اوج مریخ . قوت مدافعت کے حصول کا بہترین ذریعہ ۔ 10 جولائی 2021 ع

کرونا وائرس اور مریخ

یہ تحریر بالخصوص اوج مریخ 2021 کے حوالہ سے قلمبند کی گئی ۔ گزشتہ اوقاتِ اوج مریخ میں مختلف اعمال شائع کئے جا چکے ہیں ان سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں ۔ 

جب بھی کہیں سیارہ مریخ کا ذکر ہوتا ہے تو سب سے پہلے انسان کے ذہن میں جنگ، موت، قتل، دشمن اور بیماریوں کا تصور آتا ہے۔ قدرت نے ہر چیز کو منفی اور مثبت قوت عطا کی ہے۔ علم نجوم میں سیارہ مریخ کو نحس قرار دیا جاتا ہے۔ ایک ایسا دور بھی گذرا ہے جب انسان سیارہ مریخ کی عبادت کیا کرتا تھا اور اس کے لیے جانوروں سے لے کر زندہ انسانوں کو ذبح کرکے مریخ کو خوش کیا جاتا تھا۔ آج کے دور کا انسان بھی مریخ کی پراسرار قوتوں کے سحر میں جکڑا ہوا ہے اور اسی سحر کے اثرات کی وجہ سے انسان مریخ کی قربت چاہتا ہے۔ مریخ کی قربت حاصل کرنے کے لیے جدید انسان نے اس سیارہ پر آباد ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے سالانہ کھربوں ڈالر خرچ بھی کئے جا رہے ہیں۔
کرونا وائرس نے دنیا کے راہنماؤں کے ان دعوں کو جھوٹا کر دیا جس میں وہ یہ کہا کرتے ہیں کہ ان کا ملک کا دفاعی نظام اتنا مضبوط ہے دشمن ان کو معمولی سا بھی نقصان نہیں دے سکتے اور اس دفاعی کی قوت کے وجہ سے وہ دنیا میں کہیں بھی کسی بھی وقت بڑے سے بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بےشک دنیا نے خود کو خطرناک اور جان لیوا ہتھیاروں سے لیس کر لیا ہے لیکن پوری دنیا ایک چھوٹے سے وائرس کے سامنے شکست خوردہ پڑی ہے۔  کرونا وائرس نے پوری دنیا پر خوف اور موت کی فضا قائم کی ہوئی ہے۔ دنیا کا کوئی انسان یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس عذاب سے کب مکمل طور پر تحفظ نصیب ہو گا۔
علم نجوم میں کسی سیارہ کی سعادت و نحوست کا تعلق مختلف بروج میں اس کے قیام سے ہے۔ جن سیاروں کو بہت سعد قرار دیا جاتا ہے ان کے متعلق بھی حکم یہی دیا جاتا ہے کہ مخصوص بروج میں سعد ترین سیارہ بھی نحس ہو جاتا ہے۔ ہمارے نظام شمسی کا سب سے زیادہ طاقتور اور حکمران سیارہ شمس کی تمام مثبت قوت اس وقت منفی ہو جاتی ہے جب یہ برج میزان میں ہوتا ہے۔  اسی طرح سب سے نحس سیارہ زحل اس وقت سعد بن جاتا ہے جب وہ برج میزان یا برج قوس میں آتا ہے۔
اسی طرح مریخ بھی مختلف بروج میں مختلف قوت رکھتا ہے۔ مریخ جب اپنے شرف یا اوج کے برج میں آتا ہے تو اس وقت یہ بہت مثبت قوت رکھتا ہے۔
مریخ کی اسی مثبت قوت سے کئی کام لئے جا سکتے ہیں ۔ مثلاً جسمانی کمزوری و تھکاوٹ رہتی ہو ، 
دشمنوں پر غلبہ مطلوب ہو ، کھیلوں کے میدان میں فتحیابی درکار ہو یا کہیں مقابلہ ہو اور خواہش ہو کہ مقابلہ میں غالب آسکوں ، کسی بھی قسم کی مردانہ کمزوری کا شکار ہیں یا کسی بیماری کا شکار ہیں ، یا جسم میں خون کی کمی واقع ہے یا آپ چاہتے ہیں کہ جسم میں قوت مدافعت کو بڑھایا جائے تاکہ مختلف امراض سے لڑنے کی اہلیت حاصل ہو سکے تو اس سعد وقت سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ 
مریخ انسان کی بھرپور جسمانی قوت دیتا ہے۔ مریخ انسانی جسم کے نظام مدافعت کو بھی بہت مضبوط بنا دیتا ہے جس کی وجہ سے انسان ہر طرح کی بیماری سے محفوظ رہتا ہے۔ مریخ کے شرف یا اوج میں بیماریوں کے خلاف لڑنے والا انسانی نظام کو طاقت دینی والی لوح تیار کر کے پہنی جائے یا اپنے پاس رکھی جائے تو انسان کا جسم ہر طرح کے امراض اور وائرس لڑنے کی بھرپور طاقت حاصل کر لیتا ہے جس کی وجہ سے انسان ایک مکمل صحت مند زندگی گذارتا ہے۔
آج ہم ایک ایسی لوح پیش کر رہے ہیں جس کو مریخ کے شرف یا اوج میں تیار کر کے خود اور دوسروں کو موذی امراض اور جان لیوا وائرس سے بچا سکتے ہیں.
سب سے پہلے اس لوح کی چال سمجھ لیں۔ یہ لوح مربع آتشی میں تیار ہو گی۔ قارئین کی سہولت کے لیے چال یہاں دی جا رہی ہے۔

