بذریعہ مؤکل جائز کام کے حصول کے لئے ۔

کئی سالوں سے آپ احباب کی خدمت میں بیشمار علمی نوادرات پیش کرنے کا شرف حاصل کر چکا ہوں ۔
آج ایک خاص عمل پیش خدمت ہے تمہید باندھنے سے گریز کرتے ہوئے عمل کی جانب بڑھتا ہوں ۔ 
نماز پنجگانہ ادا کیجئے ۔ عشاء کی نماز کسی کمرے میں تنہائی میں بیٹھ کر ادا کریں ۔ 
نماز کے بعد ذیل کی عزیمت ایک تسبیح پڑھیں ۔ یاد رہے کہ کمرے میں آپ کے علاوہ کوئی نہ ہو بخورات کے طور پر کسی خوشبودار اگر بتی کو سلگا لیں ۔ عزیمت یہ ہے ۔ 

یا حنان یا منان یا دیان یا حضرت سلیمان علیہ السلام 
بحق حضرت مھرا کسان یا حضرت سلیمان علیہ السلام حاضر شود

ایک ہفتہ تک وقت و جگہ کی پابندی کے ساتھ اسی طرح عمل کریں ان شاء اللہ ایک ہفتہ میں عمل مکمل ہوجائے گا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ پہلی تسبیح میں ہی عمل مکمل ہوجائے ۔ عمل کے مکمل ہونے کی نشانی یہ ہے کہ جب اس عمل کے مؤکلات حاضر ہوتے ہیں تو دکھائی نہیں دیتے لیکن زور سے جمائیاں آنا شروع ہوجاتی ہیں ، جب یہ کیفیت طاری ہو تو عمل پڑھنا موقوف کردیں ۔ جمائیاں چاہے پہلی رات آئے ، دوسری ، تیسری یا ساتویں ۔۔۔ بس جس شب یہ کیفیت طاری ہوجائے سمجھ لیں عمل کامیاب ہو چکا ہے ۔ 
اب جب ضرورت ہو کسی جائز کام کے سلسلہ میں ، یہی عزیمت کو پڑھنا شروع کر دیں 
سات ، چودہ حد اکتالیس مرتبہ ۔۔۔ جمائیاں آنا شروع ہوجائے گی ۔۔۔۔ اس دوران جو بھی جائز کام ہو زبان سے تین مرتبہ کہیں کہ فلاں کام کے ہونے میں میری مدد کریں ۔ ان شاء اللہ فی الفور نتیجہ سامنے ہوگا۔ 

10 Comments

  1. سر عزیمت میں یہ الفاظ … مھرا کسان کا تلفظ سمجھ نہیں آ رہا اگر آپ زیر زبر لگا کر بتا دیں گے تو آسانی ہو گی… شکریہ

  2. ASSALAMUALAKIUM

    MOTHARAM HASAN ABADI SHAB YEH IMAL DRUST SEND KARAYIEN
    IS KAY ARAB LAGA KER POST KARIYIYN
    OR MOHRA KISANN KIA HAI???????
    TALSIM ISMAY E JULJULATIA PER POST PHALAY BE PUBLISH HOO CHOKEY HAI
    MEDEATION KAY ISAY METHODS WRITE KARIYEN JIS MAIN GUIDE BE HOTA HAI OR US KE REHNUMAY MAIN INSAN ROOHANI MANAZIL SER KARTA HAI?
    I APPERECIATE UR WORK FOR ROOHANIALOOM
    PLZ SEND REPLY SOON?
    ALIRAZA

  3. Aslaam allaikum
    Mein ne ek dost ko ye amal bataya us ne amal mukamal kerne ke bad is ko bataye gaye tariqa ke mutabiq istamal kiya to 7din mein us ka result mil gya

  4. اسلام علیکم محترم جناب بھت عمدہ عمل ھے اس مین زیر زبر لگا دیں گے تو مھربانی بوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*