چند مفید باتیں

اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو دن میں کئی بار آپ کو صابن سے منہ دھونا چاہئے۔
اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو آپ کو چکنائی ، گرم ، کھٹی اور میٹھی اشیاء سے اجتناب کرنا چاہئے۔
اگر آپ  کے چہرے کی جلد خراب ہے تو صحیح کرنے کے لئے انڈے کی زردی میں سنگترے کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں ۔
اگر چہرے کی جلد خشک ہے تو صابن کم استعمال کریں ۔
اگر چہرے کی جلد خشک ہے تو رات کو سونے سے پہلے اپنے چہرے پر بالائی لگا کر سوئیں۔
اگر چہرے کی جلد خشک ہے تو عرق گلاب اور لیموں کے رس میں سفید گلیسرین ملا کر لگانے سے چہرے کی خشکی دور ہوجاتی ہے ۔
اگر چہرے کی جلد خشک ہے تو چند دن تک صبح کو دہی لگانے سے چہرے کی خشکی دور ہوجاتی ہے ۔
اگر چہرے کی رنگت نکھری ہوئی نہ ہو تو بیسن میں دودھ ، لیموں کا رس، اور چٹکی بھر ہلدی چہرے پر لگائیں۔ جب خشک ہوجائے تو پانی سے دھولیں۔
اگر چہرے کی رنگت نکھارنی ہو تو گاجر کا رس روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں لگاتار ایک ماہ تک ۔
اگر چہرے کو ملائم کرنا ہو تو دودھ کی بالائی میں خالص شہد ملا کر چند ہفتوں تک اپنے چہرے پر ملیں۔
اگر چہرے پر سیاہیاں چھانے لگیں تو چند روز چہرے پر ٹماٹر کا رس ملنے سے چہرہ شاداب ہوجاتا ہے ۔
اگر چہرے کالا پڑنے لگے تو چند روز دودھ سے دھونے سے چہرے کی کالس دور ہوجاتی ہے ۔
اگر چہرے کی رنگت اڑی اڑی ہو تو پودینے کے پتے ابال کر ٹھنڈے کرلیں اور اس کا پانی روزانہ چوتھائی کپ کے برابر پئیں۔
اگر چہرے کا رنگ صاف کرنا ہو تو سرسوں اور تلوں کو باریک پیس کر دودھ میں پھینٹ لیں اور رات کو چہرے پر لگانے سے رنگ صاف ہوجائے گا ۔
اگر چہرے کو تر و تازہ کرنا ہو تو انڈے کی سفیدی چہرے پر ملیں۔
اگر چہرے پر دانے نکل آئے ہوں تو صندل کا پاؤڈر ، پسی ہوئی سیاہ مرچ یا پسی ہوئی کھجور کی گٹھلی کو چہرے پر دودھ میں پھینٹ کر لگائیں ۔ لگاتار ۱۵دن یہ عمل کرنے سے دانے ختم ہوجائیں گے ۔
اگر اپنے چہرے کو صاف اور نکھرا ہوا رکھنا ہو تو روزانہ صبح کو نمک ملے پانی سے چہرہ دھوئیں۔
اگر چہرے پر مہاسے پیدا ہوجائیں تو ان مہاسوں پر مولی کا رس ملیں۔
اگر چہرے کو خوبصورت بنانا ہو تو رات کو آٹا گوندھ کر رکھ دیں تاکہ خمیر ہوجائے اب اس آٹے کو چند تک اپنے چہرے پر لگائیں تو چہرہ خوبصورت ہوجائے گا۔
اگر چہرے کو پر کشش بنانا ہو تو آٹے کی بھوسی کو دودھ میں ملا کر پھینٹ لیں اور رات کو سوتے وقت اس کو اپنے چہرے پر لگائیں۔
اگر چہرے کی جلد مرجھائی ہوئی سی ہوجائے تو موسمی یا نارنگی کے چند چھلکوں کو سکھا کر دودھ میں بھگو دیں دو یا تین گھنٹوں کے بعد جب چھلکے نرم ہوجائیں تو ان کو پیس لیں اور چند روز متواتر اپنے چہرے پر لگائیں اور چہرے پر لگانے کے ایک گھنٹے کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں آپ کا چہرہ پھول کی طرح کھل اٹھے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*