تسخیر مطلوب

قرآن پاک میں ارشاد خداوندی ہے کہ مجھ سے مانگو میں عطا کروں گا۔ بسا اوقات یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ کہ محنت کرنے کے باوجود صلہ نہیں ملتا۔ لوگوں کی زندگیاں گزرجاتی ہیں اعمال کرتے ہوئے ایسے حضرات بھی ملے ہیں جنہوں نے ہر شرائط کو مد نظر رکھا لیکن منزل مقصود حاصل نہ ہوئی ایسی صورت میں لوگ اعمال سے بدظن ہوجاتے ہیں ۔
یاد رکھیں کہ ہوسکتا ہے بظاہر جس چیز کی ہم طلب کر رہے ہوں ہو سکتا ہے کہ ہمارے حق میں درحقیقت نقصان دہ ہو لہٰذا مصلحت الہی سمجھ کر بجائے مایوسی کے الفاظ ادا کرنے کے ہر حال میں اللہ کا شکرکرتے رہنا چاہئے ۔
اس مرتبہ جو عمل پیش کیا جا رہا ہے ہمارے دیگر پیش کردہ اعمال کی طرح یہ بھی فقط جائز مقام پر استعمال کریں محبت الزوجین ، یا گھر میں کسی کی نہ بنتی ہو یا پھر کسی سے رنجش واقع ہوگئی ہو اور شرع مانع نہ ہو تو عمل صد فیصد کام کرے گا۔
میں نے کئی حضرات کو دیکھا ہے کہ جو قرآنی اعمال کا غلط استعمال کرتے ہیں یاد رکھیں اول تو عمل اپنا اثر ہی ظاہر نہیں کرے گا اور بالفرض موثر ہوبھی گیا تو یقین کرلیں کہ آئندہ اس کے منفی اثرات آپ کی ہنستی بستی زندگی کو مسائل کا انبار بنا کر رکھ دیں گے ۔
سب سے پہلے عمل کی عبارت کو ملاحظہ کریں ۔
یا امواکیلُ بحق الحق حق رحیم فلاں بن فلاں (مطلوب کا نام مع والدہ ) کو فلاں بن فلاں ( طالب کا نام مع والدہ ) پر جلد مہربان کرو۔ العجل الساعتہ الوحا۔
اس عبارت کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کریں ۔ آپ کی آسانی کی خاطر نام طالب مع والدہ و مطلوب مع والدہ کے اعداد ترک کرکے عبارت عمل کے اعداد تحریر کردیتا ہوں ۔ آپ ان اعداد میں صرف نام طالب مع والدہ و مطلوب مع والدہ کے اعداد ابجد قمری سے حاصل کرکے جمع کرلیں ۔
عبارت کے اعداد ۲۲۵۴ (دو ہزار دو سو چون) ہیں ۔
اب کل مجموعہ سے ۸ عدد قانون کے نفی کریں باقی اعداد سے نقش مثلث پر کرنا ہیں ۔
مثلث درج ذیل طریق پر پُر کریں گے یعنی عام قاعدہ مثلث سے اس کا طریق ذرا مختلف ہے ۔
خانہ نمبر ۱ تا خانہ نمبر ۶ تک عدد احاد پر کریں یعنی ۶۵۴۳۲۱۔
اس کے بعد باقی ۳ خانوں میں وہ اعداد تحریر کریں جو ۸ کی تفریق سے بچے تھے یعنی خانہ نمبر ۷ میں وہ اعداد لکھیں گے جو ۸ کی تفریق کے بعد حاصل ہوا تھا۔
خانہ نمبر ۸ اور ۹ میں ایک ایک کا اضافہ کرکے پُرکریں گے ۔
نقش چاروں عناصر کے مطابق پُر کریں گے ہر عنصر کے مطابق دو دو نقش تحریر کریں گے ۔ اس کے بعد ایک نقش مزید تحریر کیا جائے گا جو کہ مطلوب کے سر حرف کے عنصر کے مطابق ہوگا۔ مثلاً اگر مطلوب کا نام جاوید ہے تو چونکہ سر حرف "ج”آبی ہے اس لئے یہ نقش آبی چال سے پر ہوگا۔
مبتدی حضرات کے لئے چاروں عناصر کی چالیں اور عناصر حروف کی جدول تحریر کر دیتا ہوں ۔

