طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ۸

غَلمَھَتۡ (اَلۡقَادِرُ ذُوالبَطَشِ الشَّدِیدِ)۔

علمائے طلسمات وروحانیات نے اس مقدس غلمھت کو بغض و عداوت کے سلسلے کے اعمال کے لئے ایک عظیم ترین عمل قرار دیا ہے چنانچہ منقول ہے کہ جو شخص روزانہ نماز فجر کے بعد اسم متذکرۃالصدر کو سات مرتبہ پڑھ لیا کرے تو وہ دشمنوں کے مکر و دجل سے محفوظ رہے گا کتب معتبرہ طلسمات و روحانیات میں تحریر ہے کہ اسم غلمھت کا کثرت کے ساتھ پڑھنا شریروں کے شر اور دشمنوں  کے خوف کو دور کرنے کے لئے اکسیر کا حکم رکھتا ہے ۔ادائے قرض ،دفع دشمنان ، رنج و غم سے نجات اور صحت و تندرستی کے لئے اسم متذکرہ بالا کو سات سو تیس دفعہ پڑھیں کتاب بصائر الدرجات میں تحریر ہے کہ اگر کوئی شخص اسم متذکرۃ الصدر کو ستر دفعہ روزانہ ستر روز تک پڑھے تو وہ دشمنوں کے شر سے محفوظ ہو جائے گا اور اگر اس عمل پر مداومت کرے گا تو اس کے دشمنوں کی دشمنی اس کی دوستی میں بدل جائے گی اگر کوئی مظلوم و مقہور کسی ظالم و جابر کے پنجہ ظلم میں گرفتار ہوجائے تو اسے اسم مقدس غلمھت کثرت کے ساتھ پڑھنا چاہئے اس کی برکت وتاثیر سے وہ ظالم اس پر رحم کرے گا اور کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا مشائخ بزرگان سے روایت ہے کہ اسم غلمھت کو دشمن کو ذلیل و خوار کرنے یا اسکی ہلاکت و بربادی کے لئے جس نیت و ارادہ کے ساتھ پڑھیں وہ پوری ہوجاتی ہے خصوصاً اعداء و اشرارکے مکر و دجل سے محفوظ رہنے ان پر غلبہ و فتح پانے اور مقابلہ و مجادلہ میں کامیاب رہنے کے لئے پڑھیں اور لکھ کر اپنے پاس رکھیں اس مقدس غلمھت کے پانچ حرف ہیں اور ہر حرف اپنی ملفوظی صورت کے اعتبار سے جلالی مزاج کا حامل ہے ۔ بنابرایں اعداء و اشرار کی تباہی و بربادی اور ان کی ہلاکت و خانہ خرابی کے لئے اس اسم مقدس کا پڑھنا یا لکھ کر اپنے پاس رکھنا بے حد مفید و مجرب ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*