No Picture
عملیات سیارگان ۔ الواح و طلاسم و انگشتری وغیرہ

نوروز۲۰۱۴۔لوح فتح نامہ (ایک علمی تحفہ)۔

بفضل تعالیٰ عزوجل بطفیل حضور پُرنورسید یوم النشور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بتصدیق امام المشارق والمغارب امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام نوروز ۲۰مارچ ۲۰۱۴بروز جمعرات بوقت شب ۹ بجکر ۵۸ منٹ(پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم)پر ہوگا۔
اس دوران بے شمار اعمال سے مستفید ہوا جا سکتا ہے ہم یہاں
حروف تسخیر ، تسخیر مطلوب ، غربت سے نجات ،لوح اسد اللہ الغالب ، نوروز اور صحت ، نوروز اور لوح مہر آفتاب کے اعمال کے علاوہ لوح فتح نامہ کا طریق پیش کر رہے ہیں
آپ میں سے کئی حضرات نے لوح فتح نامہ کا نام سن رکھا ہوگا
یہ لوح مبارکہ ہر مقصد کے حصول میں مفید ثابت ہو سکتی ہے بشرطیکہ مقصد جائز ہو۔ مثلاً تسخیر خلائق ، حسب منشاء کاموں میں کامیابی ۔ مقدمہ میں جیت کا حصول ، جائز خواہشات کی تکمیل ، دشمنوں پر غلبہ ، حصول مال و دولت کے لئے ایک خاص اثر رکھتی ہے ، روزگار سے متعلق مشکلات کا خاتمہ ، افسران بالا کی نظروں میں عزت و مرتبہ حاصل کرنے میں بھی معاون ہے ، سحر و جادو سے تحفظ ، لا علاج امراض میہں بھی اکثر اسے مفید پایا ہے غرضیکہ ہر جائز خواہش کے حصول کے لئے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
دراصل اس لوح کی تیاری میں علمائے روحانیات نے جن آیات الہٰیہ کا استعمال کیا ہے ، مندرجہ بالا تمام مقاصد میں کامیابی کے لئے خاص تاثیر کی حامل ہیں ۔ [مزید جانئے۔۔۔]