طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ کا تعارف اور اس کے خواص ۔ قسط نمبر 1

طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ

تحریر ہٰذا بابت طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ شہید علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کی غیر مطبوعہ کتاب سے اخذ کی گئی ہے ( خیال رہے کہ ہم ہر ماہ مختلف اسماء کے خواص تحریر کریں گے ۔ اس ماہ ہم اسم آجٍ کے خواص لکھیں گے ۔  جو حضرات عملیات کے شعبہ سے وابستہ ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مرحوم نے طلسمات کے باب پر کافی ریسرچ کی اور چند کتابوں کی صورت میں عوام الناس کے سامنے اپنی ریسرچ کو پیش کیا ، مرحوم کی مشہور کتب میں قانون طلسمات، بوستان طلسمات، انوار طلسمات ، طلسمات کی دنیا ، طلسمات رفیق ارباب فن سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ مرحوم سے میرے تعلقات کافی قریبی رہے اور ایک عرصہ تک ان سے فیض یاب ہوتا رہا ۔ لیکن میرے علم میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ مرحوم نے طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر باقاعدہ کوئی کتاب تحریر کی ہو ، گو کہ طلسم ہٰذا پر چند رسائل میں مرحوم نے مختصراََ تعارف و خواص ضرور پیش کئے تھے ۔ گزشتہ دنوں انڈیا سے ایک علمی شخصیت نے ان کی اس کتاب کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کتاب بھی روانہ کردی ۔ طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر ایک جامع تحریر کہوں تو بے جا نہ ہوگا ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ ساتھ قارئین کے علم میں بھی اضافہ ہو اور اپنے دینی و دنیاوی کاموں میں اس حیرت انگیز طلسم سے کام لے سکیں ۔ لہٰذا طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ قسط وار سلسلہ کے طور پر پیش خدمت ہے ۔ جو حضرات اس سے مستفید ہوں ان سے درخواست کروں گا کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر مرحوم کی روح کو بخش دیں ۔

طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ کا تعارف

علماء طلسمات و روحانیات کے اقوال و ارشادات کے مطابق طلسم متذکرۃ الصدر طلسماتی سلسلے کے اعظم ترین اعمال میں سے ایک ہے ۔ یہ طلسم اپنے اسمائے جلیلہ و عظیمہ کے حقائق و دقائق کی بنیاد پر ایک ایسا جامع الاعمال قسم کا عمل ہے کہ جسے جملہ قسم کے طلسماتی و روحانی اعمال کا اصل و اصول قرار دیا جا سکتا ہے ۔ علمائے علم و فن نے اس طلسم جلیل و جمیل کے متعلقہ اسمائے مبارکہ کے ذیل میں جن اعمال و اوراد اور ان کی مختلف تراکیب کو بیان فرمایا ہے اگر ان مخصوص قسم کے اعمال کو ہی احاطہ تقریر و تحریر میں لایا جائے تو بلا مبالغہ ہزارہا موضوعات بھی ان کی تشریح و توضیح اور ان کے احکامات و نتائج کو برداشت نہیں کر سکتے ۔ بنابریں طلسم متذکرہ بالا کے ذیل میں چند ایک اعمال کو ان کی متعلقہ تراکیب کے ساتھ اس طرح پیش کیا جا رہا ہے کہ ارباب علم و دانش حقائق و دقائق کو بخوبی سمجھ سکیں ۔ اور ان سے مستفید و مستفیض بھی ہو سکیں ۔ جہاں تک اس عظیم المرتبت عمل اور اس کی متعلقہ تراکیب پر سیر حاصل تبصرے کا تعلق ہے تو مجھے اعتراف ہے کہ میرا علم اور میری وسعت نظر بہت ہی محدود ہے یہ تو خالق حقیقی کا کرم و فضل ہے کہ یہ حقیر عملیاتی اشاعت و تبلیغ کی اس خدمت کو انجام دے سکا ہے راقم السطور عرض پرواز ہے کہ طلسم متذکرہ الصدر علم روحانیات و طلسمات کی اہم ترین عزیمتوں میں سے ہے جو اس امر کا تقاضا کرتی ہے کہ عاملین و کاملین حضرات اس پر عمل پیرا ہونے سے قبل خود کو ان خصائل و شمائل سے آراستہ کرلیں جو عملیاتی اصول و قواعد کے مطابق ایک عامل کامل کے لئے ضروری ہیں ان میں سے ظاہری و باطنی طہارت اور احکامات شریعت و سنت سید الانبیاء پر عمل پیرا ہونا ہے ۔ بنابریں اپیل کی جاتی ہے کہ طلسم متذکرہ الصدر کے متعلقہ اعمال کو شرائط و آداب اعمال کے مطابق ہی بجالایا جائے تاکہ اعمال و اوراد کی زود اثری کا مشاہدہ کیا جا سکے ۔ طلسم متذکرۃ الصدر اٹھائیس ابجدی حروف کی ملفوظی صورت پر تراکیب دیا گیا ہے اسی طرح اس کے اوفاق بھی حروف ابجد کی ترتیب کے مطابق ترکیب کردہ ہیں ۔ عبارت عمل کے اسماء اور عبارت عمل کے متعلقہ اوفاق دونوں ہی اس عمل کے متعلقہ اعمال و اوراد کے لئے استعمال میں لائے جاتے ہیں علمائے علم و فن فرماتے ہیں کہ حل طلب امورو معاملات اور مختلف قسم کی حاجات و مشکلات کے لئے طلسم متذکرہ بالا کی ذکر کردہ ہر دو اقسام سے یعنی عبارت عمل کی تلاوت اور اوفاق کی کتابت سے حصول مراد و مقاصد میں یقینی طو رپر کامیابی ہوتی ہے بنابریں ان دونوں میں کسی ایک قسم کا استعمال کبھی بھی مفید و کارگر نہیں ہو پاتا بلکہ اس کا نتیجہ غلط برآمد ہوتا ہے کیونکہ عمل کی ایک قسم کا استعمال دوسری قسم کے اس کے ساتھ شامل نہ کرنے وجہ سے اثر انداز نہیں ہوتا طلسم سمائے جلجلوتیہ الکبریٰ سے کام لینے کا ایک طریقہ جس میں عمل کے اوفاق کو شامل کرنا ضروری نہیں ہوتا وہ اس طلسم کے متعلقہ اسماء کا علیحدہ علیحدہ استعمال ہے ارباب علم و فن کی خدمت میں عرض پرواز ہوں کہ آپ طلسم متذکرۃ الصدر کو جس طریقہ سے بھی عمل و استعمال میں لائیں ضروری ہے کہ عمل کی بجاآوری سے قبل اس طلسم کے متعلقہ عمل حصار کو اپنی طرف سے تجویز و اختیار کردہ تعداد کے مطابق تلاوت کر کے اپنا حصار باندھ لیا کریں ۔

اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ اور اس کے خواص و اثرات

نمبر(۱)۔ آج ٍ ۔ اللّٰہُ

     علمائے علم و فن فرماتے ہیں کہ اسمائے جلجلوتیہ کا اسم اول آج بے حد و حساب خواص و فوائد کا حامل ہے ۔ بیان کیا گیا ہے کہ محبت زوجین کے لئے مطلوب کے پہنے ہوئے کپڑے کے قطعہ پر لکھیں اور روغن زیت کے چراغ میں جلائیں اس عمل کو قمر زائد النور کے اوقات میں تین دن تک بجالائیں ۔

شرعی طور پر جائز مقاصد کے لئے اسم متذکرہ بالا کو مطلوب کے رجوع کے لئے چھیاسٹھ (۶۶) مرتبہ روزانہ بلاناغہ (۶۶) یوم تک ہی پڑھیں چلہ کے مکمل ہونے پر اسم مقدس کو چھیاسٹھ مرتبہ حریر ابیض کے پارچہ پر لکھیں اور اسے آگ کے نیچے دبا دیں ۔ نتیجہ آپ کے سامنے مطلوب قدموں میں آگرے گا ۔ کتب معتبرہ طلسمات میں مذکور و مسطور ہے کہ شرف قمر کے اوقات میں اسم آج کو چھیاسٹھ مرتبہ مشک و زعفران کی سیاہی سے لکھ کر اپنے پاس محفوظ رکھیں ۔ بوقت ضرورت ان میں سے ایک اسم کو پانی میں حل کرکے کھانسی کے مریض کو پلائیں بفضلہ تعالیٰ آرام آجائے گا ۔ اسم متذکرہ بالا کا لکھ کر محسود کے گلے میں بطور تعویذ حمائل کرنا زوال نظر کا سبب بنتا ہے ۔ تسخیر خلاؕئق کے لئے اسم متذکرہ الصدر ایک عجیب عمل ہے ۔ نماز فجر کے بعد روزانہ جس قدر ممکن ہو سکے اسم مقدس کو زبان دل سے پڑھنا شروع کردیں ۔ عمل کو بلاناغہ روزانہ پڑھتے رہیں عوام و خواص تک کی تسخیر عمل میں آجائے گی نہایت اعلیٰ ترکیب ہے آزما کر دیکھ لیں ۔ شاہ و گدا آپ کے لئے بے تاب نظر آئیں گے ۔ خدائے بزرگ نے اپنے ذاتی اسم جلیل و جمیل آج (اللہ) میں تسخیر ارواح و روحانیات کی تاثیر و دیعت کر رکھی ہے ارواح و روحانیات کے مشاہدہ و تسخیر کے خواہاں ہوں تو اس کے لئے نصف شب کے وقت نیند سے بیدا ہو کر پاکیزہ جسم و لباس کے ساتھ روزانہ اسم متذکرہ بالا کو چار ہزار تین سو چھبپن مرتبہ (۴۳۵۶)اٹھارہ روز تک خشوع و خضوع قلب کے ساتھ تلاوت کیا کریں خدائے بزرگ و برتر کی نظر عنایت اور اس اسم مقدس کی خیر و برکت سے ارواح و روحانیات کی تسخیر عمل میں آجائے گی ۔ تسخیر کے اعمال و اوراد کے شائقین کے لئے کبھی بھی خطا نہ کرنے والا عمل ہے ۔
قید ناحق سے نجات کے لئے اسم آج کو چھیاسٹھ مرتبہ لکھ کر بطور تعویذ قیدی کے گلے میں بندھوادیں خدا کے فضل و کرم سے اس پر چھیاسٹھ روز کی مہلت بھی گزرے نہ پائے گی کہ وہ قید و بند کی صعوبتوں سے نجات پاجائے گا ۔ اٹھرا و عقر جسے لوگ قریب قریب لا علاج خیال کرتے ہیں یہ کوئی لاعلاج مرض نہ ہے حکیم مطلق نے اس مرض کے لئے اپنے ذاتی اسم (آج ۔ اللہ ) میں تریاق کا اثر رکھا ہے ۔ چنانچہ اسم متذکرہ بالا کو روزانہ چھیاسٹھ بار لکھیں اور پانی میں حل کرکے اس پانی کو شہد سے شیریں کرکے اٹھرا و عقر ماری عورت کو کامل نوے (۹۰) روز تک پلاتے رہیں ۔ دافع جریان و عقر ثابت ہوگا۔ قارئیں کرام اس سادہ اور معمولی سی ترکیب عمل کو ااپ فضول و عبث خیال نہ فرمائیں یہ عمل و علاج خالق حقیقی کی صفت ذات کی وجہ سے اس مرض کا شافی تریاق ہے کیا مجال کہ اس روحانی علاج کا استعمال کیا جائے اور شفا نہ ہو ۔ مالی و معاشی پریشانیوں سے نجات کے لئے عروج ماہ کے کسی بھی نوچندے دن سے شروع کر کے تین دن تک روزے رکھیں اور طلوع و غروب آفتاب کے بعد دونوں اوقات میں روزانہ چھیاسٹھ چھیاسٹھ مرتبہ اسم متذکرہ بالا کو پڑھیں یہ تین روزہ عمل مالی و معاشی تنگ دستی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر کے رکھ دے گا روزگار بستہ کشادہ ہو جائے گا۔ ملازمت کے خواہاں حضرات کو ملازمت مل جائے گی ۔ نہایت آزمودہ عمل ہے اسم متذکرہ بالا کا بطور تعویذ لکھ کر باندھنا سحر و جادو سے محفوظ رکھتا ہے جس مسحور کے گلے میں اس نقش کو ڈال دیا جائے گا تو وہ سحری و جادوئی اثرات سے نجات پا جائے گا اسم مقدس (آج ٍ) کا عامل و ذاکر جس آسیب زدہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ لے گا تو اس پر مسلط آسیب و جن اس کے مقابلہ کی تاب نہ لاتے ہوئے فی الفور مریض کا پیچھا چھوڑ کر جاتا رہے گا۔

باقی آئندہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

5 Comments

  1. ماشاء اللہ بارک اللہ جزاکم اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزا فی الدارین
    روحانی علوم ڈاٹ کام کی انتظامیہ کو شاید اپنے قارئین اور محبین کی محبت کا احساس ہو گیا ہے اس لیے نئے نئے اعمال سے نوازا جا رہا ہے
    امید ہے محبین کو محبتوں سے محروم نہ کیا جائے گا

  2. خزانے کے لیے کوئی عمل متعارف کروائیں یا تیسری آنکھ کھولنے کے لیے کوئی عمل متعارف کروائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*