
sharf-e-zohra::…شرف زہرہ۲۰۱۱
مورخہ۱۸اپریل ۲۰۱۱رات ۲ بجکر ۲ منٹ تا ۱۸ اپریل۲۰۱۱ رات ۲۱ بجکر ۵۳منٹ تک شرف زہرہ کا مبارک و مسعود وقت رہے گا ۔ علمائے متقدمین علوم مخفیہ کے بے تاج بادشاہ شیخ بہاؤالدین عاملی ، جناب سید حسین اخلاطی ، شیخ عبدالمنان ، مولانا عبدالصمد اردبیلی اور شیخ عبدالمجید المغربی رحمتہ اللہ علیہ نے اس وقت شرف کو نہایت موثر اور مسعود گردانا ہے۔
اس مبارک و مسعود وقت سے وہ تمام افراد مستفید ہو سکتے ہیں جن کا عوام ، پبلک سے زیادہ تعلق ہو مثلاً حکیم، دکاندار، ڈاکٹرز،وکلاء اور صحافی حضرات جن کا ذریعہ آمدنی عوام سے متعلق ہو ۔ تسخیر خلائق کے عمل سے فائدہحاصل کر سکتے ہیں ۔ تسخیر خلائق سے مراد ہے کہ لوگ کسی نامعلوم کشش کے باعث حامل لوح کی طرف متوجہ ہوں ۔ اس کے علاوہ شوہر اور بیوی میں ناچاقی ہے اور دونوں میں سے کوئی یہ چاہتا ہے کہ یہ نا اتفاقیاں ختم ہو کر ایک خوشگوار ماحول قائم ہوجائے تو اس موقع سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ نیز وہ افراد جو مطلوبہ جگہ نکاح کے خواہشمند ہوں ان کے لئے بھی یہ وقت ایک نعمت غیر مترقبہ ہے [مزید جانئے۔۔۔]