No Picture
مضامین

ماہ مارچ اور سعادت مشتری

مورخہ ۱۴مارچ ۲۰۱۰ ۔ بوقت صبح ۱۱ بجکر ۳۸ منٹ تا ۱۲ بجکر ۸ منٹ (اندازاًً) بمطابق اسلام آباد پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم ۔ ایک اہم وقت۔ وہ حضرات جو گزشتہ شرف میں اس کی روحانیت سے فائدہ نہ اٹھا سکے ہوں انہیں شرف کا انتظار کرنا ہوگا یہ تو خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ کس کی زندگی میں یہ وقت آئے گا اور کس کی زندگی میں نہیں آئے گا ۔البتہ ہم یہاں ایک خاص وقت کی نشاندہی کر رہے ہیں جو کہ مطلوبہ نتائج کے حصول میں معاون ہے وہ لوگ جو مالی مشکلات میں گرفتار ہیں وہ لوگ جو ہمیشہ مقروض رہتے ہیں ۔ وہ لوگ جو ذرائع زائد آمدن سے آج تک انعام حاصل نہیں کرسکے ۔ وہ لوگ جو متعلقہ کسی بھی شخص یا ذریعہ سے مال امداد حاصل کرنے سے عاجز رہے ہوں ۔ وہ لوگ جو متعلقہ پیشہ سے کثیر دولت حاصل کرنا چاہیں ۔ وہ لوگ جو یہ چاہتے ہیں کہ جو ذریعہ اختیار کریں اس سے روپیہ کا حصول ممکن ہو ۔ وہ لوگ جو یہ چاہتے ہوں کہ ترقی کرکے اعلیٰ پوزیشن حاصل ہوجائے انہیں چاہئے کہ اس وقت کو ہرگز نظر انداز مت کریں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

آئینہ سکندری

یورپ کے بعض لوگ غیب سے معلومات حاصل کرنے کے لئے کرسٹل بال استعمال کرتے ہیں یہ تین انچ قطر کا ایک شیشے کا مصفی گولا سا ہوتا ہے یا اس سے بڑے سائز میں بھی مل جاتے ہیں ۔ ان میں حالات دیکھے جاتے ہیں بالکل اس طرح ، جس طرح ہمارے ہاں انگشتری سے بوقت حاضرات کام لیا جاتا ہے لیکن انگشتری کے لئے معمول کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس شیشہ میں عامل خود دیکھتا ہے چونکہ یہ گولا ہمارے ہاں دستیاب نہیں اس لئے حالات معلومات کرنے کا شیشہ مندرجہ ذیل طریقہ سے بنائیں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

نوادرات طلسمات

علم جفر میں قانون ترفع ابجدی سے ترقی درجات، علو مناصب ، زیادتی زر و مال و ترقی ، عزت و دولت میں افزونی کے لئے بے نظیر طلسم تیار کرنے کا علمائے روحانیت اور میرا ذاتی آزمودہ و مجرب طریقہ بیان کر رہاہوں ۔جو احباب طلسم تیار کریںگے بحکم خدا اس کا اثر روز روشن کی طرح دیکھیں گے مگر شرط یہ ہے کہ طلسم کی تیاری میں کوئی غلطی سر زد نہ ہو جو لوگ عملیات کی بے اثری کا رونا روتے ہیں وہ ایک بار یہ طلسم تیار کرکے اپنے استعمال میں ضرور لائیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ فن طلسمات کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں گے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

لوح اسد اللہ

نوروز۲۰۱۴ جو کہ ۲۰ مارچ۹ بجکر۴۵ منٹ شب بمطابق پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم واقع ہوگا۔ دیگر اعمال کے ہمراہ ایک خصوصی تحفہ ۔ "لوح اسداللہ الغالب” ۔ دینی و دنیاوی کاموں کی یہ لوح ضامن ہوگی سخت اور جان لیوا امراض میں آزمائیں۔ غربت و ناداری میں استعمال کریں ۔ ناکامیوں اور نامرادیوں میں اس کا وسیلہ بنائیں تو یقینا اپنے کاموں کو حیرت انگیز طور پر بنتا دیکھیں گے زندگی بہتر اور خوش نصیبی سے گزرے گی مزید تفصیلات اندرونی صفحہ پر۔۔۔۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

اسم ذات کی مخصوص انگشتری

اسم ذات اللہ ، کے خاص طریق پر حاص کردہ خاص حروف۔۔۔۔ جو شخص ان حروف کی انگشتری تیار کرک ے اپنے ہاتھھ میں پہنے گا تو ہر شخس اس کی عزت کرے گا دنیا کی دولت سے اس کا ہاتھ خالی نہ رہے گا بہت سے نفع اس سے حاصل ہوں گے ۔ مفصل طریقہ تیاری تحریر کردیا گیا ہے ۔ ہر شخص خود اپنے لئے تیار کر سکتاہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]