اس مرتبہ علم جفر اخبار کا جو مستحصلہ پیش کرنے جا رہا ہوں یہ مستحصلہ ناد علی (ع) کے نام سے موسوم ہے ۔ جسے آفتاب جفر حصہ دوئم میں ایم غلام عباس اعوان صاحب نے رقم فرمایا ہے ، میرے ذاتی ذرائع کے مطابق مستحصلہ ہٰذا موصوف کو علامہ غلام عباس شاد گیلانی مرحوم و مغفور نے تعلیم فرمایا تھا جسے من و عن درج کیا گیا ہے ۔
اس مستحصلہ کے حل کے لئے جو سطور کتاب مذکورہ میں درج کی گئی ہیں میں من و عن انہیں یہاں نقل کر رہا ہوں آخر میں اس مستحصلہ کا سوفٹوئیر بھی پیش کیا جا رہا ہے جس کا کوئی ہدیہ مقرر نہیں کیا گیا یہ ہر عام و خاص کے لئے بلا معاوضہ پیش کیا جا رہا ہے ۔
موصوف فرماتے ہیں کہ مستحصلہ ناد علی ؑ ابجد ناد علی ؑ سے حل ہوتا ہے ۔ اس مستحصلہ کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے میں پورے وثوق سے عرض کر رہا ہوں کہ کسی دوسرے جفار کے پاس یہ ابجد آپ کو نہ ملے گی اور یہ ابجد میں نے صرف اپنے عزیز شاگرد ضمیر الحسن کو تعلیم کی ہے ۔
آج سوچا کہ باب مدینۃ العلم کی ذات گرامی سے منسوب یہ قاعدہ موالیان حیدر کرار کے لئے بالتفصیل صفحہ قرطاس پر لکھ دوں جس شخص کو اس قاعدہ پر گرفت حاصل کرنا مقصود ہو اسے مندرجہ ذیل شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔
سوال قائم کرتے وقت جفار کا باوضو ہونا لازم ہے ۔
پانچ مرتبہ ناد علی ؑ صغیر کا ورد کرتے ہوئے سوال کو ترتیب دیں ۔
کاغذ قلم سیاہی کا مطہر ہونا لازم ہے ۔
ذات امیر المومنین علیہ السلام پر کامل ایمان رکھتا ہو ورنہ بانگ دہل لکھ رہا ہوں کہ اس قاعدہ کا حل کرنا ما سوائے دماغی کوفت کے کچھ پلے نہ پڑے گا۔
جفار کے لئے لازم ہے کہ وہ جھوٹ ، فریب سے پرہیز رکھے ۔ مندرجہ بالا شرائط پر عمل کے ساتھ اس قاعدہ پر مشق کریں انشاء اللہ علم جفر کا بحر اوقیانوس ٹھاٹھیں مارتا ہوا آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوگا ۔
تشریح العمل
سوال کی بندش مرکزی یا محوری قوانین کے مطابق کرلیں ۔
سوال بسط حرفی کرکے خالص کرلیں اور دو بار موخر صدر کرلیں ۔
تینوں سطور کا جمل بحساب مفرد اعداد حاصل کریں اور سطر چہارم میں لکھتے جائیں ۔
ان مراتب کے لحاظ سے سطر سوم کے حروف کو ابجد ناد علی ؑ میں دیکھیں اور مرتبہ کے مطابق (مرتبہ سے مراد سطر چہارم کا مجموعہ ) گنتی کرکے حروف مستحصلہ لے لیں ۔
ان حاصلہ حروف کو ایک بار موخر صدرکرلیں ۔
تمام سطر کے حروف کی تنصیف کریں مثلاً ب ج د کی تنصیف کرنا ہے ۔ ب کے اعداد ۲ نصف ۱ ہوگا اور ۱ کا حرف (الف ) ہے ۔
ج کا ابجد عددی تین ہے اور تین کی تنصیف سے کسر آتی ہے اس لئے ہر ایسے حرف تنزل حرفی اس کی تنصیف ہوتی ہے یعنی (ج) کا نصف(ب) ہے ۔
اس تنصیف کی دوبارہ تنصیف کریں اس سطر کے حروف کی تعداد کو دو برابر حصوں میں تقسیم کرلیں حروف کی تعداد طاق ہو تو درمیانی حرف حذف کرلیں ۔
ان دوحصوں کو (حصہ اول و حصہ دوئم)کو اوپر نیچے رکھ کر امتزاج کرلیں ۔
سطر امتزاج کوخالص کرلیں ۔
سطر تخلیص کو تین بار موخر صدرکریں ستّر فیصد سے لیکر اسّی فیصد تک حروف خود ناطق ہونگے بقیہ تنصیف سے ناطق ہونگے ۔
ابجد ناد علیؑ یہ ہے ۔
Salam Alaikum,
I’m not able to download and open the Software..please help