طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبری کا تعارف ۔ اس کے خواص ۔ جو حضرات عملیات کے شعبہ سے وابستہ ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ مرحوم نے طلسمات کے باب پر کافی ریسرچ کی اور چند کتابوں کی صورت میں عوام الناس کے سامنے اپنی ریسرچ کو پیش کیا ، مرحوم کی مشہور کتب میں قانون طلسمات، بوستان طلسمات، انوار طلسمات ، طلسمات کی دنیا ، طلسمات رفیق ارباب فن سے داد و تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ مرحوم سے میرے تعلقات کافی قریبی رہے اور ایک عرصہ تک ان سے فیض یاب ہوتا رہا ۔ لیکن میرے علم میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ مرحوم نے طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر باقاعدہ کوئی کتاب تحریر کی ہو ، گو کہ طلسم ہٰذا پر چند رسائل میں مرحوم نے مختصراََ تعارف و خواص ضرور پیش کئے تھے ۔ گزشتہ دنوں انڈیا سے ایک علمی شخصیت نے ان کی اس کتاب کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کتاب بھی روانہ کردی ۔ طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ پر ایک جامع تحریر کہوں تو بے جا نہ ہوگا ۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ ساتھ قارئین کے علم میں بھی اضافہ ہو اور اپنے دینی و دنیاوی کاموں میں اس حیرت انگیز طلسم سے کام لے سکیں ۔ لہٰذا طلسم اسمائے جلجلوتیہ الکبریٰ قسط وار سلسلہ کے طور پر پیش خدمت ہے ۔ جو حضرات اس سے مستفید ہوں ان سے درخواست کروں گا کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لئے ایک مرتبہ سورہ فاتحہ و تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر مرحوم کی روح کو بخش دیں
غَلمَھَتۡ (اَلۡقَادِرُ ذُوالبَطَشِ الشَّدِیدِ)۔
علمائے طلسمات وروحانیات نے اس مقدس غلمھت کو بغض و عداوت کے سلسلے کے اعمال کے لئے ایک عظیم ترین عمل قرار دیا ہے چنانچہ منقول ہے کہ جو شخص روزانہ نماز فجر کے بعد اسم متذکرۃالصدر کو سات مرتبہ پڑھ لیا کرے تو وہ دشمنوں کے مکر و دجل سے محفوظ رہے گا کتب معتبرہ طلسمات و روحانیات میں تحریر ہے کہ اسم غلمھت کا کثرت کے ساتھ پڑھنا شریروں کے شر اور دشمنوں کے خوف کو دور کرنے کے لئے اکسیر کا حکم رکھتا ہے ۔ادائے قرض ،دفع دشمنان ، رنج و غم سے نجات اور صحت و تندرستی کے لئے اسم متذکرہ بالا کو سات سو تیس دفعہ پڑھیں کتاب بصائر الدرجات میں تحریر ہے کہ اگر کوئی شخص اسم متذکرۃ الصدر کو ستر دفعہ روزانہ ستر روز تک پڑھے تو وہ دشمنوں کے شر سے محفوظ ہو جائے گا اور اگر اس عمل پر مداومت کرے گا تو اس کے دشمنوں کی دشمنی اس کی دوستی میں بدل جائے گی اگر کوئی مظلوم و مقہور کسی ظالم و جابر کے پنجہ ظلم میں گرفتار ہوجائے تو اسے اسم مقدس غلمھت کثرت کے ساتھ پڑھنا چاہئے اس کی برکت وتاثیر سے وہ ظالم اس پر رحم کرے گا اور کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا مشائخ بزرگان سے روایت ہے کہ اسم غلمھت کو دشمن کو ذلیل و خوار کرنے یا اسکی ہلاکت و بربادی کے لئے جس نیت و ارادہ کے ساتھ پڑھیں وہ پوری ہوجاتی ہے خصوصاً اعداء و اشرارکے مکر و دجل سے محفوظ رہنے ان پر غلبہ و فتح پانے اور مقابلہ و مجادلہ میں کامیاب رہنے کے لئے پڑھیں اور لکھ کر اپنے پاس رکھیں اس مقدس غلمھت کے پانچ حرف ہیں اور ہر حرف اپنی ملفوظی صورت کے اعتبار سے جلالی مزاج کا حامل ہے ۔ بنابرایں اعداء و اشرار کی تباہی و بربادی اور ان کی ہلاکت و خانہ خرابی کے لئے اس اسم مقدس کا پڑھنا یا لکھ کر اپنے پاس رکھنا بے حد مفید و مجرب ہے ۔
روحانی علوم ڈاٹ کام ایک ادارہ ہے جس نے دنیا میں پہلی بار سنہ 2004ء سے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں علوم روحانی کی ترویج کا سلسلہ جاری کیا اور اس جدید دور میں اسلاف کے علوم کو جدید طرز پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔
محترم قارئین،ہماری یہ ویب سائٹ ایک خدمت کے جذبے کے تحت آپ کے لیے مخفی و روحانی علوم کے مضامین بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا مقصد اس علم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، اور اس کے بدلے ہم آپ سے کسی قسم کی مالی مدد نہیں لیتے۔البتہ، ہماری اس کوشش کو جاری رکھنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لینا ضروری ہے، تاکہ ہم اس پلیٹ فارم کو برقرار رکھ سکیں اور آپ تک بہترین مواد پہنچاتے رہیں۔آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ ہماری ویب سائٹ پر ایڈ بلاکر کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیں۔ یہ ایک چھوٹا سا تعاون ہوگا، لیکن ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوگا۔جزاک اللہ خیراً