حروف تسخیر

حروف ِ تسخیر       

علمائے روحانیات نے حروف کی بے شمار اقسام بیان کی ہیں ۔ جیسے حروف شمسی و قمری ، نورانی و ظلمانی ، صوامت و ناطقہ ، زبر و بینات ، وتر و شفع ، تسخیر و تفرقات وغیرہ ۔ لیکن اس مرتبہ ہم حروف تسخیر پر روشنی ڈال رہے ہیں ۔
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ان حروف میں کسی کو تسخیر کرنے کی بے انتہا صلاحیت پائی جاتی ہے اس سے پیشتر کہ ان حروف سے متعلقہ زکات یا عمل کے متعلق کچھ لکھا جائے ، سب سے پہلے حروف تسخیر ملاحظہ کیجئے ۔
یہ تعداد میں سترہ (17) ہیں ۔
ا ت ث ح خ د ذ ر س ش ض ظ غ ف ق ک م
اعداد ابجد قمری 1858
اعداد ابجد شمسی 5713
یقین جانئے کہ اگر ان حروف کو آپ اپنے تصرف میں لانے میں کامیاب ہوگئے تو مزید آپ کو کسی دوسرے عمل حب کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ بلکہ صرف یہی حروف آپ کے لئے کافی ثابت ہوسکتے ہیں ۔
حروف صوامت کی بے شمار حضرات نے زکات ادا کر رکھی ہے ۔ طریقہ تیاری طلسم سے بھی بخوبی واقف ہیں اور اسی ویب سائٹ پر کئی قواعد حروف صوامت کے سلسلے میں بھی شائع ہوتے رہے ہیں ۔ ایسے تمام احباب کے لئے یہ طریقہ سمجھنا نہایت ہی آسان ہوگا۔

حروف تسخیر کی زکات کا طریقہ     

سب سے پہلے اس کی زکات ادا کی جائے ۔ طریقہ یہ ہے کہ نوروز عالم افروز کے اوقات میں ان حروف کو لکھنا شروع کردیں۔ سفید کاغذ پر ایک جانب 1858مرتبہ ۔ دوران زکات اگر بتی سلگ رہی ہو ۔ رجال الغیب کی جانب پشت ہو ۔
جب مقررہ تعداد ختم ہوجائے تو ان تمام کاغذات کو جن پر آپ نے ادائیگی زکات کے لئے ان حروف کو تحریر کیا تھا ، تہہ کرکے کسی نمناک مقام پر دفن کر دیں ۔ اب آپ ان حروف سے کام لینے کے مجاز ہیں ، ان حروف کی روزانہ مداومت کی ضرورت نہیں۔
آپ آئندہ ایک سال تک ان حروف سے کام لے سکتے ہیں ۔

حروف تسخیر سے کام لینے کا طریقہ     

نام طالب معہ والدہ علیٰ حب نام مطلوب معہ والدہ ۔
اس سطر کو بسط حرفی کرلیں ۔
حروف تسخیر کے ساتھ امتزاج دیں ۔
اگر کسی سطر میں حروف کم ہوں تو از سر نو حروف لئے جائیں گے ۔
امتزاج شدہ سطر سے برآمد ہونے والے حروف کے 4 حرفی کلمات بنا لیں ۔
آئیے ایک فرضی مثال سے اس مرحلہ کو سمجھتے ہیں ۔
زید علی حب بکر

ا ت ث ح خ د ذ ر س ش ض ظ غ ف ق ک م
ز ی د ع ل ی ح ب ب ک ر ز ی د ع ل ی (ز ی د ع ل ی ) حروف کی تعداد سطر اول سے کم ہونے کے سبب از سر نو حروف لئے گئے۔
امتزاجی سطر یہ استخراج ہوئی۔
ا ز ت ی    ث د ح ع   خ ل د ی   ذ ح ر ب   س ب ش ک   ض ر ظ ز  غ ی ف د   ق ع ک ل   م ی ۔
چار حرفی کلمات بنائے ۔

ازتی تدحع خلدی ذحرب
سبشک ضرظز غیفد قعکل
می

حروف تسخیر کا عمل کب تیار کریں؟      

تسدیس و تثلیث قمر با عطارد یا زہرہ
قرآن قمر با زہرہ یا مشتری ۔

طریقہ استعمال     

چار عدد نقوش زعفران و عرق گلاب سے تیار کردہ سیاہی سے رجال الغیب کا لحاظ رکھتے ہوئے متعلقہ سیارگان کا بخور سلگا کر تحریر کریں ۔
ایک نقش طالب کو پاس رکھنے کے لئے دیں ۔
دوسرا نقش کسی پھلدار یا پھولدار درخت سے باندھنے کے لئے دیں ۔
تیسرا نقش کسی قبر میں دفن کرنے کے لئے دیں ۔
چوتھا نقش پانی کے کنارے دفن کرنے کی ہدایت کریں ۔
انشاء اللہ العزیز نتائج آپ کی توقع سے بھی بڑھ کر برآمد ہونگے ۔
نوٹ: یہ عمل اور اس قسم کے دیگر شائع ہونے والے اعمال صرف جائز جگہ پر استعمال کریں بصورت دیگر فوری رجعت میں مبتلا ہوں گے ۔ ایسی صورت میں راقم الحروف اور ادارہ روحانی علوم ڈاٹ کام بری الذمہ ہوگا۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*