مریخ راہو قران ۔ انگارک یوگ کے اثرات ۔

فہرست

مریخ راہو قران ۔ انگارک یوگ کے اثرات ۔

مریخ راہو قران ۔ 37 سال بعد برج حمل میں ۔ انگارک یوگ ۔ کونسے تین اہم برج کے حامل افراد کو 10 اگست 2022 تک محتاط رہنا چاہئے ۔ ویدک نجوم کی روشنی میں ۔

بروز پیر مورخہ 27 جون 2022 عیسوی کو سیارہ مریخ، سپہ سالار کی حیثیت کا حامل سیارہ برج حمل میں داخل ہوا۔ سیارہ مریخ کا برج حمل میں داخل ہونا کئی خاص وجوہات کا حامل ہے ۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ سیارہ مریخ خود اپنے برج حمل میں قیام کرے گا ، جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں جب کوئی سیارہ اپنے ہی برج میں ہو تو زیادہ باقوت ہوتا ہے اور وہ اپنی زیادہ سے زیادہ طاقت کا استعمال کرسکتا ہے ۔ دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ سیارہ مریخ کے برج حمل میں داخل ہونے کے نتیجے میں 37 سال بعد برج حمل میں انگارک یوگ بن رہا ہے، جو اس کی اہمیت کا ایک اور اہم عنصر ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ اس انگارک یوگ کے اثرات کے نتیجہ میں مختلف بروج کے حامل افراد کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لہٰذا زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ آپ کی معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ راہو پہلے سے ہی برج حمل میں موجود تھا جب 27 جون کو سیارہ مریخ برج حمل میں داخل ہوا اور اس طرح برج حمل میں مریخ راہو قران تشکیل پایا ۔ 

انگارک-یوگ

انگارک یوگ 10 اگست 2022 عیسوی تک جاری رہے گا۔ اس خاص بلاگ کے ذریعے، ہم آپ کو ان تین بروج کا بتانے جا رہے ہیں جن کے حامل افراد کو  اس وقت احتیاط برتنا چاہئے ۔ آپ میں سے بیشتر افراد مریخ و راہو کے قران کے اثرات کے متعلق بھی جانتے ہوں گے لیکن مبتدی حضرات کے لئے سب سے پہلے ہم ایک نظر سیارہ مریخ و راہو کے قران اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے اثرات پر ڈالتے ہیں۔ آگے بڑھتے ہوئے۔

علم نجوم یا علم غیب 

 

مریخ و راہو قران کے اثرات

علم نجوم خواہ یونانی طریق ہو یا ویدک نجوم ، دونوں میں ہی سیارگان کے قران خاص اہمیت کے حامل مانے گئے ہیں۔
دو سعد سیارگان کا قران سعد اثرات کو ظاہر کرتا ہے، جب کہ اس کے برعکس دو نحس سیارگان کا قران کے اثرات کے نتیجہ میں ناموافق نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ سعد و بد سیارگان کے قران کے مختلف نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ کچھ حیران کن و دلچسپ اثرات بھی دیکھے جا سکتے ہیں ۔

نوٹ: یاد رکھیں کہ  آپ کے پیدائشی زائچہ میں سیاروں کی پوزیشن ہی ان اثرات کو صحیح طرح سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔ 

زائچہ-انگارک-یوگ

اگر ہم اس معاملے میں مریخ اور راہو کے قران کے متعلق بات کریں تو، ماہرین علم نجوم کا دعویٰ ہے کہ اس کے منفی اثرات ہیں۔ جیسا کہ ہم گزشتہ سطور میں رقم کرچکے ہیں کہ مریخ اور راہو کا قران انگارک یوگ کا سبب بنتا ہے، جس سے وہ افراد جن کے زائچہ میں مریخ یا راہو منفی اثرات کے حامل ہوں انہیں مالی نقصان، جھگڑے، مشکلات، قرض لینے اور دیگر متعدد مسائل کا سامنا کرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ لہٰذا وہ تمام افراد جنہیں ان کے پیدائشی زائچہ میں سیارگان کے سعد و نحس ہونے کا علم ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ان کا مریخ یا راہو منفی اثرات دے رہا ہے ، اس وقت کے دوران انہیں خاص احتیاط کی ضرورت ہے ۔ 

احتیاطی-تدابیر-انگارک-یوگ

انگارک یوگ – احتیاطی تدابیر اور علاج

ماہرین نجوم کے مطابق جن کے پیدائشی زائچہ میں انگارک یوگ ہے، آگ اور گاڑی کے معاملات میں اضافی احتیاط برتیں۔ اس کے علاوہ، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایسے تمام افراد بحث و تکرار کے معاملات سے گریز کریں اس کے ساتھ ہی خاندان کے بزرگ افراد کو ہرگز پریشان نہ کریں ۔ 

ویدک علم نجوم کے مطابق جب انگارک یوگ بنتا ہے تو انسان کے مزاج میں سختی آتی ہے۔ ایسے افراد معمولی باتوں پر جلد غصے میں آ جاتے ہیں اور بغیر کسی وجہ کے لڑائی جھگڑے میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ خود میں حالیہ دنوں میں ایسی تبدیلی محسوس کر رہے ہیں تو جان لیں کہ انگارک یوگ کے منفی اثرات ہو سکتے ہیں اور ان سے بچنے کے لئے آپ درج ذیل اقدامات کر سکتےہیں ۔

