عمل برج دلو

سیارہ شمس مورخہ بیس جنوری دو ھزار دس عیسوی برج دلو میں بوقت ۹ بجکر ۲۷ منٹ پر داخل ہوگا۔ اس کا اسم یا موطیفا ہے اس اس کے دو فائدے ہیں اگر اس کو لکھ کر کسی ایسے مکان کی دیوار پر لگادیا جائے جس میں دیو پری یا آسیب یا بھوت یا جن کا بسیر ہے یا مکان سحر زدہ ہے یا جادو کے اثرات اس میں موجود ہیں یا آفات ارضی و سماوی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے تو وہ مکان بالکل اثرات سے پاک ہوجائے گا ۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ برج دلو ٹانگ کے نچلے حصہ سے متعلق ہے پنڈلی اور ٹکنہ بھی اسی میں آتا ہے نیز دوران خون بھی دلو سے متعلق ہے لہٰزا وہ لوگ جن کو پنڈلی یا ٹخنہ سے متعلق کوئی بیماری ہو یا خرابی ہو یا پھر دوران خون کا عمل صحیح نہیں یا بلد پریشر کی زیادتی یا کمی کی شکایت ہے تو وہ اس اسم کو لوہے پر لکھ کر اپنے پاس رکھیں انشاء اللہ فوراََ صحت ہوگی ۔ بخورات سیارہ شمس کے روشن کریں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*