
روحانی عملیات اور مجربات کی دنیا میں لوح حجاب مبارک ایک معروف اور کثیر المقاصد لوح سمجھی جاتی ہے۔ بہت سے لوگ اس کے بارے میں یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کیا ہے، کن بنیادوں پر تیار کی جاتی ہے، اس کے روایتی فوائد کیا ہیں، اور آیا اسے اپنے نام یا دنِ پیدائش کے مطابق تیار کروایا جا سکتا ہے یا نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوح حجاب مبارک نہ صرف ایک معلوماتی موضوع ہے بلکہ ان افراد کے لئے بھی خاص کشش رکھتی ہے جو روحانی حفاظت، کشادگی، عزت، برکت یا کسی خاص مقصد کے لئے حسبِ نام لوح تیار کروانا چاہتے ہیں۔
اس مضمون میں ہم لوح حجاب مبارک کا تعارف، اس کی روایتی بنیاد، منسوبہ حروف و ستارگان، تیاری کا طریقہ، استعمال کی صورتیں، اہم احتیاطیں، اور حسبِ نام لوح حجاب مبارک تیار کرنے/ کروانے کی رہنمائی ایک ہی جگہ پیش کر رہے ہیں۔
قارئین کرام کی خدمت میں اس مرتبہ لوح حجاب مبارک پیش کرنے جا رہا ہوں۔ یہ لوح مبارک ہر مقصد میں موزوں و معاون ہے۔ اس لوح مبارکہ کی تیاری میں سریانی زبان کے سات حروف سے مدد لی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ سریانی زبان میں یہ اسمِ اعظم کے حروف ہیں۔
ان کے عربی زبان میں جو ترجمہ کیا ہے وہ درج ذیل ہے ۔
حاملِ لوح جنات و شیاطین کے شر، سحر و جادو، نظرِ بد، حسد، موذی جانور، مہلک حادثات سے محفوظ رہتا ہے، اسی سبب اس لوح کو لوح حجاب مبارک کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ نہ صرف یہ، بلکہ اس لوح کے اثرات میں یہ بات بھی دیکھی گئی ہے کہ:
حاملِ لوح کا رزق کشادہ ہوتا ہے
خلقت میں عزت، توقیر اور وقار میں اضافہ ہو جاتا ہے
روپیہ پیسہ سے ہاتھ خالی نہیں رہتا
ترقی ہونا شروع ہو جاتی ہے
مرتبہ میں بلندی حاصل ہونا شروع ہو جاتی ہے
یہ تمام امور بعض اوقات غیر متوقع طور پر واقع ہوتے ہیں۔ حاملِ لوح پر سحر اثر انداز نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کا حامل مقروض رہ سکتا ہے۔ بلکہ حاملِ لوح میں یہ قوت پیدا ہو جاتی ہے کہ دوسروں کو فائدہ پہنچا سکے۔
ان سات حروف میں سے ہر حرف کا ایک اسم ہے، اور اس کا منسوبی طلسم ہے، ہر حرف سے متعلق سیارہ ہے، موکل و اعوان و خدام ہیں، ان سے منسوبہ اسمِ الٰہی ہیں۔ تمام منسوبات کو ایک جدول کے ذریعہ پیش کیا جاتا ہے۔
لوح حجاب مبارک کس طرح تیار کی جائے؟
جس شخص کے لئے یہ لوح تیار کرنا درکار ہو، اس کے پیدائش کا دن معلوم کریں۔ اگر پیدائش کا دن معلوم نہ ہو سکے تو اس کا ستارہ معلوم کریں، ستارہ سے منسوبہ دن معلوم کریں۔ اب جو دن بھی استخراج ہو، اسی کے منسوبہ طلسم سے اس لوح مبارک کا آغاز کریں۔
اگر کسی کی پیدائش کا دن اتوار ہو یا ستارہ شمس ہو تو اس کے طلسم کی سطر یہ ہوگی:
جب لوح تیار کی جائے تو اس استخراج شدہ سطر کے مطابق طلسم اور اسمِ باری تعالیٰ لکھے جائیں۔
وقت، ساعت اور بخور کی شرط
منسوبی ستارہ کی ساعت اور اس کے متعلقہ دن میں لوح تیار کی جائے۔ منسوبہ بخور دے کر لوح کو استعمال میں لایا جائے تاکہ کلی اثرات کی حامل رہے۔ اگر منسوبی ستارہ کا شرف منسوبی دن ہو جائے تو سونے پر سہاگہ ثابت ہوگا۔
ستارہ شمس یا اتوار کے روز پیدا ہونے والے افراد کے لئے لوح مندرجہ ذیل طریق پر بنے گی۔ اسی طریق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر دن یا ستارہ کی لوح وضع کی جائے گی۔
لوح تیار ہونے کے بعد کیا کریں؟
جب لوح تیار ہو جائے تو:
اسے بخور کی دھونی دیں
ایک مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کریں
