علم النقوش

Naqsh Baraey Shadi | نقش برائے شادی

Naqsh Baraey Shadi | نقش برائے شادی
یہ عمل ان لوگوں کے لئے جو بیٹی کی شادی کے لئے پریشان ہیں کہ یا تو رشتہ نہیں آتا یا بات چلتے چلتے رک جاتی ہے یا کوئی موزوں رشتہ نہیں مل پا رہا ایسی صورت میں جفرآثار کے اس جفری عمل کی قوتوں سے مدد لی جا سکتی ہے۔
[مزید جانئے۔۔۔]

علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

Amal Husool e Aulad | عمل حصولِ اولاد ۔ پیر سید وارث علی شاہ جیلانی مرحوم

بعض عورتیں شادی کے بعد اولاد سے محروم رہتی ہیں جس کی وجہ اکثر عورتوں کی اندرونی خرابی ہوتی ہے۔ جسمانی علاج معالجہ سے صحت ممکن ہے لیکن بعض اوقات عورتیں جسمانی طور پر تندرست [مزید جانئے۔۔۔]

علم النقوش

Naqsh e Tajalli e Quran | نقشِ تجلی قرآن

علمائے علم الاوفاق نے جہاں مشکل ترین قواعد کا ذکر کیا ہے وہیں کچھ ایسے سادہ طریق بھی ہیں جو کسی بھی طرح اپنے اثرات کے اعتبار سے کم نہیں ۔ اس مرتبہ ایک ایسے نقش قرآنی کا طریقہ پیش کیا جا رہا ہے جو کئی مرتبہ ہماری میزان کی کسوٹی پر پورا اترا ہے ۔ ہمہ قسم کے مسائل میں اس نقش معظم کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

اوراد و وظائف

Wazifa for baby boy | اگر صرف بیٹیاں پیدا ہوتی ہوں

ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس  کی زندگی میں قدرت کے بےشمار خزانے ہوں۔ اولاد یقیناً ایک انمول خزانہ ہے جس کے آنے سے زندگی کا مقصد اور سلیقہ بدل جاتا ہے۔  بیٹی ہو یا بیٹا دونوں کے مقام اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ بیٹی اللہ کی رحمت تو بیٹا اللہ کی نعمت ہے۔ ہر انسان انہی دو خزانوں کے ساتھ زندگی گذارنا چاہتا ہے۔ کچھ خاندانوں میں بیٹوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ انسان کی نسل بیٹے سے چلتی ہے حالانکہ یہ لوگ بھول جاتےہیں کہ اللہ تعالی نے نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نسل ان کی بیٹی سے چلائی۔  دوسری وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ بیٹی تو ایک دن شادی کر کے دوسرے گھر چلی جائے گی تو بیٹا ہمیشہ والدین کے ساتھ رہے گا اور بڑھاپے میں ان کا خیال رکھے گا۔
بہرحال اگر کسی بھی سبب کسی کے ہاں صرف لڑکیاں پیدا ہو رہی ہوں اور وہ روحانی طور پر اس کا علاج چاہتے ہوں تو اس قرآنی عمل سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

Amal e Taskheer e Khalq | نومبر 1993 میں شائع کیا گیا عمل تسخیر خلق از شاہد الیاس سلیمی مرحوم

حروف کے الجبرا کو عرف عام میں علم الجفر کہا جاتا ہے جوں جوں اس کی گتھیاں سلجھائیں گے حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹتے ہیں۔ جن حضرات نے حروف تہجی یا حروف کی کسی قسم کی مخصوص طریق سے زکات ادا کی ہے وہ میرے اس بیان کی تصدیق کریں گے کہ ان سے کام لینے سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوتے ہیں اکثر اوقات انسانی عقل چکرا کر رہ جاتی ہے۔
تسخیر خلائق کے لئے جفار حضرات مخصوص اوقات میں مخصوص الواح تیار کرکے ضرورت مند کو دیتے ہیں تاکہ رجوع خلق کثرت سے ہو کیونکہ آج کل ڈاکڑ، حکیم ، وکلا ، دکاندار حضرات اور عامل حضرات کے علاوہ ہر بزنس مین کو اس کی ضرورت ہے۔ مخصوص اوقات کے علاوہ متعدد اعمال ایسے ہیں جو اس کام میں بے حد موثر ہیں ایسے ہی ایک پوشیدہ عمل کو بالتفصیل بیان کیا جا رہا ہے ۔

