No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

اوج زحل 5 تا 18 جون 2016

علمائے روحانیت کے نزدیک جب سیارہ زحل حالت شرف یا اوج میں ہوتا ہے تو یہ اپنی انتہائی مثبت قوت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مقام زحل کو 29 سال بعد حاصل ہوتا ہے۔ جس طرح اس سیارہ کی نحوست بہت خوفناک ہے اسی طرح اس کی مثبت قوت بہت عظمت کی حامل ہے۔ ہم نے اس موضوع پر کئی مضامین شائع کیے ہیں۔ قارئین کی سہولت کے لیے ان میں منتخب شدہ مضامین کو ایک تحریر کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہر صاحب ضرورت اپنے مقصد کے مطابق عمل تیار کر لے۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

شرف زحل ۲۰۱۱؟

ان دنوں فلکیاتی جرائد میں شرف زحل۲۰۱۱ کے موثر یا غیر موثر ہونے کے حوالے سے مختلف رائے پیش کی جا رہی ہے ، افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ صاحب علم حضرات بجائے اس کے کہ اصول نجوم کو بیان کرتے ہوئے اپنے علم سے مستفید فرماتے ، انہوں نے ایک دوسرے پر تنقید کرنا اپنا معیار بنالیا ۔
اسلام آباد سے سید محمد اجمل صاحب جنہوں نے گزشتہ وقتوں میں بھی زحل کی خاص ساعتوں کی جانب نشاندہی فرمائی تھی لیکن عوام تو عوام خواص نے بھی کبھی ان زائچوں پر غور نہیں فرمایا ۔ اس مرتبہ شرف زحل ۲۰۱۱ کے متعلق اپنی رائے اور علمائے نجوم کے اہم نکات کو بیان کرتے ہوئے ایک خاص ساعت زحل جو کہ بیس نومبر دو ھزار دس کو آرہی ہے کہ متعلق بھی وضاحت فرماتے ہوئے اپنے علم کا نذرانہ پیش کرتے ہیں [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

Ghāyat al-Ḥakīm Saturn Talisman | طلسم زحل از غائت الحکیم

سیارہ زحل جو کہ ان دنوں خانہ شرف میں سیر کناں ہے ، کی سعادت سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے مفصل درج ہے ۔ گو کہ وقت شرف میں تاخیر ہے تاہم زحل کا ایک سعد ترین وقت 23 اگست 2010 ع کو آرہا ہے ۔ اس وقت سے فائدہ اٹھانا آپ کا کام ہے ۔ اس وقت مختلف امور کے لئے اعمال تیار کئے جا سکتے ہیں مثلا دو جماعتوں یا گروپوں یا دو افراد کی دشمنی کو دوستی میں بدل دینا۔ زمین ، جائداد یا ملازمت جانے کا خوف ہو یا کسی جگہ نکاح و نسبت ہو چکی ہو اور ٹوٹنے کا خطرہ ہو تو اسے روک دینا۔ زمین یا جائداد جس کی قسمت میں نہ ہو اسے صاحب جائداد بنانے میں بھی معاون ہے ۔ کسی لیڈر یا مقرر کا قوم پر سرفرازی حاصل کرنا ۔ خلقت پر تسلط حاصل کرنا وغیرہ۔ ۔ ۔ ۔ [مزید جانئے۔۔۔]