طلسم جلجلوتیہ الکبریٰ ۷

طَیطَغَتۡ(الحئی)۔

اکابر علمائے علم و فن سے منقول ہے کہ جو عامل نماز فجر کے بعد اس اسم مقدس طیطغت کو ایک سو دس مرتبہ تلاوت کرکے اپنے جسم پر پھونک لے گا تو اس ورد سے بہتر کوئی دعا نہ ہے اس کا عامل و ذاکر آسمانی و زمینی آفات و بلیات سے محفوظ ہو جاتا ہے ۔ تحریر کیا گیا ہے کہ اگر قیدی اس اسم مقدس کو تیرہ سو مرتبہ روزانہ پڑھ کر اپنے جسم پر دم کرلیا کرے تو وہ قید ناحق سے خلاصی پاجائے گا اور اگر کوئی مسافر سفر پر نکلتے وقت اس اسم مقدس کو لکھ کر اپنے مال و اسباب میں رکھے تو اس کا مال تمام آفتوں و راہزنوں کی لوٹ مار سے محفوظ رہے گا۔ اسم متذکرۃ الصدر کا روزانہ تیرہ مرتبہ تلاوت کرتے رہنا لوگوں کی نظروں میں عزیز بنا دیتا ہے ۔ اس اسم مقدس میں دو "ط” ہیں اور ہر "ط” میں یہ خاصیت ہے کہ اس کا عامل درازی عمر اور عمر بھر خوف و غم سے بے نیاز ہو جاتا ہے ۔ امام ہرمس سے منقول ہے کہ جو عامل ہر صبح اس اسم مقدس کو چار بار تلاوت کرے تو کوئی بھی دشمن اس کو نقصان پہنچانے پر قادر نہ ہوگا اور اگر کوئی ظالم و جابر اس پر ظلم و زیادتی کا ارادہ رکھتا ہوگا تو اس اسم مقدس کی تلاوت سے اس کا غضب و غصہ رحم و نرمی میں تبدیل ہوجائے گا امام ہر مس رقم طراز ہیں کہ اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ اس کے سر سے بلائیں ٹل جائیں وہ جسمانی اور روحانی امراض و عوارضات سے شفاپاجائے ، اس کا رزق وسیع ہو ، اس کے دوست اس کے قلبی ساتھی بن جائیں اور دشمن ذلیل و مقہور ہوں ، وہ لوگوں کی نظروں میں عزیز ہوجائے اور اس کی تمام تر حاجات پوری ہوجائیں تو اسے چاہئے کہ ہر روز ہر نماز فرض کے بعد اول و آخر درود پاک کے ساتھ اسم مقدس طیطغت کو ایک سو دس مرتبہ پڑھ لیا کرے ۔ ادعیہ قدسیہ میں وارد ہے کہ اسم متذکرۃ الصدر کو روزانہ پچاس مرتبہ پڑھ لیا کریں خدائے بزرگ و برتر کی حفظ و امان میں رہیں گے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*