Hub kay liye 7 batiyan _ Lasaani Amal-e-Hub | حب کے لئے سات بتیاں (لاثانی عمل حب)۔

فہرست

عمل ہٰذا مشہور زمانہ کتاب عامل کامل حصہ اول ص ۳۰ پر کاش البرنی مرحوم نے تحریر فرمایا ہے ۔ ہم قارئین کی سہولت کے لئے اسے مفصل بالشرح بیان کرتے ہیں ۔
خیال رہ کہ یہ عمل صرف سات یوم کا ہے آزمودہ و مجرب ہے ۷ روز تک ہرقسم کے گوشت ، مچھلی انڈہ، دودھ ،دہی اور گھی سے پرہیز کرنا ہے۔۱۔نام طالب مع والدہ و نام مطلوب مع والدہ کے اعداد بحساب ابجد قمری حاصل کریں اس مجموعہ میں ناموں میں جس قدر نقاط ہوں انہیں بھی شامل کرلیں ۔ بن یا بنت کے اعداد نہیں لئے جائیں گے ۔
۲۔حاصلہ اعداد س ۲۸عدد نفی کر کے ایک ایک کا اضافہ ۷ مرتبہ کریں
تفہیم کے لئے ہم ایک حقیقی مثال پیش کرتے ہیں لیکن نام طالب و مطلوب بمعہ والدہ نہیں لکھیں گے ۔

طالب مع والدہ کے اعداد    ۔1094
مطلوب مع والدہ کے اعداد                   ۔402
۱۲عدد نقاط ہیں                        ۔ 12
کل میزان                               ۔1508

۲۸عدد قانون کے نفی کئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔28
______________________

                       1480

aikaikizafa

اب ذرا ان کے ناموں کو سمجھ لیں ۔
اعداد نمبر ۱۔ مفتاح کہلاتے ہیں ۔
اعداد نمبر ۲۔ مغلاق کہلاتے ہیں۔
اعداد نمبر ۳ عدل کہلاتے ہیں ۔
اعداد نمبر ۴ دفق کہلاتے ہیں
اعداد نمبر ۵ مساحت کہلاتے ہیں ۔
اعداد نمبر ۶ ضابطہ کہلاتے ہیں ۔
اعداد نمبر ۷ غائت کہلاتے ہیں ۔

ان کی مدد سے آپ کو سات عدد فتیلہ جات تیار کرنے ہیں ۔

پہلا فتیلہ :۔ مفتاح و مغلاق کے اعداد کو جمع کرکے اس میں ۲۱۲ کا اضافہ کریں اور پھر ۳ سے ضرب دیں جو اعداد حاصل ہوں ان کے حروف بحساب ابجد بنا لیں جو حروف حاصل ہوں ان میں ان (ح ب ی ب ) حروف کا اضافہ کریں اور تکسیر جفری کریں یہ پہلا فتیلہ ہے جو پہلے دن جلانا ہوگا۔
ہماری مثال میں مفتاح و مغلاق کے اعداد کو جمع کیا
1480
1481
_______
2961
+212
_______
3173
x3
_______
9519

ابجد کے تحت حروف بنائے ۔
9519
ط ا ھ ط اور ان حروف میں قانون کے حروف یعنی  ح ب ی ب کا اضافہ کیا تو سطر یہ بنی
ط ا ھ ط ح ب ی ب
ان حروف کی تکسیر جفری کی ۔

F1

دوسرا فتیلہ :۔
عدل اور دفق کے اعداد جمع کریں ان میں ۲۱۲ کا اضافہ کرکے ۷ سے ضرب دیں حاصلہ اعداد کے حروف بنا کر ان کے آگے (ش ف ی ق ) کا اضافہ کریں اور تکسیر جفری کریں یہ دوسرا فتیلہ ہے جو دوسرے دن جلایا جائے گا۔
عدل         ۱۴۸۲
دفق          ۱۴۸۳
کل میزان    ۲۹۶۵
۲۱۲کااضافہ۲۱۲
میزان          ۳۱۷۷
۷سے ضرب۲۲۲۳۹
حروف      ط ج ب ب ب     ان کے آگے ش ف ی ق ک اضافہ کیا
تو سطر یہ بنی ط ج ب ب ب ش ف ی ق    اس سطر کی تکسیر جفری کی
F2

