Related Articles

عملِ خوشحالی
دنیا کی تیز رفتاری نے ایک نئے معاشی نظام کو جنم دیا ہے ۔ اس معاشنی نظام میں عالمی کرنسیوں کی تعداد کو کم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے درمیان فاصلے کم کئے جا رہے ہیں تاکہ ایک ملک دوسرے ملک سے اپنی ضروریات بآسانی پوری کر سکے ۔ اس نظام کا بنیادی اصول یہ تھا کہ ممالک کے درمیان اقتصادی سرحدیں ختم کردی جائیں ۔ اس نظام نے مختلف ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح جوڑ دیا ہے کہ ایک ملک کے معاشی حالات سے دوسرا ملک بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ امریکہ اور یورپ میں موجود حالیہ اقتصادی بحران اس کی واضح مثال ہے ۔ اس اقتصادی بحران کی وجہ سے کروڑوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں لاکھوں کاروبار تباہ ہوگئے ان ممالک میں بسنے والے غیر ملکی جن میں اکثریت پاکستان اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہے وہ بھی بُری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ اکثریت کے پاس ملازمت نہیں ہے اور اس مسئلہ سے باہر نکلنے کا کوئی حل بھی بظاہر نظر نہیں آتا۔
آج اس بزم میں ہم ایسا عمل پیش کرنے جا رہے ہیں جس کی خوبیوں اور عظمت کو قلم بند کرنا نہایت ہی دشوار ہے ۔ اس عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ ہم اختصار سے کام لیتے ہوئے اپنے قارئین پر صرف یہ واضح کرتے ہیں کہ یہ عمل خوشحالی ، وسعت رزق ۔۔ کاروبار کی ترقی ، حصول ملازمت ، قرض کی ادائیگی ، محتاجی کے خاتمہ غرض ہر دشواری کو دورکرنے اور زندگی کو کامیاب اور خوشحال بنانے کا سرتاج عمل ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

Loh e Sharf e Qamar | شرف قمر فروری ۲۰۱۴
کُل اَمۡرِ مَرۡھُوۡنِ باوقَاتِھَا کو مدنظر رکھتے ہوئے علمائے جفر و نجوم نے اپنے مشاہدات و تجربات سے ایسے اوقات کی جستجو کی جن میں کسی سیارہ کے سعد و نحس اثرات درجہ کمال کو پہنچتے ہوں ۔ تاکہ ان اوقات میں خیروشر کے عملیات بجالانے سے صد فی صد تاثیر ظاہر ہو ۔
کمال سعادت کو شرف کہا گیا جبکہ کمال نحوست کو ہبوط کا نام دیا گیا ۔ اس بار ہم سیارہ قمر کے شرف کی افادیت پر ایک مختصر مگر زود اثر جفری عمل بیان کر رہے ہیں
آپ کسی بھی شرف قمر کے اوقات میں اپنی حاجت کے مطابق اس عمل سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے فیض حاصل کر سکتے ہیں ۔
شرف قمر مورخہ ۵ فروری ۲۰۱۴ شام چھ بجکر اٹھائیس منٹ بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم۔ [مزید جانئے۔۔۔]

اوج زہرہ2016
کسی بھی سیارے کے شرف کے بعد اس کی اوج کی قوت پرتاثیر مانی گئی ہے۔ ہم اس وقت ایسے تمام نایاب اعمال کا مجموعہ ایک تحریر کی صورت میں پیش کر رہے ہیں جو اس وقت سعید میں تیار کئے جا سکتے ہیں۔ تاکہ ہر ضرورت مند اپنی حاجت اور مقصد کے مطابق عمل تیار کر سکے۔ [مزید جانئے۔۔۔]
Be the first to comment