حروف صوامت کی زکات

حروف صوامت کی زکات کا آسان قاعدہ

کسی بھی گرہن میں ان تیرہ حروف ( ا ح د ر س ص ط ع ک ل م و ھ ) کو پاک و صاف ہو کر الگ جگہ باوضو رو بقبلہ بیٹھ کر اگر بتی سلگائیں اور خاموش رہ کر سفید کاغذ پر ایک جانب نیلی یا کالی سیاہی سے یا انہی رنگوں کی پینسل سے پانچ سو تینتالیس 543 مرتبہ لکھنے سے زکات اصغر ادا ہوجائے گی ۔ اب ان تمام کاغذات کو جن پر زکات ادا کی گئی ہے کسی پاک و صاف جگہ دن کر دیں مداومت کے طور پر روزانہ تیرہ مرتبہ انہیں لکھا کریں بہتر ہوگا کہ ایک چھوٹی سی سفید کاغذ کی کاپی تیار کریں اس کاپی کے ایک ورق کی ایک جانب پینسل یا قلم سے روزانہ ان حروف کو تیرہ بار لکھا کریں جب یہ کاپی پُر ہوجائے تو حسب سابق کاغذات کے ، اسے بھی پاک و صاف جگہ دف کردیں اور دوسری تیار کریں ۔ پھر ہر سال ایک دفعہ کسی بھی گرہن میں زکات کی تجدید کرلیا کریں یاد رہے کہ زکات اصغر ادا کرنے کے بعد آپ کسی دوسرے کو اجازت دینے کے مجاز نہیں اگر اجازت دی دی تو یہ زکات دوسرے کو منتقل ہوجائے گی اور آپ خود کوڑے رہ جائیں گے ۔ تین سال گرہن میں تجدید کے بعد آپ زکات اکبر کے عامل بن جائیں گے اب صرف روزانہ مداومت کرنا باقی ہوگی مگر تجدید زکات کی ضرورت باقی نہ رہے گی اب آپ کسی اور کو بھی اجازت دینے کے اہل ہونگے اگر کوئی مسلسل ہر گرہن میں جو تعداد میں تیرہ ہوں 543 مرتبہ تجدید کرتا رہے تو وہ عامل زکات کبیر کا عامل ہوگا اب نہ تو روزانہ لکھنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی تجدید کی ۔

مزید پڑھئے : حروف صوامت کیا ہیں؟

2 Comments

  1. جناب عالی
    السلام علیکم
    یہ سورج گرہن میں کرنا ہے یا چاند گرہن میں۔؟

  2. مختلف ماہرین کی مختلف آراء ہیں ، بعض حضرات اس بات کے داعی ہیں کہ سورج گرہن میں شمسی اعداد کے مطابق زکات ادا کی جائے اور زکات قمری گرہن میں دی جا رہی ہے تو قمری اعداد لئے جائیں ۔ جبکہ میرا پچیس سالہ تجربہ اس بات کا شاہد ہے کہ آپ کسی بھی گرہن میں زکات ادا کر سکتے ہیں بس اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ اگر ترتیب شمسی حروف کی رکھی گئی ہے (خواہ اعداد قمری ہی کیوں نہ ہوں ) تو اعمال کی تیاری میں وہی ترتیب ملحوظ رکھی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*