No Picture
مضامین

حقائق حاضرات الارواح

حاضرات ارواح کے موضوع پر گزشتہ چند ماہ سے کوئی آرٹیکل پیش نہیں کیا گیا شائقین کی فرمائش کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاں سے سلسلہ منقطع کیا گیا تھا وہیں سے آگے بڑھاتے ہوئے اس ماہ جام جہاں نما اور حاضرات اسامہ جس کے متعلق علامہ شاد گیلانی صاحب فرماتے تھے کہ یہ اہم راز ہے اور مجھے علم جفر اخبار کی وسیع قربانی دینے کے بعد جناب حکیم رحمانی صاحب بمقام کمہاری ضلع ناگور راجھستان بھارت سے حاصل ہوا ہے ، شائقین عملیات کے لئے یہ دونوں اعمال پیش کئے جاتے ہیں ۔ از قلم حکیم غلام قادر بلوچ ۔ کراچی [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ ۱۲

طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبری کا تعارف ۔ اس کے خواص ۔ جو حضرات عملیات کے شعبہ سے وابستہ ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مرحوم نے طلسمات کے باب پر کافی ریسرچ کی اور چند کتابوں کی صورت میں عوام الناس کے سامنے اپنی ریسرچ کو پیش کیا ، مرحوم کی مشہور کتب میں قانون طلسمات، بوستان طلسمات، انوار طلسمات ، طلسمات کی دنیا ، طلسمات رفیق ارباب فن سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ مرحوم سے میرے تعلقات کافی قریبی رہے اور ایک عرصہ تک ان سے فیض یاب ہوتا رہا ۔ لیکن میرے علم میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ مرحوم نے طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر باقاعدہ کوئی کتاب تحریر کی ہو ، گو کہ طلسم ہٰذا پر چند رسائل میں مرحوم نے مختصراََ تعارف و خواص ضرور پیش کئے تھے ۔ گزشتہ دنوں انڈیا سے ایک علمی شخصیت نے ان کی اس کتاب کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کتاب بھی روانہ کردی ۔ طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر ایک جامع تحریر کہوں تو بے جا نہ ہوگا ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ ساتھ قارئین کے علم میں بھی اضافہ ہو اور اپنے دینی و دنیاوی کاموں میں اس حیرت انگیز طلسم سے کام لے سکیں ۔ لہٰذا طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ قسط وار سلسلہ کے طور پر پیش خدمت ہے ۔ جو حضرات اس سے مستفید ہوں ان سے درخواست کروں گا کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر مرحوم کی روح کو بخش دیں [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

طلسم ہیکل سلیمانی۹

طلسم ہیکل سلیمانی اور شفاء الامراض

آج سے چند ماہ قبل قارئین کو یاد ہوگا کہ طلسم شفاء الامراض کے نام سے ایک عنوان شروع کیا گیا تھا جو کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کی کتاب قانون طلسمات سے نقل کیا گیا تھا ۔ درحقیقت علامہ مرحوم علم کی اس بلندی پر پرواز تھے جہاں تخیل کے پر بھی جلا کرتے ہیں ۔ علامہ مرحوم نے قدیم نایاب و صدری اعمال جو کہ عبرانی و سریانی زبان میں تھے پر کافی تحقیق کی اور اسے پیش کیا ۔ علامہ صاحب کے وہ اعمال جو سہل الحصول ہونے کے علاوہ ممکن العمل تھے انہیں میں نے ذاتی طور پر استعمال کیا اور حرف بحرف درست پایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم سے رابطہ نہ ہوتا تو شاید میں اس پرخار دشت میں بھٹکتا رہتا ۔ اس ماہ سے ہم ایک نیا سلسلہ بعنوان “طلسم ہیکل سلیمانی ” قسط وار صورت میں تحریر کر رہے ہیں عمل ہٰذا علامہ مرحوم کی کتاب انوار طلسمات سے لیا گیا ہے ۔ تمام قارئین سے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی گزارش کی جاتی ہے [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

حصول مقاصد کے اسباب

انسان کی زندگی میں بہت سارے ایسے مقاصد یا خواہشات ہوتی ہیں جن کے حصول کے لئے وہ سرتوڑ کوشش کرتا ہے مگر لاکھ کاوشوں کے باوجود سوائے ناکامی کے اور کچھ ہاتھ نہیں آتا ۔ اللہ تعالیٰ کبھی بھی انسان کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑتا اللہ تعالیٰ کا ہر اسم انسان کو ہر سانس کے ساتھ کامیابی کی طرف لے کر جاتا ہے ۔ اسم الباعث کی روحانی قوت سے کام لینے کا طریقہ ۔ عمل ہٰذا قبلہ کاش البرنی مرحوم کا ہے جسے اسپین سے جناب طاہر حسنین رضوی صاحب نے اپنے تجربات کے بعد پیش کیا ہے [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

ہمزاد۹

اس سے قبل کہ آپ یہ تحریر پڑھیں ۔ ایک بات واضح کردوں کہ نہ میں عامل ہمزاد ہوں نہ ہی میرے قبضہ میں کوئی مافوق الفطرت قوت ہے ۔ گزشتہ کئی ماہ سے بہت سے قارئین نے ہمزاد کے موضوع پر گفتگو کی ، بہت سوں نے خواہش ظاہر کی کہ اس موضوع پر بھی کچھ تحریر کریں ۔ میں ہر بار ٹالنے کی ہی کوشش کرتا رہا کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ اکثر حضرات جو علوم روحانیت کے شعبہ سے دلچسپی رکھتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ قدم بہ قدم آگے بڑھیں یکدم چھلانگ لگا کر منزل پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے نہ صرف خود کو نقصان و اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ان کے اہل خانہ بھی متاثر ہو کر رہ جاتے ہیں ۔ لہٰذا تحریر ہٰذا صرف شائقین کی معلومات کے اضافہ کے لئے درج کی جا رہی ہے جو صاحب عملی طور پر کوشش کریں گے وہ نفع و نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے ادارہ بری الذمہ ہوگا۔ (محمدحسن)۔
[مزید جانئے۔۔۔]