سات مرتبہ منسوبی دن سے (جیسے اس لوح کے لئے اتوار سے) منسوبہ عزیمت پڑھ کر دم کریں
اس کے بعد حاملِ لوح اپنے ستارہ اور دن سے منسوبہ عزیمت روزانہ ایک تسبیح پڑھا کرے۔ مثلاً اتوار کے روز پیدا ہونے والے یا شمس سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے عزیمت یہ ہوگی:
اجب یا روقیائیل یا ابو عبداللہ المذھب بحق یا فرد الفاء یا للطھطیلِِ۔
اگر مندرجہ بالا جدول پر غور کریں تو بآسانی ادراک و فہم میں یہ بات آ جائے گی کہ عزیمت کیسے استخراج کی گئی ہے۔
مثالی لوح
لوح حجاب مبارک یہ ہے (یہ لوح اتوار کے دن پیدا ہونے والے افراد یا سیارہ شمس سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے)۔ ذرا غور و فکر سے ہر دن کی لوح استخراج کی جا سکتی ہے۔

مزید فوائد
1) اندروانی امراض کے لئے
اندروانی امراض مثلاً قولنج، ضعفِ جگر، ضعفِ قلب میں اگر کوئی شخص مبتلا ہے، مرض لاعلاج سا ہو چکا ہے، اطباء نے جواب دے دیا ہو یا ادویات اپنا اثر نہ کر رہی ہوں، تو یہ لوح زعفران و گلاب سے تحریر کریں، عزیمت کے بعد لوح کی پشت پر مقصد بھی تحریر کریں، اور مریض کو سات یوم تک پلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ شفاء مقدر ہوگی۔
2) دیگر بڑے مقاصد میں
ابطالِ سحر و جادو، کسی بھی قسم کی بندش، مشکلات کے حل کے لئے، وضعِ حمل میں آسانی کے لئے، دشمن کی زبان بندی کے لئے، قید سے نجات کے لئے، طلبِ رزق یا فراوانیِ رزق کے لئے، خیر و برکت کے لئے، حصولِ نکاح و نسبت شادی کے لئے، دفعِ غضبِ حاکم کے لئے، حصولِ ملازمت، مقدمات میں فتح یابی، تسخیرِ خلائق وغیرہ میں بھی یہ لوح خوب کام کرتی ہے۔
عامل کے لئے ضروری ہے کہ جب کسی مقصد کے لئے ضرورت پڑے تو لوح کی پشت پر عزیمت کے بعد سائل کا مقصد تحریر کر کے اسے دے، اور سائل اپنے منسوبی ستارہ سے متعلقہ دن کی منسوبہ عزیمت کا روزانہ ایک تسبیح ورد کرے، ان شاء اللہ ضرور کامیابی ہوگی۔
احتیاط
اس لوح کی تیاری میں حرف ش کی باطنی قوت بھی کام کر رہی ہے۔ اربابِ علم و فن بخوبی اس کے اثرات سے واقف ہیں۔ حرف شین کے اسرار عالمِ اجسام میں بے شمار ہیں، لیکن جسے وجع المفاصل ہو وہ اسے برداشت نہیں کر سکتا، کیونکہ اس لوح کے اثرات سے درد میں مزید شدت پیدا ہو جائے گی۔ اس لئے وہ افراد جو جوڑوں کے درد کا شکار ہیں، وہ پہلے صحت حاصل کریں، پھر یہ لوح اپنے پاس رکھیں۔
امورِ خیر میں لوح حجاب مبارک کا طریقہ استعمال
جب چاند کی چودھویں تاریخ کو سیارہ قمر برج جوزا میں ہو اور نحوست سے پاک ہو، طالع حوت یا قوس ہو، اور چاند طلوع ہونے والا ہو، تو اس وقت میں جو شخص اپنے نام کی منسوبی لوح حجاب مشک و زعفران و عرقِ گلاب سے تیار کردہ سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس رکھے گا اور اپنی منسوبہ عزیمت کو پڑھنا شروع کرے تو اس کی تمام مشکلات آسان ہو جائیں گی، حجابات اٹھ جائیں گے، ارواح سے ملاقات ممکن ہوگی اور مخفی باتوں سے آگاہ ہوگا۔
شادی کے لئے
جس لڑکی یا عورت کی شادی نہ ہو رہی ہو، رشتے آتے ہوں لیکن بات نہیں بن پاتی ہو، یا کسی نے بوجہ حسد بندش کر رکھی ہو، تو اس کے نام کی منسوبی لوح تیار کر کے اسے دیں کہ وہ اپنے پاس رکھے اور اپنی منسوبہ عزیمت کو پڑھتی رہے، ان شاء اللہ بہت جلد اس کی شادی نیک جگہ قرار پائے گی۔
اسی موضوع پر آپ یہ عمل بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں:
شادی میں رکاوٹ دور کرنے کا سورہ مبارکہ طہ کا جفری عمل
رفعِ غضبِ حکام