دو فتیلے تیار کرکے دکھا دئیے گئے ہیں اب صرف قانون درج کرتے ہیں بہت آسان ہے بس تھوڑا سا تدبر فرماتے ہوئے آپ بآسانی خود کے لئے عمل تیار کر سکتے ہیں

قانون برائے فتیلہ سوئم:۔ مساحت اور ضابطہ کے اعداد جمع کرکے اس میں بھی ۲۱۲ کا اضافہ کریں پھر اسے ۱۱ سے ضرب دیں حاصلہ اعداد کے حروف بنا کر ان کے آگے   ر ف ی ق   کا اضافہ کریں اور تکسیر جفری کریں یہ تیسرا فتیلہ ہے

قانون برائے فتیلہ چہارم :۔ اب غائت اور مفتاح کے اعداد کو باہم جمع کریں اس میں ۲۱۲ کا اضافہ کریں ۸ سے ضرب دیں اور حاصلہ اعداد کے حروف بنا لیں ان حروف کے آگے    م ح ب و ب   کا اضافہ کریں اور اس سطر کی تکسیر جفری کریں یہ چوتھا فتیلہ تیار ہے ۔

قانون برائے فتیلہ پنجم :۔ مغلاق اور عدل کے اعداد جمع کریں اس میں ۲۱۲ کا اضافہ کریں حاصلہ اعداد کو ۵ سے ضرب دیں حاصل ضرب کے حروف ابجدی بنا کر ان میں یہ پانچ حروف (م ع ش و ق ) کا اضافہ کریں اور تکسیر جفری تیار کریں یہ پانچواں فتیلہ تیار ہے ۔

قانون برائے فتیلہ ششم:۔ دفق اور مساحت کے اعداد جمع کریں اس میں ۲۱۲ کا اضافہ کر کے ۹ سے ضرب دیںاور حاصل ضرب کے اعداد کو بحساب ابجد حروف میں تبدیل کریں آگے یہ پانچ حروف بڑھا دیں (م ط ل و ب )۔
اس سطر کی تکسیر جفری کریں یہ چھٹا فتیلہ تیار ہے

قانون برائے فتیلہ ہفتم : ۔ضابطہ اورغائت کے اعداد جمع کریں اس میں ۲۱۲ کا اضافہ کریں ۱۳ سے ضرب دیں حاصل ضرب کے حروف بنا کر ان حروف میں ا ن ی س کا اضافہ کریں اور تکسیر جفری کریں یہ ساتواں فتیلہ تیار ہے ۔

فتیلہ جات تیار کرنے کی مفصل ترکیب آپ کو بتا دی گئی اب آئیے چند ہدایات پر غور کریں
یہ فتیلہ چاند کی چھٹی تاریخ کو تیار کیا جائے گا ۔
ساعت زہرہ یا مشتری کی ہو
انارکی لکڑی کا قلم بنا کر زعفران سے سفید کاغذ پر یہ لکھنا ہوگا ۔
لکھتے وقت لوبان کی دھونی ہوتی رہے منہ مطلوب کے مکان کی جانب ہو
ساتوں فتیلے ایک ہی نشست میں تیار کرنے ہیں ۔
ان سات ایام میںترک حیوانات مکمل رکھیں ۔
جسم و لباس پاک و صاف ہو معطر ہو  اور آپ باوضو ہوں ۔
ساتوں فتیلے آپ نے تیار کرلئے ؟؟ اب جب رات آئے (یعنی چھ تاریخ قمری کا دن گزر گیا اور رات آئی) تو بعد غروب آفتاب ایک فتیلہ جو سب سے پہلے تیار کیا تھا چنبیلی کے تیل میں تر کرکے جلائیں ۔
کوئی کمرہ یا علیحدہ جگہ پہلے سے اس کام کے لئے تجویز کرلی جائے ۔
فتیلہ جلاتے وقت آپ کے علاوہ کوئی نہ ہو
مٹی کا چراغ بالکل نیا ہو
جس جگہ چراغ رکھیں وہ جگہ بھی بالکل پاک و صاف ہو ۔
بتی کا رخ محبوب کے مکان کی جانب ہو ۔
اس فتیلہ کو روشن کرنے کے بعد آپ بھی اس کمرہ سے باہر آجائیں پھر اس وقت تک نہ خود اس جگہ جائیں نہ کسی دوسرے فرد کو جانے دیں جب تک آپ کو یہ یقین نہ ہوجائے کہ فتیلہ بالکل جل گیا ہوگا۔
اسی طرح دوسرے دن دوسرا، تیسرے دن تیسرا ، چوتھے دن چوتھا ۔۔۔۔۔ ساتویں دن ساتواں فتیلہ جلایا جائے گا۔ یہ تیرھویں کی رات ہوگی ۔