naqsh-e-murabba-atishi-chal

اب ہم ایک مثال سے لوح بنانے کے طریقہ کو سمجھاتے ہیں۔ جب آپ لوح تیار کرنے لگیں تو اس وقت مریخ کے مخصوص بخورات جلانا ضروری ہے اس سے لوح میں تاثیر بھی پیدا ہوتی ہے اور بہت زبردست نتائج ملتے ہیں۔ مریخ کے بخورات میں دار چینی، سرخ مرچ، افیون، رال، سندروس، قسط اور رائی شامل ہیں۔ اگر یہ سب نہ مل سکیں تو جتنے بخور مل جائیں ان سے کام لیں۔ بخورات کو کوئلے سلگا کر ان پر ڈالیں تا کہ ان سے دھواں پیدا ہو۔

لوح کے لیے ہم جو اعداد لیں گے وہ یہ ہیں:
نام مع والدہ
قانون کے اعداد
ہماری مثالی لوح میں نام مع والدہ کے اعداد 480 ہیں۔ قانون کے اعداد 1678 ہیں۔ ان دونوں کو جمع کیا تو 2158 کا مجموع حاصل ہوا۔ اب اس میں سے مربع آتشی کے قانون کے مطابق 30 عدد منفی کیے تو 2128 کا عدد حاصل ہوا۔ اس کو چار پر تقسیم کیا تو 532 حاصل قسمت ملا۔ اس عدد 532 سے ہم لوح کے تمام خانوں کو پر کریں گے۔ اگر عدد کو چار پر تقسیم کرنے سے 1 بچے تو خانہ 13 میں ایک عدد کا مزید اضافہ ہو گا، اگر تقسیم سے 2 بچے تو خانہ 9، تقسیم سے 3 بچے تو خانہ 5 میں ایک عدد کا مزید اضافہ ہو گا۔
ہماری لوح کے لیے حاصل قسمت 532 ہے۔ اب ہم مربع آتشی کی چال کے مطابق لوح کے تمام خاںوں میں ایک ایک کا اضافہ کر کے پر کریں گے۔
auj_marrikh_2021_naqsh_tilsim_taweez

لوح کے اوپر موکل کا نام ”لوخائیل” لکھیں ۔
لوح تیار کرنے سے پہلے رجال الغیب کو مدنظر رکھ کر بیٹھنے کی سمت کا انتخاب کریں۔  یہ لوح مریخ کی ساعت میں تیار ہو گی۔
جب لوح تیار ہو جائے تو اسے گلے یا دائیں بازو میں پہن لیں۔

ان شاء اللہ جسمانی طور پر تمام کمزوریاں دور ہوں گی ، بہترین قوت مدافعت کا حصول ہوگا اور اگر خون کی کمی واقع ہے تو بتدریج کمی دور ہونا شروع ہوجائے گی ۔



Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*