جو کوئی اپنے نام کی لوح حجاب مبارک اپنے پاس رکھے اور جس کسی حاکم افسر کے پاس جائے، اس کے غضب و غصہ سے محفوظ رہے۔ یہ ان لوگوں کے لئے بھی مفید ہے جو کسی کمپنی میں ملازمت کر رہے ہوں اور افسرانِ بالا سے عاجز ہوں۔ مقدمہ و فتحیابی، چور ڈاکو و حادثات سے امن میں رہنے کے لئے بھی تیر بہدف ہے، بشرطیکہ نام کی منسوبہ عزیمت کا ورد مسلسل جاری رہے۔
سحر، جادو، آسیب و مرگی سے نجات کے لئے
سحر، جادو ٹونہ، سفلی علم وغیرہ کے اثراتِ بد اور جنات و آسیب و مرگی و ام الصبیان وغیرہ کے لئے بھی لوح حجاب مبارک بہت پرتاثیر اثرات کی حامل رہی ہے۔ مریض کے نام کے مطابق تیار کر کے پاس رکھنے کو دیں اور منسوبہ عزیمت پڑھنے کے لئے دی جائے، ان شاء اللہ تعالیٰ تمام اثراتِ بد کلی طور پر ختم ہو جائیں گے۔
کشادگیِ رزق، حصولِ ملازمت، وسعت و تونگری کے لئے
ترقیِ کاروبار، ترقیِ رزق، حصولِ خیر و برکت کے لئے لوح ہٰذا کے اثرات قوی الاثر ہیں۔ لوح تیار کر کے دکان، گھر اور کاروبار کی جگہ، دفتر، فیکٹری، سامانِ تجارت میں آویزاں کریں تو مذکورہ بالا مقاصد پورے ہوں گے، لیکن یہ شرط ہے کہ سائل اپنے نام کی منسوبہ عزیمت کا ورد معمول میں رکھے، کیونکہ عزیمت پڑھنے سے لوح کے اثرات دو چند ہو جاتے ہیں۔
حسبِ نام لوح حجاب مبارک تیار کروانے کے لئے
وہ حضرات جو یہ لوح ادارہ سے تیار کروانا چاہیں، رابطہ کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ پر رابطہ
تیاری کے لئے مطلوبہ معلومات
سائل کا نام
والدہ کا نام
پیدائش کا دن (اگر معلوم ہو)
اگر دن معلوم نہ ہو تو ستارہ یا ضروری تفصیل
مقصد (اگر کسی خاص مقصد کے لئے لوح درکار ہو)
لوح حجاب مبارک ایک معروف اور ہمہ جہت لوح کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔ اس کے بارے میں حفاظت، کشادگی، عزت، برکت اور مختلف مقاصد میں معاونت کے پہلو بیان کئے گئے ہیں۔ تاہم اس کے درست استعمال، مناسب وقت، منسوبہ عزیمت اور تیاری کے اصولوں کو سمجھنا ضروری ہے۔ اگر آپ اس لوح کے بارے میں مزید رہنمائی چاہتے ہیں یا حسبِ نام لوح حجاب مبارک تیار کروانا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
لوح حجاب مبارک کیا ہے؟
یہ ایک مبارک لوح ہے جسے حفاظت، کشادگی، رزق، عزت اور مختلف مقاصد میں معاون بتایا گیا ہے، اور اس کی تیاری میں سریانی زبان کے سات حروف سے مدد لی جاتی ہے۔
لوح حجاب مبارک کن فوائد کے لئے استعمال ہوتی ہے؟
سحر و جادو، نظر بد، حسد، جنات و آسیب، ناگہانی حادثات، بندش، نکاح، ملازمت، مقدمہ، رزق اور کاروباری برکت وغیرہ کے لئے۔
لوح تیار کرنے کا بنیادی اصول کیا ہے؟
سائل کے پیدائش کے دن یا ستارہ سے منسوب دن کو معلوم کر کے، اسی کے منسوبہ طلسم سے لوح کا آغاز کیا جاتا ہے، پھر اسی کے مطابق طلسم اور اسم باری تعالیٰ لکھے جاتے ہیں۔
لوح تیار ہونے کے بعد کیا پڑھا جاتا ہے؟
بخور کی دھونی، سورۂ فاتحہ کا دم، اور پھر منسوبہ دن سے متعلق عزیمت سات مرتبہ دم کی جاتی ہے، بعد میں روزانہ ایک تسبیح عزیمت پڑھی جاتی ہے۔
اتوار یا شمس والوں کی عزیمت کیا ہے؟
اتوار یا شمس سے تعلق رکھنے والوں کے لئے عزیمت:
اجب یا روقیائیل یا ابو عبداللہ المذھب بحق یا فرد الفاء یا للطھطیلِِ۔
کیا وجع المفاصل والوں کے لئے کوئی احتیاط ہے؟
جی، جسے وجع المفاصل یا جوڑوں کا درد ہو، اسے اس لوح کے استعمال میں احتیاط کا کہا گیا ہے۔
لوح کو کہاں رکھا یا آویزاں کیا جا سکتا ہے؟
حفاظت کے لئے اپنے پاس، اور رزق و کاروباری برکت کے لئے دکان، گھر، دفتر، فیکٹری یا سامانِ تجارت کے قریب آویزاں کی جا سکتی ہے۔
حسبِ نام لوح تیار کروانے کے لئے کیا کرنا ہوگا؟
نام، والدہ کا نام، پیدائش کا دن یا ستارہ اور مقصد فراہم کر کے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کریں۔





