عدد ۹ کی انگوٹھی

عدد "۹” کی انگوٹھی

 

آج سے چند سال قبل یہ انگوٹھی بہت مشہور و معروف رہی اور عام بازار میں ہزاروں کی تعداد میں فروخت ہوتی رہی ، لوگ ٹھپہ پر ٹھپہ لگا کر اس کو فروخت کرتے رہے گو کہ اب پہلے جیسا رجحان نہ رہا شاید اس کا سبب اثرات کا ظاھر نہ ہونا ہی رہا ہو ۔ یاد رکھیں دنیا کی ہر شے ایک قاعدہ قانون کے تحت کام کر رہی ہے اس سے سر مو بھی تفاوت کرنا حقیقی اثرات و فوائد سے محروم ہونے کا باعث بنتا ہے ۔
لمبی چوڑی تمہید باندھے بغیر میں "شرف مریخ” کے موقع پر اس طلسماتی انگشتری کی تیاری کا طریقہ کار قلمبند کر رہا ہوں خیال رہے کہ عدد نو مریخ سے منسوب ہے ۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ شرف مریخ کا دورانیہ یکم دسمبر 2014عیسوی بوقت صبح 7 بجکر 49 منٹ تا 2دسمبر 2014 عیسوی بروز منگل دوپہر 2 بجکر 52 منٹ تک رہے گا ۔
اس دوران ساعت مریخ و بخورات مریخ کا خیال رکھتے ہوئے جس قدر چاندی کے پترے پر آپ یہ نقش کندہ کرسکتے ہوں ، کرلیں ۔ بعد میں بوقت ضرور اسے چاندی کی انگشتری میں نگینہ والے مقام پر سُنار سے جڑوا لیں ۔ ہر فرد اسے استعمال کر سکتا ہے ۔
مریخ کا مزاج آتشی ہے لہٰذا نقش مثلث آتشی چال کے مطابق ہر خانہ میں عدد ” ۹ ” لکھا جائے گا ۔ اس سے قبل کئی مرتبہ نقوش کی چال مختلف اعمال جفریہ کے تحت بیان کر چکا ہوں لہٰذا دوبارہ نقش کی چال یہاں درج نہیں کر رہا ۔
فوائد کے حصول کے لئے مندرجہ بالا طریق پرعمل پیرا ہونا کافی ہے میں مزید کچھ اس ضمن میں تحریر کرنا چاہتا تھا جس سے اس کے اثرات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے لیکن اب حلال و حرام کے فتوے اور فقہی و مذہبی بحثوں میں پڑنے کا قطعی ارادہ نہیں لہٰذا اسی پر اکتفا کرتا ہوں۔

اس انگشتری کے چند مخصوص فوائد درج ذیل ہیں ۔
تحفظ و سلامتی
راحت قلبی و ذھنی
علوئے مراتب و درجات
کامیابی و کامرانی
کشادگی رزق
نا خوشگوار حالات سے نجات
نفسیاتی بیماریوں میں معاون

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*