آپ کو یہ یقین ہوگیا کہ فیلہ جل گیا ہوگا۔ آپ اس کمرہ میں پہنچیں اور آپ دیکھتے ہیں کہ فتیلہ جلتے جلتے باقی رہ گیا ہے تو ایسی صورت میں اس باقی حصہ کو رہنے دیں دوسرے دن کے فتیلہ میں اس بقایا کو بھی شامل کرلیں لیکن فتیلہ کا کوئی حصہ جلنے سے رہ جانا اچھی علامت نہیں ہے ۔ اگر تمام فتیلہ جل جائے تو بہت مبارک ہے ۔ اس لئےتیل میں فتیلہ کو اچھی طرح تر کرلیا کریں ۔ یہ عمل کئی بار کا آزمودہ ہے سات دن پورے نہیں ہو پاتے ہیں کہ مطلوبہ فرد بے قرار ہو جاتا ہے یہ بھی واضح کرتا چلوں کہ عمل جائز جگہ کام دے گا ۔انشاء اللہ ناجائز جگہ اثر نہ کرے گا ۔
علم جفر علم ربانی ہے اور انبیاء کا علم ہے ۔ خدا کا کلام حق ہے لیکن خدا کا کلام برائی اور حرام سے بچاتا ہے حرام اور بدکاری میںممد و معاون نہیں ہوتا۔ اس لئے خا کے کلام اور اس کے مقدس نام کی عظمت کا خیال کرتے ہوئے کسی نیک اور جائز جگہ پر کریں ۔ ایک مرتبہ پتھر بھی ہل کر آپ کے پاس اجائے گا۔
میں دعا گوہوں کہ ناجائز کرنے والا دین و دنیا میں ذلیل و رسوا ہو (آمین)۔

4 Comments

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزاء فی الدنیا والاخرۃ وبارک اللہ فی علمک وحلمک وعزتک
    ایک چھوٹی سی راہنمائی درکار تھی آپ جناب سے جو کہ کاش البرنی صاحب نے بھی شاید اپنی کتاب میں اس عمل کی بابت نہیں فرمائی یا میری نالائقی کہ میں غور نہیں کر پایا
    1.نام طالب و مطلوب میں نقاط کے اعداد لیتے وقت حرف "ی” ساکن کے بھی 2 نقاط لئے جائیں گے یا نہیں؟؟
    جیسا کہ لفظ "بی بی”میں حرف "ی” آتا ہے
    2. نام کے اعداد لیتے وقت "ھمزہ” کے کتنے اعداد لئے جائیں گے تینوں صورتوں میں ھمزہ "ی” کی آواز کے ساتھ ہو تو جیسے "سائر”نام میں ھمزہ درمیان میں اور ی کی آواز کے ساتھ ہے اَی طرح صائمہ نام میں
    کچھ ناموں میں ساکن یا الف کی آواز کیساتھ جیسے "صائمہ” اور "کرزئی”
    آپ جناب کی راہنمائی کے لئے احسان مند رہوں گا
    والسلام
    یاسین اختر

  2. وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
    1۔ ی کے 2 نقاط شمار کئے جائیں گے ۔
    2۔ سائر میں ء قائم مقام ی ہے اس لئے دس عدد ۔ صائمہ میں بھی ی کے مقام پر ہے اس لئے دس عدد ۔ کرزئی میں دراصل آخر میں دو ی شمار کئے جائیں گے جیسا کہ ک ر ز ی ی ۔
    کوشش کروں گا عنقریب اعداد کے حصول کے طریق پر سیر حاصل تحریر پیش کروں
    والسلام

  3. اسلام علیکم بھائی!
    مجھے رابعہ نام کے جب اعداد لیے جائیں گے تو” ر ا ب ع ” حرف لیں گے یا "ر ا ب ع ی ہ” لیں گے؟؟؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*