No Picture
مضامین

تسخیر ہمزاد ۱۲۔ عمل نوری

اس سے قبل کہ آپ یہ تحریر پڑھیں ۔ ایک بات واضح کردوں کہ نہ میں عامل ہمزاد ہوں نہ ہی میرے قبضہ میں کوئی مافوق الفطرت قوت ہے ۔ گزشتہ کئی ماہ سے بہت سے قارئین نے ہمزاد کے موضوع پر گفتگو کی ، بہت سوں نے خواہش ظاہر کی کہ اس موضوع پر بھی کچھ تحریر کریں ۔ میں ہر بار ٹالنے کی ہی کوشش کرتا رہا کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ اکثر حضرات جو علوم روحانیت کے شعبہ سے دلچسپی رکھتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ قدم بہ قدم آگے بڑھیں یکدم چھلانگ لگا کر منزل پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے نہ صرف خود کو نقصان و اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ان کے اہل خانہ بھی متاثر ہو کر رہ جاتے ہیں ۔ لہٰذا تحریر ہٰذا صرف شائقین کی معلومات کے اضافہ کے لئے درج کی جا رہی ہے جو صاحب عملی طور پر کوشش کریں گے وہ نفع و نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے ادارہ بری الذمہ ہوگا۔ (محمدحسن)۔
[مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

مشکل کشاء احمری ۔ ستمبر۲۰۰۶میں شائع ہونے والا ایک عمل

عمل ہٰذا ستمبر ۲۰۰۶ میں شائع کیا گیا تھا بے شمار لوگوں نے اس سے فیض حاصل کیا جن کی تصدیقات آج بھی ہمارے پاس موجود ہیں ۔
اگر اس عمل کا ادراک حاصل کرلیں تو زندگی کے کئی مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ انشاء اللہ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ ۱۶۔ اسم مقدس "شرنطخ”(الحئی الباقی)۔

طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ ۱۶۔ اسم مقدس "شرنطخ”(الحئ الباقی)۔

طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبری کا تعارف ۔ اس کے خواص ۔ جو حضرات عملیات کے شعبہ سے وابستہ ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مرحوم نے طلسمات کے باب پر کافی ریسرچ کی اور چند کتابوں کی صورت میں عوام الناس کے سامنے اپنی ریسرچ کو پیش کیا ، مرحوم کی مشہور کتب میں قانون طلسمات، بوستان طلسمات، انوار طلسمات ، طلسمات کی دنیا ، طلسمات رفیق ارباب فن سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ مرحوم سے میرے تعلقات کافی قریبی رہے اور ایک عرصہ تک ان سے فیض یاب ہوتا رہا ۔ لیکن میرے علم میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ مرحوم نے طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر باقاعدہ کوئی کتاب تحریر کی ہو ، گو کہ طلسم ہٰذا پر چند رسائل میں مرحوم نے مختصراََ تعارف و خواص ضرور پیش کئے تھے ۔ گزشتہ دنوں انڈیا سے ایک علمی شخصیت نے ان کی اس کتاب کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کتاب بھی روانہ کردی ۔ طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر ایک جامع تحریر کہوں تو بے جا نہ ہوگا ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ ساتھ قارئین کے علم میں بھی اضافہ ہو اور اپنے دینی و دنیاوی کاموں میں اس حیرت انگیز طلسم سے کام لے سکیں ۔ لہٰذا طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ قسط وار سلسلہ کے طور پر پیش خدمت ہے ۔ جو حضرات اس سے مستفید ہوں ان سے درخواست کروں گا کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر مرحوم کی روح کو بخش دیں [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

لوح زہرہ خاص۔ از قلم سید محمد اجمل ۔ اسلام آباد

اس سال ۵فروری ۲۰۱۲ صبح ۲ بجکر ۹ منٹ تا ۵فروری ۲۰۱۲ رات ۱۰ بجکر ۲۴ منٹ تک سیارہ زہرہ حالت شرف میں ہوگا ۔
جب سیارہ زہرہ شرف کی حالت میں ہو تو قدرت کاملہ کی جانب سے ایک خاص تاثیر پیدا ہوتی ہے جو کہ رجوع خلق اور تسخیر مستورات کے لئے بہت تیزی سے کام کرتی ہے
لہٰذا اس وقت سے ان تمام افراد کو فائدہ اٹھانا چاہئے جن کا خلقت سے عام تعلق ہے مثلاً ڈاکٹر، وکلاء ، لیڈر، دکاندار، اور دیگر ایسے تمام پیشہ ور لوگ جن کا ذریعہ معاش عوام کی آمد سے تعلق رکھتا ہو ان کے ئے ایک نہایت ہی موثر وقت ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

اعداد متحابہ : حاضری مطلوب کا ایک نادر و نایاب نقش منسوب از علامہ شاد گیلانی مرحوم

اعداد متحابہ کا ایک سریع الاثر نقش ۔ حاضری مطلوب ، کشش قلب اور محبت پیدا کرنے کی بے پناہ طاقت لئے ہوئے ۔ یہ قلب انسانی کو اس طرح کشش کرنے پر قادر ہے جیسے مقناطیس لوہے کو ۔ نقش ہٰذا کا ہدیہ آج سے چالیس سال قبل ۱۵۰۰روپے ہواکرتا تھا اس سے نقش کی قوت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔
وہ حضرات جو علم النقوش سے دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لئے اس سال کا ایک نادر و نایاب تحفہ ہے۔
سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ اس نقش کو ۵فروری۲۰۱۲شرف زہرہ کے دوران بنا کر اس کی تاثیر میں مزید کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

ستارے اور نحوست

انسان اور ستاروں کا رشتہ شاید روز ازل سے ہے ۔ جب ہم انسانی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو انسان ارتقاء کی مختلف منازل پر ان ستاروں کےساتھ اپنے رشتہ کی تجدید کرتا دکھائی دیتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ایک مختصر تحریر :از قلم سید نعمت علی (اسپین)۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

سحروجادوکاانسائیکلوپیڈیا۔دسمبر۲۰۱۱

قارئین کو یاد ہوگا کہ سحر و جادو کے انسائیکلو پیڈیا کے نام سے گزشتہ چند ماہ قبل ایک سلسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں سحر و جادو کے علاج کے متعلق مختف طریق شائع ہوتے رہے اندازاً تیس طریق علاج پیش کئے جا چکے تھے پھر سلسلہ منقطع ہوگیا ۔اسی سلسلہ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مضمون ہٰذا پیش خدمت ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

دست شناسی (ہاتھوں کی لکیروں پر ایک سلسلہ وار تحریر )۔ قسط۴۔

دست شناسی (ہاتھوں کی لکیروں) پر ایک سلسلہ وار تحریر ۔
ہاتھوں کی اقسام
ابتدائی ہاتھ ۔
کارآمد یا مربع طرز کے ہاتھ
چپٹا ہاتھ
گرہ دار ہاتھ
مخروطی ہاتھ
مخلوط ہاتھ
نفسیاتی ہاتھ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ [مزید جانئے۔۔۔]