Ring Mushkil Kusha | انگشتری مشکل کشاء

انگشتری مشکل کشاء

فہرست

ترکیب ہٰذا اس سے قبل کئی بار شائع کی جا چکی ہے عمل ہٰذا قبلہ علامہ ڈاکٹر غلام عباس شاد گیلانی مرحوم  کا بیان کردہ ہے ضرورتمند حضرات فیض اٹھا سکتے ہیں ۔

تقدیر کا مسئلہ کا ایک الجھا ہوا مسئلہ ہے۔مصائب و مشکلات ، موت و زندگی صحت و بیماری ، امیری و غریبی ۔ سب کچھ قدرت کی جانب سے ہے میں اس مسئلہ پر قلم اٹھا کر خوامخواہ پریشان ہونا نہیں چاہتا مشکلات خدا کی جانب سے تو مشکلات کا حل بھی خدا کی جانب سے ۔ عملیات کیا ہیں ؟۔ مختلف طریقوں ، مختلف قاعدوں اور مختلف راستوں سے اللہ کی بارگاہ میں قبولیت کے لئے دعا ۔ بس اللہ اللہ خیر سلا ۔
عملیات کے بعض ایسے طریقے بھی ہیں کہ جن کے ذریعے اللہ جلد دعا قبول فرماتا ہے انہیں عجیب و غریب طریقوں میں سے ایک انسب اور بہتر طریقہ ہے ۔ انگشتری مشکل کشاء !!!۔
یہ انگشتری ۲۷ ماہ رجب کی رات کو (۲۶ کا دن گزار کر جو رات آئے گی)شام سے لے کر رات ۱۲ بجے تک بنائی جاتی ہے ۔ اس رات کو پوری طہارت ، غسل خوشبو اور بخورات کے اہتمام کے ساتھ درج ذیل نقش چاندی کے پترہ پر کندہ کریں کندہ کرتے وقت منہ میں موتی (مروارید)کا ایک دانہ رکھنا ضروری ہے ۔مغرب کی جانب منہ ہو بخور لوبان کا ہو یا اگر بتی جل رہی ہو ۔ خوشبو سے جسم معطر ہو کوئی سی میٹھی چیز کھا کر نقش ہٰذا جس قدر کندہ کر سکیں چاندی کے پتروں پر کندہ کرلیں اور پھر چاندی کی انگوٹھیوں میں دوسرے دن نگینہ کے مقام پر سنار سے لگوالیں اس انگوٹھی میں ایک سرخ رنگ کا دھاگہ باندھ لیں اور تیل سے اس انگشتری کو چپڑ کے روزانہ ایک گھنٹہ تک دھوپ میں رکھا کریں رفع حاجت کے وقت انگشتری کو منہ میں رکھ لیا کریں اور پھر بعد فراغت جیب میں ڈال لیا کریں تین دن تک انگشتری کو انگلی میں پہننا منع ہے صرف جیب میں رکھا کریں ۔ تیسرے دن اسے دائیں ہاتھ کی چھنگلی میں ڈال دیں مگر تازندگی کڑی شرط یہ ہے کہ رفع حاجت کے اوقات میں اسے انگلی سے اتار کر منہ میں ڈال لیا کریں اس انگشتری کے بہت سے فوائد ہیں

لوگ حد سے زیادہ احترام کریں گےتسخیر خلق ہوگیروپے کی افراط ہوگی

اور جب کوئی مشکل پیش آجائے تو اس انگشتری پر تیل لگا کر ۱۵ منٹ تک دھوپ میں رکھ دیں اور پھر ہاتھ اٹھا کر انگشتری کو ہاتھ میں لے کر اللہ کی بارگاہ میں دعا مانگیں انشاء اللہ مشکل آسان ہوجائے گی ۔

naqshwachaal

گزشتہ سال بھی اس انگشتری کو ادارہ نے تیار کیا تھا کئی احباب اب تک اس کے روحانی اثرات سے فیضیاب ہوچکے ہیں جن دوستوں کے ہاتھ میں یہ اب تک موجود ہے وہ آج بھی اس کی تعریف کرتے ہیں انگشتری تیار کرنے کا مفصل طریقہ کار بیان کیا جا چکا ہے تاہم وہ افراد جو ادارہ سے تیار کروانے کے خواہشمند ہوں وہ ۲۷ رجب سے قبل رابطہ فرما سکتے ہیں ۔

  

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*