No Picture
علم نقوش ۔ عملیات و تعویذات

عملِ خوشحالی

دنیا کی تیز رفتاری نے ایک نئے معاشی نظام کو جنم دیا ہے ۔ اس معاشنی نظام میں عالمی کرنسیوں کی تعداد کو کم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے درمیان فاصلے کم کئے جا رہے ہیں تاکہ ایک ملک دوسرے ملک سے اپنی ضروریات بآسانی پوری کر سکے ۔ اس نظام کا بنیادی اصول یہ تھا کہ ممالک کے درمیان اقتصادی سرحدیں ختم کردی جائیں ۔ اس نظام نے مختلف ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح جوڑ دیا ہے کہ ایک ملک کے معاشی حالات سے دوسرا ملک بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ امریکہ اور یورپ میں موجود حالیہ اقتصادی بحران اس کی واضح مثال ہے ۔ اس اقتصادی بحران کی وجہ سے کروڑوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں لاکھوں کاروبار تباہ ہوگئے ان ممالک میں بسنے والے غیر ملکی جن میں اکثریت پاکستان اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہے وہ بھی بُری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ اکثریت کے پاس ملازمت نہیں ہے اور اس مسئلہ سے باہر نکلنے کا کوئی حل بھی بظاہر نظر نہیں آتا۔
آج اس بزم میں ہم ایسا عمل پیش کرنے جا رہے ہیں جس کی خوبیوں اور عظمت کو قلم بند کرنا نہایت ہی دشوار ہے ۔ اس عمل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ ہم اختصار سے کام لیتے ہوئے اپنے قارئین پر صرف یہ واضح کرتے ہیں کہ یہ عمل خوشحالی ، وسعت رزق ۔۔ کاروبار کی ترقی ، حصول ملازمت ، قرض کی ادائیگی ، محتاجی کے خاتمہ غرض ہر دشواری کو دورکرنے اور زندگی کو کامیاب اور خوشحال بنانے کا سرتاج عمل ہے ۔ [مزید جانئے۔۔۔]

No Picture
مضامین

طلسم ہیکل سلیمانی ۷

طلسم ہیکل سلیمانی اور ترقی رزق و روزگار۔

آج سے چند ماہ قبل قارئین کو یاد ہوگا کہ طلسم شفاء الامراض کے نام سے ایک عنوان شروع کیا گیا تھا جو کہ علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم کی کتاب قانون طلسمات سے نقل کیا گیا تھا ۔ درحقیقت علامہ مرحوم علم کی اس بلندی پر پرواز تھے جہاں تخیل کے پر بھی جلا کرتے ہیں ۔ علامہ مرحوم نے قدیم نایاب و صدری اعمال جو کہ عبرانی و سریانی زبان میں تھے پر کافی تحقیق کی اور اسے پیش کیا ۔ علامہ صاحب کے وہ اعمال جو سہل الحصول ہونے کے علاوہ ممکن العمل تھے انہیں میں نے ذاتی طور پر استعمال کیا اور حرف بحرف درست پایا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم سے رابطہ نہ ہوتا تو شاید میں اس پرخار دشت میں بھٹکتا رہتا ۔ اس ماہ سے ہم ایک نیا سلسلہ بعنوان “طلسم ہیکل سلیمانی ” قسط وار صورت میں تحریر کر رہے ہیں عمل ہٰذا علامہ مرحوم کی کتاب انوار طلسمات سے لیا گیا ہے ۔ تمام قارئین سے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی گزارش کی جاتی ہے [مزید جانئے۔۔۔]