[مزید جانئے۔۔۔]

مضامین

قارئین متوجہ ہوں !!!۔

ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض حضرات سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے خود کو روحانی علوم ڈاٹ کام سے متعلق فرد ظاہر کر کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔
اسی طرح بعض ویب سائٹس بھی ہماری نظروں سے گزری ہیں جہاں روحانی علوم ڈاٹ کام کا فرنٹ لوگو تک استعمال کیا جا رہا ہے ۔ بذریعہ تحریر ہٰذا قارئین پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ روحانی علوم ڈاٹ کام سے منسوب دیگر کوئی ویب سائٹ نہیں ہےلہٰذا قارئین نوٹ فرمالیں۔
اکثر قارئین یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہم نے فری روحانی سروس کے تحت سوال ارسال کیا تھا لیکن جواب موصول نہ ہوا یا کتابوں کے لئے ای میل کی تھی کوئی جواب موصول نہ ہو ۔ ایسے تمام حضرات حق بجانب ہیں کیونکہ ہمیں اکثر اوقات ان کی ای میل سرور کی تکنیکی خرابی کے سبب موصول ہی نہیں ہو پاتی ہے ۔
رابطہ کے لئے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ

[email protected]
پر ای میل ارسال کریں ۔ آپ کی فوری رہنمائی کردی جائیگی ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

Jadeed Muashra Aur Khawateen Ka Tahaffuz | جدید معاشرہ اور خواتین کا تحفظ : ملازمت پیشہ خواتین کے لیے خاص

مالی وسائل کی قلت کا سامنا تقریبآ ہر گھر کو ہے۔ خواتین کی اکثریت کا یہی کہنا ہے کہ اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کے لیے ملازمت اختیار کی ہے۔ جدید معاشرہ کتابی طور پر تعلیم یافتہ ہو چکا ہے لیکن ذہنی اور اخلاقی طور پر جہاہلیت کی طرف تیزی سے سفر کر رہا ہے۔ دنیا کے خود کو مہذہب کہلانے والے ممالک میں اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ جہاں ایک بڑے افسر نے یا کمپنی کے مالک نے کام کرنے والی خواتین کو ہراساں کیا اور ان میں سب سے نمایاں خواتین کو جنسی یا جسمانی طور پر ہراساں کرنا ہے۔ [مزید جانئے۔۔۔]

علم الاعداد

kia adad 8 nehes hai ? کیا عدد آٹھ نحس ھے : دوسری قسط تحقیق و تحریر سید اظہر عنایت علی شاہ

ارئین عدد آٹھ کی دوسری قسط پیش خدمت ھے۔ عدد آٹھ کی مناسبات تو بہت ساری ہو سکتی ھیں قرآن مجید کی کئ سورتوں و آیات مبارکہ کے اعداد مفرد آٹھ ھوں گے ۔ کائنات میں ہزاروں چیزوں کے اعداد مفرد آٹھ ہوں گے لیکن ہمارا موضوع اُن مناسبات کا بیان کرنا ھے جس سے عدد آٹھ کا خاص ہونا ظاھر ہو ۔ پچھلی قسط میں اُن مناسبات کا ذکر کیا گیا تھا جنمیں حفاطت ، قوت ، طاقت کا غیبی نظام تھا یہ قسط بھی اُسی ہی کی لڑی ھے جسمیں سابقہ مناسبات حفاظت ، طاقت وقوت کیساتھ ساتھ کچھ اور مناسبات کا بھی ذکر کیا جائگا۔ [مزید جانئے۔۔۔]