استحکام روپیہ ۔ تسدیس عطارد و زحل

زحل زندگی کے اہم امور میں اثر انداز ہوتا ہے۔ اسکی نظرات نہایت مستحکم مدد دیتی ہیں۔
مورخہ 30 نومبر 2020 عیسوی بوقت صبح سات بجکر چالیس منٹ پر زحل و عطارد کی نظر تسدیس کا آغاز ہوگا جبکہ ان دو سیارگان کی نظرات کی تکمیل کا وقت مورخہ یکم دسمبر 00 بجکر 01 منٹ پر ہوگا اور اختتام یکم دسمبر 2020 بوقت چار بجکر بائیس منٹ شام کو ہوگا۔
 آپ چاہتے ہیں کہ اگر کوئی بچہ یا جانور بھاگ جاتا ہو یا بیوی سسرال کی بجائے اپنے میکے میں ہی رہائش پذیر رہتی ہو تو اسے باندھنے کے لئے اس لوح استحکام کو عطارد و زحل کی نظر تسدیس میں تیار کریں۔
 اسی طرح اگر روپیہ پیسہ ٹھہرتا نہیں ہے مقصود یہ ہے کہ روپیہ پاس ٹھہرے تا کہ آمدنی جمع ہوتی جائے تو بھی اس وقت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ ان امور کو جنہیں بیان کیا گیا ہے کو استحکام دینے اور حفاظت کرنے کے لئے خدائے عظیم کے چھ اسمائے حسنہ کی قدسی طاقتوں سے مدد لی جاتی ہے۔ ان اسمائے حسنہ میں یہ قوت ہے کہ وہ سیارگان کی قوت کو تیزی سے جذب کر لیں۔ اور اس کا انعکاس کریں تا کہ جو شخص اس لوح کو اپنے پاس رکھے اختیار و قبضے کی قوتیں مضبوط ہوں۔
خیال رہے کہ یہ عمل جناب کاش البرنی مرحوم کا ہے جسے متعدد مرتبہ تجربہ کی میزان پر پورا اترتے دیکھا ہے ۔
جب یہ لوح تیار کریں تو اس کے نیچے مختصر طور پر اپنا مطلب بھی لکھیں ۔ مثلا : قیام و بقائے قدم فلاں بنت فلاں ( بیوی کا میکے بیٹھے رہنے کی صورت میں )
قیام و بقائے روپیہ ( روپیہ ٹھہرانا مقصود ہو تو ) ۔
 اب لوح کے چاروں جانب حروف صوامت کا حصار کریں۔ اور اسے گلے میں پہن لیں ۔ اس نقش کو کاغذ پر کالی سیاہی کی مدد سے یا چاندی کی لوح پر کندہ کریں۔ عمل تحریر کرتے وقت تنہا پاک و صاف جگہ با وضو متعلقہ سیارگان کے بخور ملا کر جلائیں ۔ جن میں آپ عمل تیار کر رہے ہیں۔ لوح پہننے سے قبل کسی میٹھی چیز پر ختم دیں اور اسے خیرات کریں۔ مذکورہ بالا امور میں جس نقش کا  ذکر کیا گیا ہے وہ یہ ہے۔loh-e-istehkam-ki-chal
loh-e-istehkam
عمل تکمیل نظر کے وقت سے قریب ترین ساعت عطارد یا زحل کا انتخاب کرکے تیار کریں ۔
آسان سا عمل ہے ہر فرد خود کے لئے تیار کر سکتا ہے ۔ وہ افراد جو ادارے سے تیار کروانا چاہیں وہ وقت سے قبل رابطہ فرمائیں ۔ 


Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*