عناصر کے مطابق حروف کی جدول مندرجہ ذیل ہے ،۔
آتش: ا   ۔   ھ   ۔   ط   ۔   م   ۔   ف   ۔   ش   ۔   ذ
باد:ب   ۔   و    ۔   ی   ۔   ن   ۔   ص   ۔  ت   ۔   ض
آب: ج   ۔  ز   ۔   ک    ۔   س  ۔   ق    ۔   ث   ۔   ظ
خاک:د   ۔  ح   ۔   ل    ۔    ع   ۔   ر    ۔    خ   ۔   غاب آپ کے پاس کل نو نقوش موجود ہیں
ان کا استعمال کا طریقہ: وہ نقش جو مطلوب کے سر حرف کے مطابق بنایا گیا ہے اس نقش کو طالب اپنے سیدھے بازو پر باندھ لے ۔
باقی چار عناصر کے تحت آٹھ نقوش ۔
آتشی نقوش میں سے ایک نقش آگ کے قریب رکھیں یا کسی ایسی جگہ پر رکھیں کہ حرارت ملتی رہے ۔
بادی نقوش میں سے ایک نقش کسی پھلدار یا پھولدار یا بآمر مجبوری گھر میں ہی کسی ایسی جگہ پر لٹکا دیں کہ ہوا سے ہلتا رہے ۔
آبی نقوش میں سے ایک نقش کو بانس کی نلکی لے کر اس میں بند کرکے اس کا منہ موم سے بند کرکے پانی میں بہا دیں
خاکی نقوش میں سے ایک نقش کو مطلوب کی گزرگاہ میں دفن کردے یہ ممکن نہ ہو تو کسی بھی پاک صاف مقام پر دفن کردیں ۔
اب آپ کے پاس چار نقوش رہ گئے ہیں ۔
پہلے دن بعد از نماز عشاء سعد ساعت میں آتشی نقش پر روئی لپیٹ کر اس کی بتی بنالیں اور پہلے سے مہیا کردہ مٹی کے نئے چراغ میں چنبیلی کا تیل ڈال کر خانہ مطلوب کی طرف چراغ کا رخ کردیں اور بتی کو جلا دیں اور عبارت عمل کو پڑھنا شروع کردیں (یا امواکیل ۔۔۔۔۔۔۔ والی)۔ جب تک بتی جلتی رہے مطلوب کے تصور کے ہمراہ عبارت عمل کو نہایت سکون سے پڑھتے رہیں
اسی طرح اگلے روز بادی ، پھر آبی اور خاکی نقش پر عمل کریں ۔
اس عمل کو عروج ماہ میں جمعرات یا جمعہ کے روز زہرہ کی ساعت میں جبکہ قمر نحوست سے پاک ہو تیار کیا جا سکتا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر زہرہ کے درج ذیل درجات کو بھی ملحوظ رکھ لیں تو اور زیادہ مثبت اثرات ظاہر ہوں گے ۔
زہرہ برج ثور کے ۱ یا ۴ ، اسد کے ۱۴، یا سنبلہ کے ۱،۱۰،۱۴، یا میزان کے ۸ یا ۱۳ ، یا عقرب کے ۱۶، یا قوس کے ۱۹ یا جدی کے ۱ یا ۱۶ ، یا دلو کے ۷،۱۶،۲۹ یا برج حوت کے ۲۳ یا ۲۷ درجہ پر ہو تو ساعت زہرہ کا خیال کرتے ہوئے عمل کو اور زیادہ موثر کیا جا سکتا ہے ۔
نظرات سیارگان میں زہرہ و مشتری کی تسدیس، تثلیث یا قران یا پھر قران زہرہ و مریخ میں تیار کیا جا سکتا ہے ۔
نوروز کے اوقات میں بھی عمل تیار کرنا عمل کی زود اثری کا باعث ثابت ہوگا ۔
عمل شروع کرنے سے قبل اپنے پاس شیرینی رکھیں تاکہ بعد از تحریر نقوش موکلات کے نام کی نذر دی جا سکے ۔
عمل باموکل ہے لہٰذا باحصار کریں ۔
رجال الغیب کا خاص خیال رکھیں ۔
بخور زعفران و صندل سفید کا روشن کریں ۔
سر کنڈے کا قلم ہو ، سیاہی زعفران مشک اور عرق گلاب سے تیار کردہ ہو ۔،

اگر مندرجہ بالا طریقے اور ہدایات کو مد نظر رکھ کر عمل تیار کیا گیا تو انشاء اللہ صد فیصد کامیابی ہوگی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*