غربت سے نجات

فہرست

جو شخص انتہائی مفلس اور غریب ہو اور اس کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہو اور اس بات کا خواہاں ہو کہ اس کی تنگدستی اور افلاس ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے تو ایسے میں ذیل کا عمل اختیار کرے ، اگر خدانخواستہ آپ کا کوئی عزیز یا جاننے والا ان حالات کا شکار ہے تو اسے بھی یہ عمل بتائیں کہ یہ ثواب جاریہ ہے ۔
اس مقصد کے لئے ہرن کی جھلی لے کر یا بہ امر مجبوری کسی نفیس کپڑے پر باوضو حالت میں قبلہ رخ بیٹھ کر زعفران و گلاب سے نوروز کے اوقات میں (نوروز کے اوقات جاننے کے لئے نوروز کے مضامین ملاحظہ کریں ) سورہ فاتحہ مع بسم اللہ شریف ، درود تنجینا اور سورہ اخلاص لکھے اور اس کے گرداگرد آیت الکرسی کو اس طریق سے لکھے
اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم ، اللہ ، حی القیوم  اللہ ، حی القیوم اللہ ، حی القیوم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر آگے لکھتا ہوا جب یشفع عندہ پر پہنچے تو دونوں عین کے درمیان یا رزاق یا رزاق یا رزاق یا کریم بحق حی القیوم لکھے ۔ پھر آگے آیت الکرسی لکھے "ھو العلی العظیم” پر پہنچ کر اللہ علی العظیم بحق حی القیوم الواسع الرزاق ویبسط الرزق بحق لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ، لکھے اس کو خوشبو لگا کر اس پر اول و آخر درود شریف تنجینا اکتالیس مرتبہ اور آیت الکرسی ایک سو گیارہ مرتبہ ، سورہ فاتحہ شریف مع بسم اللہ شریف کی میم کو الحمد کے کلام کے ساتھ ملا کر ملحمد پڑھتے ہوئے اکتالیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر دم کرے ۔ اس کے بعد دو رکعت نماز نفل اس طریق سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ سات مرتبہ ، درود تنجینا گیارہ مرتبہ ، سورہ اخلاص تین مرتبہ پڑھ کرسلام پھیرے ۔ بعد میں سجدہ میں جا کر گڑگڑا کر اللہ کے حضور دعا مانگے اور بعد از دعا اس نقش کو موم جامہ کرکے اپنے سیدھے بازو پر باندھ لے ۔
اس نقش کی حفاظت بہت ضروری ہے ۔ اپنے مقصد کے لئے روزانہ بعد از ہر نماز اول و آخر درود تاج اور درود تنجینا سات سات مرتبہ اور آیت الکرسی سات مرتبہ اور

یَا حیُّ یَا قَیُّوۡمُ یَارَزَّاقُ یَابَاسِطُ بِحَق لَا اِلَہٰ اَلَّا اللہ محمد رسول اللہ

ایک سو ایک مرتبہ پڑھ کر اللہ کے حضور دعا مانگا کرے ۔
انشاء اللہ اس عمل کی بدولت بہت جلد فقر و فاقہ سے نجات حاصل کرکے مال و دولت سے سرفراز ہوگا اور ہر شخص عزت و تکریم کرے گا ۔
خیال رہے کہ یہ عمل ضرورت مند کے لئے تحریر کیا گیا ہے دنیا کے حریص کے لئے تو دنیا کے خزانے بھی ناکافی ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*