طلسم ہٰذا کا تیسرا کلمہ جَل جَلیُوت ہے ۔ متذکرہ اسم اپنے فوائد و نتائج کے اعتبار سے اسم اول و ثانی دونوں سے مکمل طور پر مختلف اور جداگانہ کیفیت کا حامل ہے اس اسم مقدس سے کام لینا چاہیں تو اس کے لئے طہارت کاملہ کے ساتھ اس اسم کو کامل ایک چلہ تک دس ہزار مرتبہ روزانہ پڑھیں ۔ عمل کی مداومت کے دوران ہی کراماتی و معجزاتی حقائق سامنے آجائیں گے عمل کی چلہ کشی کے بعد اسم مقدس کو مشک و زعفران کی سیاہی سے لکھ کر جس کسی کو بھی دیں گے جاہ و منزلت اور عہدہ و مرتبہ کی ترقی کے لئے نہایت کارآمد ثابت ہوگا۔ کشائش رزق کے لئے اس اسم مبارک کا تعویذ دیکھتے ہی دیکھتے رزق کی تنگی کو فراخی کے ساتھ متبدل کردیتا ہے ۔ چلہ کشی ممکن نہ ہو سکے تو پھر اسم متذکرہ کو چالیس مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں ۔ گردش ایام کا ستایا ہوا جو شخص بھی اس سہل الحصول قسم کی ترکیب پر عمل پیرا ہوگا تو خدائے تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس کی نحوست کے دن ختم ہوجائیں گے اور اس کے ساتھ ہی اس کی سعادت و وش بخت کا ستارہ اس کے مقدر کے آسمان پر چمکنے لگے گا زن و شوہر کی محبت کے لئےاسم متذرہ بالا کو انیس (۱۹) مرتبہ کھانے پینے کی چیزوں پر پھونک کر عورتاپنے شوہر کو یا جو شوہر اپنی بیوی کو کھلا دے تو شوہر بیوی کا تابعدار اور بیوی اپنے شوہر کی فرمانبردار بن جائے گی ۔ سرخ تانبے کی لوح پر اسم متذکرۃ الصدر کو جمعرات کے روز زہرہ یا مشتری کی کسی سعید ساعت میں کندہ کروائی کندہ کروائیں۔ اس لوح کو چشم بد کا شکار ہونے والے بچے کے گلے میں لٹکائیں نظر بد کا اثر زائل ہوجائے گا۔ اسم متذکرہ الصدر کو ایک چلہ کے دوران ایک ہزار مرتبہ کی تعداد کے مطابق روزانہ بلاناغہ پڑھیں یا ممکن ہو سکے تو ہفتہ و عشرہ بھر میں اس کی مقررہ تعداد چالیس ہزار مکمل کرلیں ۔ یہ بھی سہولت ہے بن بیاہی کنوری بچیوں سے اس اسم مقدس کا ختم مبارک تلاوت کروالیں جس طرح سے بھی آسانی کے ساتھ ہو سکے عمل کی تعداد پوری کرلیں ۔ یہ ختم مبارک عقد بندی کے خاتمہ کے لئے نہایت موثر و اکسیر الاثر ثابت ہوتا ہے اور شادی و بیاہ کی تمام تر رکاوٹوں کو جلد تر ختم کر کے رکھ دیتا ہے ۔ اسم متذکرہ بالا کی ایک خاصیت یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ ہر قسم کے جسمانی درد کے لئے نہایت مفید عمل ہے ترکیب عمل کے مطابق اسم مقدس جل جلیوت کو دس مرتبہ ملفوظی شکل میں کاغذ کے ٹکڑے پر لکھیں اور اس کاغذ کو عرق گلاب میں ڈال دیں ۔ اس گلاب کو سات روز تک نہار منہ دردوں کے ستائے مریض کو پلائیں خدائے تعالیٰ کے فضل و کرم سے سات روز کے استعمال سے ہی ہر قسم کے درد ختم ہوجائیں گے ۔ طلسماتی سلسلے کی جدید و قدیم اور معتبر و مستند قسم کی کتابوں میں مذکور و مسطور ہے کہ یہ اسم مقدس سحر و جادو کے لئے اثر آفریں خصوصیات کا حامل ہے چنانچہ فقہائے علم و فن فرماتے ہیں کہ اسم متذکرہ بالا کو ایک سو دس مرتبہ پانی پر پڑھ کر اس سے مریض کو غسل کروائیں اور اس میں سے کچھ پانی پلائیں بھی ۔ جادو کا اثر جاتا رہے گا ۔ سحر و جادو کے بطلان کا ایک آسان ترین طریقہ یہ بھی ہے کہ اسم متذکرہ الصدر کو سہ شنبہ یا چہار شنبہ کے روز نماز ظہر و عصر کے بعد مشک و زعفران کی سیاہی سے لکھیں اور اس کا غذ کو بطور تعویذ ریشمی کپڑا میں لپیٹ کر مریض کے گلے میں باندھ دیں ۔ بحکم خدا سحر و جادو کا ستایا ہوا ایک چلہ کے دوران ہی شفایاب ہوجائے گا ۔ اسم متذکرہ بالا جلال و ہیبت کی شان کا مالک ہے یہی وجہ ہے کہ اسم مقدس کے ذاکر و عامل کے دل میں ایک زبردست قسم کی روحانی قوت پیدا ہوجاتی ہے اس کے دشمن مغلوب ہوجاتے ہیں اور وہ حکام و امراؤ کے ہاں عزت و تکریم پاتا ہے فتح براعداد اور تسخیرسلاطین کے لئے اس اسم مقدس کا ذکر کرنا نہایت سودمند رہتا ہے ۔اس طلسم مقدس کا چوتھا کلمہ اور اس کے خواص کے متعلق آئندہ ماہ کا شمارہ دیکھنا نہ بھولیں ۔
Copyright@2004 - 2023 | Roohanialoom.com تمام معنوی و مادی حقوق ، روحانی علوم ڈاٹ کام کے لئے محفوظ ہے ۔ سائٹ کے مطالب ماخذ کے ساتھ نقل کر سکتے ہیں۔
We use cookies on our website to give you the most relevant experience by remembering your preferences and repeat visits. By clicking “Accept”, you consent to the use of ALL the cookies.
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. These cookies ensure basic functionalities and security features of the website, anonymously.
Cookie
Duration
Description
cookielawinfo-checkbox-analytics
11 months
This cookie is set by GDPR Cookie Consent plugin. The cookie is used to store the user consent for the cookies in the category "Analytics".
cookielawinfo-checkbox-functional
11 months
The cookie is set by GDPR cookie consent to record the user consent for the cookies in the category "Functional".
cookielawinfo-checkbox-necessary
11 months
This cookie is set by GDPR Cookie Consent plugin. The cookies is used to store the user consent for the cookies in the category "Necessary".
cookielawinfo-checkbox-others
11 months
This cookie is set by GDPR Cookie Consent plugin. The cookie is used to store the user consent for the cookies in the category "Other.
cookielawinfo-checkbox-performance
11 months
This cookie is set by GDPR Cookie Consent plugin. The cookie is used to store the user consent for the cookies in the category "Performance".
viewed_cookie_policy
11 months
The cookie is set by the GDPR Cookie Consent plugin and is used to store whether or not user has consented to the use of cookies. It does not store any personal data.
Functional cookies help to perform certain functionalities like sharing the content of the website on social media platforms, collect feedbacks, and other third-party features.
Performance cookies are used to understand and analyze the key performance indexes of the website which helps in delivering a better user experience for the visitors.
Analytical cookies are used to understand how visitors interact with the website. These cookies help provide information on metrics the number of visitors, bounce rate, traffic source, etc.
Advertisement cookies are used to provide visitors with relevant ads and marketing campaigns. These cookies track visitors across websites and collect information to provide customized ads.
Be the first to comment