچانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن سازشوں اور مخالفتوں سے انہیں زندگی کے آخر تک نجات نہیں ملتی ۔

دو عدد والے حضرات و خواتین کا خصوصی وظیفہ

اگر مرکب عدد ۱۱ ہو تو یا خالقُ ۲۰۰ مرتبہ بعد نماز فجر پڑھنا چاہئے
اگر مرکب عدد ۲۰ ہو تو یا ہادیُ ۲۰۰ مرتبہ بعد نماز مغرب پڑھنا چاہئے
اگر مرکب عدد ۲۹ ہو تو یا مغنیُ ۲۰۰ مرتبہ بعد نماز عشاء پڑھنا چاہئے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*