  • روزانہ کسی بھی وقت اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ہمراہ ایک مرتبہ سورہ یس کی تلاوت قربتہً الی اللہ کی نیت سے کرنا ۔
  • مراقبہ کریں اور خود کو پرسکون رکھئے ۔ جس قدر ہو سکے بحث و مباحثہ سے گریز کریں ۔ 
  • بروز منگل سرخ رنگ کی اجناس کا صدقہ دیں ۔ 
  • منفی باتوں ، فضول مذاق و تضحیک آمیر رویہ سے گریز کریں ۔ بالخصوص جب دوستوں کی محفل میں ہوں ۔ 
  • اپنے اہل خانہ کے ساتھ شائستہ گفتگو کریں اور کوشش کریں کہ کسی بات پر بحث و تکرار کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

عالمی طور پر سیارہ مریخ راہو قران کے اثرات ۔ انگارک یوگ کے اثرات

  • طوفانوں کا آنا ۔ تیز ہواؤں کا چلنا 
  • پولیس فورس ، فوجی نظام پر حملے کے خدشات
  • ہوائی جہاز کے حادثات ہونا 
  • ملکی سیاست میں اہم تبدیلی کا رونما ہونا
  • سیلاب کا خدشہ جس سے لوگوں کی جان و مال کا نقصان ہو 
  • زلزلے اور آتشزدگی کے واقعات میں شدت آنا 
  • عوام کا سیاسی لیڈران سے اختلاف 
  • موسم میں واضح تبدیلی واقع ہونا
  • ملکی سیاست میں عدم استحکام 
  • عام عوام کو مایوسی کا سامنا
  • ملکی ماحولیاتی نظام کو درہم برہم کرنے کا کوئی منصوبہ تیار ہو سکتا ہے 
  • صحت کے مسائل جن میں بالخصوص امراض قلب ، چوٹیں لگنا ، بلڈ پریشر ، جلنا وغیرہ 

مریخ راہو قران ۔ کن تین بروج کے حامل افراد کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے ؟

برج ثور کے حامل افراد ( ویدک نجوم کے مطابق )۔

برج-ثور-انگارک-یوگ

برج ثور کے حامل افراد کے بارھویں گھر میں یہ انگارک یوگ بنا ہے ، ایسی صورت میں برج ثور کے حامل افراد کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے بالخصوص ناگہانی اخراجات جو آپ کے بجٹ کو متاثر کر سکتا ہے ۔ بہن بھائیوں سے تعلقات میں کشیدگی ، ایسی صورت میں آپ کو اپنا لہجہ نرم رکھنا رکھنا چاہئے ۔ آپ کے دشمن اس دوران نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتے ہیں لہٰذا احتیاط کی خاص ضرورت ہے ۔ کاروباری یا ملازمتی امور میں اہم فیصلے کرنے سے گریز کیجئے کیوں کہ ناکامی کا سامنا ہو سکتاہے ۔ 

روحانی علاج : روزانہ صبح جب بیدار ہوں تو سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے آگے پیچھے ، دائیں بائیں ، اوپر نیچے ۔ پھونک مار دیا کریں اسی طرح یہ عمل رات سونے سے قبل بھی کرلیں ۔ ان شاء اللہ العزیز حصار میں رہیں گے ۔ اس کے علاوہ منگل کے روز سرخ رنگ کی کسی شے یا اجناس کا صدقہ دیں ۔ ( 10 اگست 2022 تک یہ اثرات رہیں گے )۔ 

برج اسد کے حامل افراد ( ویدک نجوم کے مطابق ) ۔ 

برج-اسد-انگارک-یوگ

برج اسد کے حامل افراد کے نویں گھر میں انگارک یوگ بنا ہے۔ قسمت کے معاملات میں انتہائی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اس بات کا امکان ہے کہ آپ کی زندگی مزید تناؤ کا شکار ہو جائے کیونکہ کاروبار یا ملازمتی امور میں رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کوئی بھی اہم سفر جس کی آپ نے منصوبہ بندی کر رکھی ہو آپ کے لئے چیلنجز کا باعث بن سکتا ہے ۔  ڈرائیونگ میں اضافی احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں کیونکہ آنتوں کے مسائل سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں ۔

روحانی علاج : روزانہ صبح جب بیدار ہوں تو سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے آگے پیچھے ، دائیں بائیں ، اوپر نیچے ۔ پھونک مار دیا کریں اسی طرح یہ عمل رات سونے سے قبل بھی کرلیں ۔ ان شاء اللہ العزیز حصار میں رہیں گے ۔ اس کے علاوہ منگل کے روز سرخ رنگ کی کسی شے یا اجناس کا صدقہ دیں ۔ ( 10 اگست 2022 تک یہ اثرات رہیں گے )۔ 

برج میزان کے حامل افراد ( ویدک نجوم کے مطابق ) ۔ 

برج-میزان-انگارک-یوگ

برج میزان کے حامل افراد کے پانچویں خانہ میں یہ انگارک یوگ بنا ہے ۔ رومانوی و ازدواجی معاملات میں بگاڑ کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ وہ افراد جو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے کوشاں ہیں انہیں رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ اس وقت کے دوران خود کو بے بس محسوس کریں گے ، اس بات کا بھی امکان ہے کہ آپ اپنے خاندان کے افراد اور عزیزوں کے ساتھ بحث اور جھگڑا کریں۔ کاروباری و ملازمتی امور میں کافی احتیاط برتیں۔ بصورت دیگر، آپ کو اپنی کہی ہوئی بات اور غصے کے سبب بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*